Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کترینہ کیف نے فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ چھوڑنے کی خبریں مسترد کردیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کترینہ کیف نے فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ چھوڑنے کی خبریں مسترد کردیں

ممبئی: بالی وڈ کی سپراسٹار کترینہ کیف معروف فلمساز فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ کا حصہ رہیں گی۔

فرحان اختر کے پروجیکٹ سے پریانکا چوپڑا کے نکلنے کے بعد انڈسٹری میں یہ افواہیں گرم تھیں کہ کترینہ کیف نے بھی فلم کو چھوڑ دیا ہے۔

نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی وڈ مصروفیات اور دیگر پروجیکٹس میں کام کی وجہ سے ’جی لے ذرا‘ سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ فرحان اختر کے پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور ان کا اسے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کا فلمی کردار زویا اور فرحان اختر سے گہرا تعلق ہے اور وہ ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کے بعد نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔

فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جی لے ذرا‘ کی میگا کاسٹ میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں اور پریانکا کی جگہ کیارا ایڈوانی کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *