کراچی: سندھ حکومت زراعت سے حاصل ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے میں رواں مالی سال بھی ناکام رہی، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ ہی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا۔
رواں مالی سال زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا ہدف 3ارب روپے رکھا گیا تاہم وصولی صرف 90کروڑ روپے تک محدود رہی،آئندہ مالی سال کے لیے زراعت سے حاصل ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس کا ہدف 3ارب 63کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔
زراعت سے آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولیاں پوٹینشل کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر رہیں تاہم دوسری جانب صوبائی ایکسائز (جس کا زیادہ تر حصہ بیئر اور شراب سمیت میڈیکل استعمال کے اسپرٹ کی فروخت سے حاصل ہوتاہے ) سے 8ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں،سندھ حکومت خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 180ارب روپے کے ہدف اور موٹروہیکل ٹیکس کے 14ارب روپے کے ہدف کے علاوہ دیگر بیشتر ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی.

Leave a Reply