Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی نے سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی نے سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کو نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج یسے لڑانے کے لیے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا، عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *