Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جناح ہاؤس حملہ؛ کوئی پاکستانی یہ کام نہیں کرسکتا یہ ملک دشمن کا کام ہے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جناح ہاؤس حملہ؛ کوئی پاکستانی یہ کام نہیں کرسکتا یہ ملک دشمن کا کام ہے، وزیراعظم

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی جناح ہاؤس کو نہیں جلاسکتا، یہ دہشت گرد اور پاکستان دشمن کا کام ہے۔

شہباز شریف نے کوئٹہ میں کھیلوں کے قومی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملک کی تاریخ کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جیسے دشمن نے زیارت میں قائد کے گھر پر حملہ کرکے تباہ کیا، اسی طرح لاہور میں بھی جناح ہاؤس کو جلایا گیا، کوئی پاکستانی یہ کام نہیں کرسکتا اور ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ دہشت گرد اور پاکستان دشمن کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ پاکستانیت اور حب الوطنی نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی و ملک دشمنی ہے، دشمن 75 سال میں وہ کام نہ کرسکا جو 9 مئی کو ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے کہ تاقیامت دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو، قانون کے مطابق ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ اس کام کی جرات نہ کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مذموم حرکت اور شہدا کی توہین کی ہمیشہ مذمت کی جاتی رہے گی اور 9 مئی کا دن ہمیشہ ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *