Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی: انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 2 روزہ پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے عمران اسماعیل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب سابق گورنر عمران اسماعیل کی اہلیہ نے جیل میں بی کلاس کی درخواست فراہم کرنے کے لیے منتظم عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے شوہر صوبے کے گورنر رہ چکے ہیں اور ٹیکس پیئر بھی ہیں لہٰذا جیل میں بہتر کلاس عمران اسماعیل کا حق ہے۔ عمران اسماعیل کو جیل میں بی کلاس کی سہولت فراہم کی جائے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت آمد پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *