Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قانونی فریم ورک میں موجود خامیوں کے ادراک کیلیے ثالثی کمیٹی تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قانونی فریم ورک میں موجود خامیوں کے ادراک کیلیے ثالثی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ قانونی فریم ورک میں موجود خامیوں کا ادراک کرتے ہوئے ثالثی کمیٹی تشکیل دے دی۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ثالثی کمیٹی ثالثی سے متعلق رولز اور وقت طلب طریقہ کار کی عدم موجودگی کے باعث تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی پاکستان میں ثالثی سے متعلق موجودہ قانون سازی اور مناسب اقدامات کی سفارش کرے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی ثالثی پر بین الاقوامی اور علاقائی پریکٹسز کے ساتھ ہم آہنگ قانون سازی سے متعلق سفارشات بھی مرتب کرے گی، جسٹس منصور علی شاہ ثالثی قانون ریویو کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں سینیئر وکیل مخدوم علی خان، ایڈووکیٹ فیصل نقوی، ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ خشیع الرحمان، سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن رفعت انعام بٹ اور وزارت قانون کی لیگل ایڈوائزر عنبرین عباسی بھی شامل ہیں۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن کے مطابق ثالثی قانون ریویو کمیٹی کا پہلا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں مروجہ قانونی فریم ورک میں خامیوں اور بین الاقوامی قوانین کا جائزہ لیا اور بین الاقوامی اور علاقائی ثالثی قوانین کے ساتھ ملکی قوانین کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ثالثی کی نئی قانون سازی کو حکومت، نجی شعبے سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا، کمیٹی نے ججز، لیگل پریکٹیشنرز، ماہرین اور چیمبرز آف کامرس کے ممبران کی تربیت پر زور دیا، کمیٹی نے ثالثی کے بارے عوام کی آگاہی کے لیے جامع آگاہی حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *