Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کریں گے، فردوس عاشق اعوان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کریں گے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عون چوہدری ایک دو روز میں استعفیٰ دے کر حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے جبکہ پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کی جائے گی۔

نیشل پریس کلب اسلام آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف والے کل جن لوگوں سے ملے انہوں نے ہی ملک کو درد دیا، جس نے درد دیا تھا وہی دوا دیں گےآئی ایم ایف کا ان کی جماعت سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے اپنی ذات کو سیاست پر ترجیح دی پھر اپنی سیاست کو ریاست پر ترجیح دی، نوجوانوں کے ذہنوں میں بارود بھر دیا گیا، قومی اداروں کے خلاف زہر اگلا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا عون چوہدری آئندہ ایک یا دو روز میں استعفیٰ دے کر حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، اب وہ الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کریں گے، ایسی سیاسی جماعت جو ریاست کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے وہ سیاست کا حق نہیں رکھتی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا اس بات کی تردید کرتی ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ نےکوئی سیاسی جماعت بنائی ہے، اسٹیبلشمنٹ کا قومی کردار ہے، قومی کردار میں سیاست کی نفی نہیں ہوسکتی، الزام تراشی کرکے اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں گھسیٹنا غلط ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، آئندہ ہفتے رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن جائیں گے اور انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھاک ہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، قوم کے سامنے سب سے اہم چیلنج ملک کا سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے، پاکستان کے سیاسی معاشی حالات کے باعث استحکام پاکستان پارٹی کا جنم ہوا، آئندہ انتخابات میں ہر حلقے میں اپنے لوگ کھڑے کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست اور محبت میں سب کچھ جائز ہے، پہلی جماعت ہے جس نے اپنی لانچنگ میں امیدوار ساتھ بٹھائے، جب امیدوار الیکشن میں اتریں گے تو نتائج بھی نظر آئیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *