Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ ریویو ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دینے پر حکومت کی نظرثانی درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ ریویو ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دینے پر حکومت کی نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دینے پر وزارت قانون اور دیگر فریقین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی ساتھ ہی اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لیے 15 روز کی مہلت بھی مانگ لی۔

وزارت قانون نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے فیصلے کو انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے، عدالت عظمٰی سے 11 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی ہے۔

حکومت نے نظرثانی درخواست میں اضافی دستاویزات کے لیے 15 روز کی مہلت طلب کی جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفیس نے اضافی دستاویزات کیلئے 15 روزکا وقت دے دیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون کالعدم قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے ریویو ایکٹ کو پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز قرار دیا تھا۔ ریویو ایکٹ میں آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کے فیصلے کے خلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *