روزانہ کروڑوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ائیر پورٹ پر وقت گزارنے کا تجربہ بھی ہوتا ہےکچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں مگر دنیا کا سب سے خوبصورت ائیرپورٹ کونسا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے؟Prix Versailles کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز میں دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جس میں ایک مسلم ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا
دنیا بھر کے 400 سے زائد ائیرپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو دنیا کا خوبصورت ترین فضائی اڈہ قرار دیا گیاان ایوارڈز میں مسافروں کے سفر کے تجربے اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی تھی ابوظبی ائیرپورٹ کی ایکس جیسی ساخت اسے منفرد بناتی ہے اور ٹرمینل کا ہر حصہ متحدہ عرب امارات کی قدرتی خوبصورتی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہےاسلامی طرز تعمیر کو مقامی ثقافت کے رنگوں سے ملا کر اس ائیرپورٹ کی تعمیر کی گئی دوسرے نمبر پر میکسیکو کے شہر Zumpango میں واقع Felipe Ángeles انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو خوبصورت ترین قرار دیا گیا ہےسنگاپور کے چانگی ائیرپورٹ کا ٹرمینل ٹو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہابینکاک کے Suvarnabhumi ائیرپورٹ کے حصے میں چوتھا جبکہ بوسٹن کے لوگن انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حصے میں 5 واں نمبر آیا
دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے نام

Leave a Reply