Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میرے 77 سالہ شوہر نے پوری زندگی ملک کی بہتری کے لیے جدوجہد کی، اہلیہ پرویز الہیٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میرے 77 سالہ شوہر نے پوری زندگی ملک کی بہتری کے لیے جدوجہد کی، اہلیہ پرویز الہیٰ

اسلام آباد: سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہری پرویز الہی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،بار بار مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں چھ ستمبر کے لاہور ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انکے شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے، کسی دوسرے نامعلوم کیس، انکوائری میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے،ک سی مقدمے کے اندراج کی صورت میں درخواست گزار کے شوہر کو عدالت سے رجوع کرنے کے لیے مناسب وقت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا میرے شوہر 77 سال کے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی بہتری کے لیے جدوجہد کی، میرے شوہر کے خلاف اختیارات کا بدنیتی پر مبنی استعمال کیا جا رہا ہے، میرے شوہر کو بار بار نامعلوم مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے روڈ پراجیکٹ میں رشوت وصول کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا، مذکورہ مقدمے میں ضمانت کے بعد درخواست گزار کے شوہر کو معلوم ہوا کہ گجرانوالہ میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے،حفاظتی ضمانت ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈی جی ہمارے گھر پر ریڈ کیا،پولیس کا رویہ ایسے تھا جیسے رحیم یار خان کے کچا کے قبائلی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہو۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کو رہائی کے احکامات کے باوجود دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی گرفتاری سے متعلق حقائق کا جائزہ نہیں لیا،لاہور ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

درخواست میں نگران پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *