Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النّبی ﷺ 29 ستمبر کو ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النّبی ﷺ 29 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی ﷺ 29 ستمبر بروز جمعے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت ہوا، علاوہ ازیں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوئے،

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شہادت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہذا یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر 2023 جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 26 ستمبر کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام اباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا جبکہ زونل کمیٹیوں کو بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،

اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا چاند گزشتہ روز جمعۃ المبارک کو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *