بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہاہے، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیئے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل اور ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے بھارتی دہشت گردی اور فالز فلیگ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی، انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متعلق گفتگو کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے، 7 دن ہو گئے ہیں اور وہاں صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے، حال ہی میں 4 بھارتی دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور ٹیررازم میں ملوث ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہلم بس سٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام کا بم برآمد ہوا، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی ہینڈلرز کی واٹس ایپ چیٹس پکڑی گئی ہیں جن کا فرانزک جاری ہے۔اس موقع پر انہوں ںے یہ وائس میسجز شرکا کو سنائے جن میں دہشت گرد فنانسنگ سے متعلق بات کر رہے تھے، شہریوں کے قتل عام کی بات کر رہے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلر کا نام سکھوندر ہے جو بھارتی فوج میں صوبے دار ہے، ان وائسز میں بھارتی میجر خود کہہ رہا ہے کہ ہم لاہور سے کوئٹہ تک کام کر رہے ہیں، یہ “را” نہیں کہہ رہی یہ بھارتی آرمی کہہ رہی ہے، یہ ٹیرر فنانسنگ کی ایک مثال ہے ایسے متعدد واقعات ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو جہلم کے قریب سے پکڑا گیا، اس کے گھر سے انڈین ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر رہا ہے، یہ آئی ای ڈیز ڈرون کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں، یہ بھارتی دہشت گردی کا صرف ایک ثبوت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں