Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کا اسلامی بینک کے سربراہ سے بہترین میٹھے آم بھجوانے کا وعدہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کا اسلامی بینک کے سربراہ سے بہترین میٹھے آم بھجوانے کا وعدہ

پیرس: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیرس میں صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور آئی ایس ڈی بی کے درمیان دیرینہ تعاون اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم اور صدر آئی ایس ڈی بی نے مختلف جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم نے 9 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں آئی ایس ڈی بی کی شرکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر الجاسر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس کانفرنس میں آئی ایس ڈی بی کے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں معاونت کے لئے 4.2 ارب امریکی ڈالر کی فراہمی کے اعلان کو سراہا۔

انہوں نے اس فراخدلانہ مالی معاونت میں ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایس ڈی بی کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ملک کے عوام کو ان کی زندگیوں کی تعمیر نو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ہو گی۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر الجاسر کو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے کے لیے ون ونڈو حل فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں تشکیل دی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیراعظم نے صدر آئی ایس ڈی بی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ شہبازشریف اور اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ ڈاکٹر محمد الجاسر میں غیررسمی دلچسپ گفتگو ہوئی ڈاکٹرمحمدالجاسر وزیراعظم کو خاص طورپر الوداع کرنے کے لئے بیرونی راہداری تک آئے.

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے میرا دِن خوش گوار بنادیا ہے. میں آپ کو بہترین میٹھے آم بھجواﺅں گا. ڈاکٹر مھمد الجاسر نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ وہی کھاتے ہیں ہم اِن کے بغیر نہیں رہ سکتے ، ڈاکٹر محمدالجاسر کے شگفتہ جملوں پر وزیراعظم سب بے ساختہ مسکر ادئیے ۔ آپ یہ آم اگاتے رہیں اور بھجواتے رہیں، ڈاکٹر محمداالجاسر کے جملے پر وزیراعظم اور دیگر حاضرین نے قہقہے لگائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *