Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف کو مقدمات سے بریت پر مبارک باد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف کو مقدمات سے بریت پر مبارک باد

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور مختلف مقدمات سے بریت پر مبارک باد بھی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی سربراہی میں تین رکنی وفد کی نواز شریف سے ملاقات ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جین میریٹ نے کہا کہ 8 فروری کو اجتماعیت کے حامل انتخابات کا انعقاد پاکستان کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے مختلف مقدمات سے بریت پر مسلم لیگ (ن) کے قائد کو مبارک باد دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *