Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان مخالفت کا الزام؛ چیئرمین پی ایم انسپکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان مخالفت کا الزام؛ چیئرمین پی ایم انسپکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی مخالفت کے الزام میں پی ایم انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کردی گئی۔

انصاف لائرز فورم کے محمد قدیر حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کے چیئرمین مظفر علی رانجھا عمران خان کے خلاف تعصب رکھتے ہیں اور اپنے اختیارات پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف استعمال کریں گے۔ ان کی اس عہدے پر موجودگی ملک میں آزادانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سخت خطرہ ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈئر (ر) مظفر علی رانجھا کو ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کیا، تاہم تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر انہیں ہٹا دیا تھا۔ سیکرٹری کابینہ نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر انہیں چیئرمین پی ایم انسپکشن کمیشن تعینات کیا۔
ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مظفر علی رانجھا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تعصب رکھتے ہیں ، ان کے دشمن ہیں اور اختیارات پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف استعمال کریں گے۔ پی ایم انسپکشن کمیشن کے عہدے پر ان کی موجودگی ملک میں آزادانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سخت خطرہ ہے۔

درخواست کے مطابق چیئرمین پی ایم انسپکشن کمیشن سیاسی طور پر تعینات ہیں، اگر نگراں حکومت میں بھی کام کریں گے تو آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کا امکان ہے۔ استدعا ہے کہ انہیں فوری طور پر کام سے روکا جائے اور چیئرمین پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *