Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی

لاہور: پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں قومی ایئرلائن کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ کے بعد قومی ایئرلائن کی تنظیم نو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تنظیم نو منصوبے کے تحت پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ قرضے ، نان کور شعبہ جات اور غیر ضروری ملازمین کو پی آئی اے کے پہلے حصے میں رکھا جائے گا۔
پی آئی اے کے دوسرے حصے میں طیارے، تمام منافع بخش اثاثے اور کور شعبہ جات رکھے جائیں گے۔ دوسرے حصے میں ملازمین کی تعداد کم رکھی جائے گی۔

تنظیم نو کے تحت پی آئی اے کے پہلے حصے کو بتدریج ختم کر دیا جائے گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں اضافے پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا،مالی مشکلات کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ ہوسکی۔

پی آئی اے کی یورپ برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازں کی بحالی کے اقدامات پر بورڈ اراکین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

بورڈ کو بتایا گیا کہ یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا کی ٹیم فزیکل آڈٹ کے لیے ستمبر میں پاکستان آئے گی جس کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

پی آئی اے کے طیاروں میں ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے پر بھی بورڈ کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *