لاہور: پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے بعد اُن کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے ردعمل جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا کہ ’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوا، تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے ساتھ دینا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ تین روز قبل بھی والد اور والدہ نے اس عزم کا اعادہ کیا، اب پولیس نے جھوٹے مقدمے میں والد کو گرفتار کرلیا، اس کے بعد بھی ہم انشاء اللہ پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے۔

Leave a Reply