Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیب ترامیم کیس میں حکومتی وکیل نے چیف جسٹس کے سوال کا جواب جمع کرادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیب ترامیم کیس میں حکومتی وکیل نے چیف جسٹس کے سوال کا جواب جمع کرادیا

اسلام آباد: نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس پاکستان کے پوچھے گئے سوال کا حکومتی وکیل نے تحریری جواب دے دیا۔

حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے آج چیف جسٹس کے پوچھے گئے سوال پر پانچ صفحات کا جواب عدالت میں جمع کرادیا، چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا تھا۔

وفاق کے وکیل نے کہا ہے کہ سوال کے ساتھ یہ ہدایت بھی پہنچائی گئی کہ فاضل وکیل اس کا لازم جواب دیں، احتساب عدالت اختیار سماعت نہ ہونے پر پارلیمنٹرین کا کیس کس دوسری عدالت کو کون سے قانون کے تحت بھجوائے گی، ابھی تک پاکستان میں پارلیمنٹیرین ہونا کوئی جرم نہیں، سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ پارلیمنٹرین کے خلاف الزام کی نوعیت کیا ہے؟
انہوں ںے کہا کہ اگر جرم اختیارات کے غلط استعمال کا ہے اور اگر وہ نیب کے سیکشن 9 میں اختیارات کے غلط استعمال کی تعریف میں نہیں آتا، رقم پچاس کروڑ سے کم ہے تو ایسی صورت میں چیئرمین نیب کسی متعلقہ تحقیقاتی ادارے کو معاملہ بھجوائے گا کیوں کہ تحقیقات کے لیے صوبائی سطح پر انسداد کرپشن ایکٹ 1947ء کے تحت ادارہ موجود ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *