Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سائفر کیس میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کو رہائی نہ مل سکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سائفر کیس میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کو رہائی نہ مل سکی

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں ضمانت منظوری کے باوجود پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کیلیے روبکاری جاری نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے مصدقہ نقول کی وصولی میں تاخیر اور فاضل عدالت کے جج کی اڈیالہ جیل سماعت کے باعث مچلکے جمع نہ ہوسکے، مچلکے جمع نہ ہونے پر شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔

قواعدوضوابط پورے ہونے پر منگل کے روز شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری ہونے کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *