Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 1دہشتگرد گرفتار،1جوان شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 1دہشتگرد گرفتار،1جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تاہم اس دوران حوالدار محمد ظاہر (عمر: 41 سال، ساکن ضلع مردان) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *