Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماحول کی بہتری کے لیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماحول کی بہتری کے لیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کے لیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔

نجی نیوزچینل کے پروگرام میں دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول نہیں، ہم جلسوں میں نہیں جاسکتے، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔

دوران انٹرویو مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد کی حمایت کی اور انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں انتخابات ہوتے ہیں اور ہر قیمت پر ہوتے ہیں تو ہم حصہ لیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *