بابر اعظم نے آئرلینڈ کےخلاف میچ کھیل کر ایک ساتھ 2 اہم اعزاز حاصل کر لیے…

(سنگ میل نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آئر لینڈ کیخلاف میچ کھیل کر ایک ساتھ 2 اعزاز حاصل کر لیے ،بابر اعظم نے پہلا اعزاز بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے کا حاصل کیا جبکہ دوسرا اعزاز انہوں ںے آئرلینڈ کیخلاف 57 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق آئر لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے بطور کپتان شرکت کی اور جیسے ہی ٹاس کیلئے سکہ اچھالا گیا تو وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کپتان بن گئے ،
بابر اعظم کا یہ 77واں میچ تھا جو انہوں نے بطور کپتان کھیلا اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے پاس تھا انہوں نے بطور کپتان 76 ٹی 20 میچز کھیلے تھے ۔

دوسرے اعزاز کی بات کریں تو بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس سکور کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا اور اب ان کے پاس اکیلے اس اعزاز کے مالک بننے کا سنہری موقع ہے ،
وہ اس طرح کہ ویرات کوہلی نے109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس سکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38واں ففٹی پلس اسکور بنایا ہے ،
بابراعظم اگر آئندہ میچ میں یعنی اپنے 109ویں میچ میں ففٹی یا ففٹی پلس سکور کرتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی کے ریکارڈ سے آگے نکل جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں