Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسمبلیاں 10 اگست تک تحلیل اور انتخابات نومبر میں ہوں گے، منظور وسان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسمبلیاں 10 اگست تک تحلیل اور انتخابات نومبر میں ہوں گے، منظور وسان

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گیں اور ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں۔

اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور مشیر زراعت منظوروسان کا کہنا تھا کہ یہ وقت الیکشن کے لئے اچھا ہے، پی پی پی کا بھی واضع مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے۔

منظور وسان نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرے گا، بچے گا کوئی نہیں، بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے، کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہر آئیں گے۔ انہوں نے نئی مردم شماری سے متعلق کہا کہ نئی مردم شماری پر الیکشن کروائے گئے توپھر انتخابات مشکل ہیں کیونکہ اس میں آٹھ سے دس ماہ لگ جائیں گے، اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں، اس کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ آئندہ بننے والی نئی حکومت میں وزیراعظم پی پی پی یا ن لیگ کا ہوگا، ہر پارٹی الگ الگ اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی، جیتنے کے بعد اتحاد بن سکتا ہے اور ہارنے والے اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے کیونکہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *