Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شاہد خٹک اور یوتھ ونگ کے صدر گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شاہد خٹک اور یوتھ ونگ کے صدر گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے نو مئی کے پُرتشدد مظاہروں میں مطلوب پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو گرفتار کرلیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ایم این اے شاہد خٹک کو پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا، شاہد خٹک کی گرفتاری کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہے، شاہد خٹک 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں پر پولیس کو مطلوب تھے اور ان کے خلاف کرک میں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ایم این اے شاہد خٹک کے خلاف کرک میں دہشت گردی، روڈ بندش اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں، ایم این اے شاہد احمد 9 مئی واقعات کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔
اسی طرح پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی کو ایم این اے شاہد خٹک کے ساتھ ہی گرفتار کرلیا گیا، مینا خان آفریدی کو بونیر سے پشاور پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مینا خان آفریدی پر انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *