Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان نے زلفی بخاری سمیت بیرون ملک موجود رہنماؤں کو واپس آنے سے روک دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان نے زلفی بخاری سمیت بیرون ملک موجود رہنماؤں کو واپس آنے سے روک دیا

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے زلفی بخاری سمیت بیرون ملک موجود رہنماؤں کو واپس آنے سے روک دیا۔

عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں کا رابطہ ہوا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

تحریک انصاف کے اوورسیز کے رہنما مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہباز گل سمیت دیگر کو دو ہفتے کے لیے واپس نہ آنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ جب تک پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں کیونکہ پاکستان واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
قیادت کی جانب سے حکم ملتے ہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے۔ رہنما تحریک انصاف مخدوم طارق اور شہباز گل نے بھی رواں ہفتے واپسی کا اعلان کر رکھا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *