یوم مزدور ، ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم مزدور کے موقع پر کل یکم مئی بروز جمعرات ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔اس کے علاوہ بینک دولت پاکستان سمیت دیگر بینک بھی عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔واضح رہے پاکستان میں مزدوروں کا دن ہر سال محنت کش طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے فروغ کیلئے منایا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں