Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ہراساں کرنے پر سب انسپیکٹر سمیت 3 اہلکار گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ہراساں کرنے پر سب انسپیکٹر سمیت 3 اہلکار گرفتار

کراچی: شہر قائد کے ضلع شرقی میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ہراساں کرنے پر سب انسپیکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔

کراچی میں رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار کیخلاف تھانہ ساٸٹ سپرہاٸی وے میں مقدمہ درج کر کے تینوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چوتھا سب انسپیکٹر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں دیدار، اللہ بخش اور انور شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ہراساں اور ناانصافی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کو ہرگز اجازت نہیں دی جاٸیگی کہ وہ کسی شہری یا غیرملکی کو تنگ کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *