Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لانگ مارچ توڑپھوڑ کیسز؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست جمع کروائی۔

سول جج احتشام عالم کے روبرو وکیل نعیم پنجوتھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں کہا کہ دستاویزات، ثبوت چیئرمین پی ٹی آئی کی کی موجودگی میں فراہم کیے جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں فئیر ٹرائل آگے نہیں چل سکتا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیاجائے، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے 16 ستمبر تک ریکارڈ طلب کرلیا۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *