کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے پوچھا جائے کہ انکے بیان کا مطلب کیا ہے؟۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے تمام قانونی ماہرین نے ہمیں بتایا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن ہونے چاہئیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گھر کے معاملات میں آصف زرداری کی بات ماننے کا پابند ہوں، جہاں تک سیاست، آئین اور پارٹی پالیسی کی بات ہے وہاں میں اپنے کارکنوں اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کا پابند ہوں۔

Leave a Reply