Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نورا فتیحی کس بالی وڈ اداکارہ کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نورا فتیحی کس بالی وڈ اداکارہ کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں؟

نیوز ڈیسک: بالی وڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے ماضی کی بلاک بسٹر ’شعلے‘ کی ہیروئن ہیلن کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کی خواہش ظاہر کردی۔

نورا فتیحی ماضی کی معروف رقاصہ اور اداکارہ ہیلن کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں اور حال ہی میں ابوظہبی کے اندر شو میں انہوں نے ہیلن کے مشہور گانوں ’آج کی رات‘ اور ’پیا تو‘ پر پرفارمنس دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شو کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہیلن کی تمام وڈیوز کو بغور دیکھا ہے اور ان کے رقص کی ایک ایک حرکت کا مطالعہ کیا ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
ہیلن کی بائیوگرافیکل میں کام کے حوالے سے نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسی فلم کو آفر کی گئی تو اس میں کام کرنا ان کیلئے اعزاز ہوگا اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان دونوں میں کافی چیزوں میں مشابہت ہے۔

نورا فتیحی کا مزید کہنا تھا کہ ہیلن اور وہ دونوں مختلف ممالک سے آئی ہیں اور رقص کے ذریعے انڈسٹری میں ان کی شناخت بنی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *