Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر6 کروڑ 30 لاکھ بڑھ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر6 کروڑ 30 لاکھ بڑھ گئے

کراچی: گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی اور سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 13 اکتوبر کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتہ کے دوران 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہونے سے مجموعی ذخائر 12 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *