Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 531 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن

    عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے جو اپنے خطاب میں قرآن پاک کو بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جب عمران خان قرآن پاک کو بیچ میں لے ہی آئے ہیں تو کیا قرآن پاک اٹھا کر قوم کو یہ بتا سکتے ہیں کہ 2018 کے الیکشن جتوانے میں انکی کس کس نے مدد کی، کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ آر ٹی ایس کو کس طرح بٹھایا گیا اور وہ کون کون سے سہولت کار تھے جن کے دفاتر میں وہ ملاقاتیں کرتے رہے۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر قوم کو بتا سکتے ہیں کہ مختلف پارٹیوں کے لوگوں کو ان کی پارٹی میں شامل کروانے کے لیے کس کس نے مدد کی، کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں بھر بھر کے لانے کے کتنے پیسے دیے گئے۔

  • پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی

    پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی

    لاہور: پنجاب میں عوام آٹے کیلئے خوار ہوگئے،چکی آٹے کی 165 روپے قیمت نے پچھلے تما م ریکارڈ توڑ دیئے ۔

    نانبائیوں نے روٹی نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ۔ چکی مالکان اور نانبائیوں نے سبسڈائزڈ گندم ،آٹے کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

    فلورملز کو سبسڈائزڈ گندم کی ریکارڈ فراہمی بھی آٹے کی دستیابی یقینی نہ بنا سکی۔سرکاری آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے پر بھی مارکیٹ میں طلب کے معاملے پر ناپید، نجی آٹے کا پندرہ کلو کا تھیلا 1800 سے 1850 روپے میں فروخت، چکی آٹے کی قیمت 165 روپے فی کلوکی تاریخی سطح تک پہنچ گئی۔
    حال ہی میں تقرری کے بعد سیکر ٹری فوڈ پنجاب نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسپیشل ٹیمیں بنا کر خود ناکوں اور فلورملز کی چیکنگ کرنا شروع کردی۔

    سرکاری گوداموں سے روزانہ 23 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز کے باوجود مارکیٹ میں سبسڈائزڈ آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔

    محکمہ خوراک کے دعوے کے مطابق پنجاب میں روزانہ سبسڈائزڈ آٹے کے 5 لاکھ تھیلے فراہم کیے جارہے ہیں لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔

    باوثوق ذرائع کے مطابق پنخاب کی فلور ملز کو روزانہ ریکارڈ سبسڈائزڈ گندم ریلیز کی جارہی ہے جس کی قیمت 2300 روپے فی من ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کہ قیمت4200 روپے سے 4300 فی من تک پہنچ چکی ہے۔

    اس طرح فی من قیمت میں 2000 روپے کا واضح فرق ہے جس سے پنجاب سے گندم کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے روزانہ ریلیز کیے جانے والے کوٹے میں سے 40 فیصد تک گندم اسمگل کی جارہی ہے جس میں سے کچھ مقامی مارکیٹ میں اور باقی دیگر صوبوں میں فروخت کردی جاتی ہے ۔

    اس طرح سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تو پنجاب میں وافر سبسڈائزڈ آٹا ہے لیکن عملی طور پر پنخاب میں5 لاکھ کے سرکاری عدد کی بجائے روزانہ سبسڈائزڈ آٹے کے 2 سے اڑھائی لاکھ تک تھیلے بنائے جارہے ہیں ۔

    سرکاری پوائنٹس اور ٹرکوں کے باہر عوام کی اکثریت لمبی قطاروں میں لگنے کے باوجود گھنٹوں بعد بھی آٹا حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کے پاس اس وقت 15 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، وفاق سے پنجاب نے 25 لاکھ ٹن گندم مانگی ہے اور وفاق نے پنخاب کو گندم فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ پنجاب سے اگر یونہی گندم کی ریلیز جاری رہی تو پنجاب کے ذخائر 15 مارچ تک ختم ہوجائیں گے جبکہ آگے رمضان المبارک کیلئے گندم کا انتظام مشکل ہوجائے گا۔

    اس وقت مارکیٹ میں 10 کلو کا سرکاری آٹے کا تھیلا طلب کے مطابق مل نہیں رہا، نجی آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 1800 روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے چکی مالکان نے آٹا 165 روپے فی کلو کردیا ہے ۔ مہنگے آٹے سے روٹی کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

    متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے “ایکسپریس “سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک ہمیں سبسڈائزڈ گندم یا آٹا فراہم نہیں کررہا،ایسے میں مارکیٹ سے مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کرسکتے۔

    آٹا چکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کا روز نیا ریٹ ہے آج 4300 روپے فی من ہے، مہنگا ڈیزل،مہنگی بجلی کی وجہ سے پسائی کی خرچہ بڑھ چکا ہے، یہی وجہ ہے متعدد چکیوں نے آٹے کی پسائی بند کر دی ہے ۔

    سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے “ایکسپریس “سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے بحران سے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، گندم آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں بنادی ہیں۔ میں خود چیکنگ کرونگا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ افسران کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں،وہ اپنا قبلہ درست کرلیں،کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کوٹہ حاصل کرنیوالی فلور ملز کے تین مہینے کے بجلی کے بلوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے ۔تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنے ایریا کی فلور ملز کے گندم کے کوٹے کے مطابق پسائی اور بجلی کے استعمال کا سرٹیفکیٹ دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام اور گھوسٹ فلور ملز کو پکڑنے کیلئے کوٹہ حاصل کرنیوالی ملز کی تعداد، ایڈریس اور کوٹے کی مقدار ویب سائٹ پر ڈالنے کا حکم دیا ہے تاکہ عوام کو تمام معلومات تک رسائی حاصل ہوسکے ۔

    انہوں نے اپیل کی کہ عوام ویب سائٹ کے ڈیٹا کے مطابق اپنے علاقے کی فلور ملز کو چیک کریں کہ فلور ملز موجود ہے اور اگر ہے تو وہاں پسائی ہو رہی ہے۔اس طرح آپ اپنی ذمہ داری ادا کرکے قومی خزانے سے سبسڈی کی مد میں دیئے جانیوالے اربوں روپے کے غلط استعمال کو روک سکتے ہیں ۔

  • سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی

    سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی

    سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی سمیت سندھ میں گیس کی عدم فراہمی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    سینیٹر عبدالقادر کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس جی سی حکام نے بتایا کہ صعنتوں کی جانب سے بڑے کمپریسر لگائے جانے کی وجہ سے سندھ میں گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

    سوئی سدرن حکام نے سندھ میں گیس کی کمی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو گیس میں کمی کا سامنا ہوا تو کارخانوں کو بھی گیس نہیں مل رہی تھی جس کے باعث انہوں نے کمپریسر استعمال کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 278 کمپنیز میں کمپریسر استعمال ہونے کا علم ہوا تو فوری کارروائی کرتے ہوئے کنکشن کاٹ دیئے، جنوری 2022 میں 179 غیر قانونی بوسٹر تھے جبکہ فروری میں یہ تعداد کم ہوکر 99 پر آگئی۔

    ایس ایس جی سی حکام کا کہنا تھا کہ سردیوں میں سوئی سدرن کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد کا شارٹ فال کا سامنا ہوتا ہے، گزشتہ سال جنوری میں کراچی میں 278 کیپٹو پاور نے بڑے کمپریسرز لگائے جس کے باعث تقریبا 304 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پریشر کم ہوا۔

  • پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی  منظوری  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان، طاہر صادق سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی سے استعفے منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے، جس کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلافِ قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے۔ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے عدالت عظمیٰ کے طے کردہ قوانین کے برعکس منظور کیے گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے استعفے منظور کیے۔ استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ارکان کو بلا کر موقف نہیں پوچھا ۔

    عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارکان کی مرضی کے بغیر استعفے منظور کرنے کا غیر آئینی اقدام ہے، لہٰذا عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ علاوہ ازیں عدالت درخواست کے حتمی فیصلے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے حتمی فیصلے تک استعفے منظور کی گئی نشستوں پر الیکشن روکنے کا حکم دے۔

  • سجل علی کو جمائما کی فلم میں کیوں کاسٹ کیا؟ بھارتی ڈائریکٹر نے وجہ بتادی

    سجل علی کو جمائما کی فلم میں کیوں کاسٹ کیا؟ بھارتی ڈائریکٹر نے وجہ بتادی

    لندن: بھارتی فلم ڈائرکٹر شیکھر کپور نے سجل علی کو جمائما کی فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ڈائرکٹر شیکھر کپورکا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سجل علی کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بہت سے لوگوں نے کہا تھا۔ سجل علی نے اپنی آڈیشنز بھی بھیجیں ۔ وہ بہت خوبصورت ہیں اور ان کی آنکھوں میں بھولا پن ہے۔

    شیکھر کپور کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی کی ایکٹنگ میں ایک درد ہے اور ان کی پرفارمنس بہت مضبوط ہوتی ہے۔ وہ شرمیلی شخصیت ہیں اور نرم مزاج ہیں۔ان سے کہا تھا کہ فلم میں روتی دھوتی نہیں بلکہ دبنگ لڑکی کے روپ میں سامنے آنا اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

  • ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے پوائنٹ آف سیل فیس سے حاصل ہونیوالے ریونیو سے اپنے افسران کو بھاری الاؤنسز و مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پوائنٹ آف سیلز فیس کی مد میں اکٹھا ہونے والے ریونیو سے ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے آئی ای آر ایس کامن پول فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    اس فنڈ کو 25 ہزار سے 35 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس رینٹ سبسڈی،افسران کیلئے ان لینڈ ریونیو میس قائم ہوگا جس کیلئے ایک بار 30 لاکھ روپے تک کے آلات و سامان خریدے جاسکیں گے، جبکہ تین لاکھ روپے ماہانہ تک کا کرایہ،ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تک یوٹیلٹی بلز کی مد میں اور ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تک پرائیوٹ طور پر بھرتی کئے جانیوالے اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔

    دوران سروس شہید ہونیوالے ان لینڈ ریونیو کے اہلکاروں و افسران کے ورثاء کو پندرہ لاکھ روپے سے 75 لاکھ روپے تک کا امدادی پیکج دیا جائے گا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2023 سے ہوگا ۔

    ان رولز کے تحت آئی آر ایس کامن پُول فنڈ رولز 2.023 جاری کئے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ پی او ایس فیس، سروس چارجز، گرانٹس، منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے۔

    ہیڈ کوارٹر سپورٹ کے نام پر ماہانہ 40 ہزار روپے تک الاوٴنس ملے گاعارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی، سینئر افسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ تک کرایہ بھی دیا جائے گا۔

    ہاوٴس رینٹ سبسڈی، فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کیلئے اسکالر شپ بھی ملے گا ۔ رولز کے مطابق کامن پول میں جمع ہونے والے ریونیو کا 90 فیصد خرچ کیا جاسکے گا ۔

    رولز میں بتایا گیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021 کے تحت تقسیم ہونے والے انعامات و ریوراڈ سے بھی شیئر اس پول میں جمع کروایا جائے گا۔

    اسی طرح ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کی جانب سے منظور ہونے کے بعد موصول ہونے والی گرانٹ بھی اس کامن پول میں جمع ہوا کرے گی۔

    لینڈ ریونیو کامن پول فنڈ سے کی جانیوالی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا منافع بھی اسی پول میں جمع ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی مختلف ان لینڈ ریونیو سروس چارجز اور فیسوں کی مد میں حاصل ہونے والا ریونیو بھی اسی کامن پول میں جمع ہوگا۔

    دستاویز کے مطاباق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں آئی آر ایس کامن پول فنڈ سیکرٹریٹ اور بورڈ قائم ہوگا۔

    آئی آر ایس کامن پول فنڈ بورڈ کا سربراہ و چیئرمین ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن ہوگا جبکہ دیگر بورڈ ممبران میں ممبر اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹ،چیف ان لینڈ ریونیو آپریشن،چیف مینجمنٹ ہیومن ریسورس مینجمنٹ آئی آر اور ان لینڈ ریونیو سروس سے کوئی ایک گریڈ بیس کا افسر شامل ہوگا اور یہی افسر بورڈ کے سیکرٹری کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے گا اور یہ بورڈ مجموعی طور پر آئی آر ایس کامن پول فنڈ کی گورننگ باڈی کے طور پر کام کرے گا۔

    اس کے علاوہ آئی آر ایس کامن پول فنڈ کیلئے ہونے والی کلیکشن کی نگرانی بھی یہی بورڈ کرے گا یہی بورڈ پالیسیاں جاری کرے گا ،ایس او پیز کی منظوری دے گا اور پول فنڈ کی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے سرگرمیوں اور پروسیجرز کی بھی منظوری دے گا۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کامن پول فنڈ میں موجود رقم کا نوے فیصد خرچ کیا جاسکے گا جبکہ سالانہ ریونیو کا باقی ماندہ دس فیصد کامن پول فنڈ کے قیام کی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے انویسٹ کیا جائے گا۔

    دستاویز کے مطابق اس کامن پول فنڈ سے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ سترہ تا بائیس کے افسران کو بیس ہزار روپے سے چالیس ہزار روپے ماہانہ تک ہیڈ کوارٹرز سپورٹ الاؤنس فراہم کیا جائے گا جس میں گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران کو بیس ہزار روپے ماہانہ،گریڈ اُنیس اور بیس کے افسران کو تیس ہزار روپے ماہانہ جبکہ گریڈ اکیس اور بائیس کے افسران کو چالیس ہزار روپے ماہانہ ہیڈ کوارٹرز سپورٹ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ گریڈ سترہ تا بائیس کے افسران کو ہاؤس رینٹ سبسڈی بھی دی جائے گی جس کے تحت گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران کو 25ہزار روپے ماہانہ،گریڈ اُنیس اور بیس کے افسران 30 ہزار روپے ماہانہ جبکہ گریڈ اکیس اور بائیس کے افسران کو 35 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس رینٹ سبسڈی بھی دی جائے گی۔

    دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ گریڈ سترہ اور اس سے زائد گریڈ افسران کیلئے آئی آر ایس آفیسرز میس قائم کیا جائے گا اس میس کیلئے ایک بار ضروری اشیاء اور آلات کی خریداری کیلئے تیس لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ تین لاکھ روپے ماہانہ تک کا کرایہ،ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تک یوٹیلٹی بلز کی مد میں اور ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تک پرائیوٹ طور پر بھرتی کئے جانیوالے اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے فراہم کئے جائیں گی۔

    اسی طرح اس کامن پول سے گریڈ سات تک کے ملازمین کے ایک ایک بچے کو تعلیم کیلئے سالانہ وظائف دیئے جائیں گے جس کے تحت سیکنڈری اسکول سے ہائر سکینڈری اسکول تک میں تعلیم کیلئے پچیس ہزار روپے،ہائر سیکنڈری اسکول سے گریجویشن تک کی تعلیم کیلئے تیس ہزار روپے اور پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم کیلئے پچاس ہزار روپے سالانہ اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔

    دوران سروس شہید ہونیوالے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ ایک تا بائیس کے ملازمین و افسران کے ورثا کو مالی امداد فراہم کی جائے گی جس میں گریڈ ایک تا چار کے اہلکاروں کے ورثا کو ر پندرہ لاکھ روپے،گریڈ پانچ تا نو کے اہلکاروں کو بیس لاکھ روپے،گریڈ دس تا پندرہ کے ملازمین کے ورثاء کو پچیس لاکھ روپے،گریڈ سولہ کے اہلکاروں کے ورثاء کو تیس لاکھ روپے،گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران کے ورثاء کو چالیس لاکھ روپے،گریڈ انیس اور بیس کے افسران کے ورثاء کو پچاس لاکھ روپے جبکہ گریڈ اکیس اور بائیس کے افسران کے ورثاء کو 75 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

    گریڈ سات کے اہلکاروں کو ایک بچے کی شادی کیلئے ایک لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔ گریڈ سات تک کے ملازمین کو دوران سروس فوت ہونے پر کفن دفن کے اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے ۔

    فوت ہونیو الے گریڈ سات کے ملازمین کی بیواؤں کو ایک مرتبہ کیلئے ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی ۔ان لینڈ ریونیو کے تمام کیڈر اور نان کیڈر ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

    اس کامن پول فنڈ کا سیکرٹریٹ بھی ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں قائم ہوگا جس کے اخراجات بھی کامن پول فنڈ سے ہی کئے جائیں گے ۔

    اس سیکرٹریٹ میں تعینات ہونے والے چیف آئی آر ایس کامن فنڈ پول کو ماہانہ بیس ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا جبکہ سیکرٹریٹ میں تعینات کئے جانیو الے گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران کو پندرہ ہزار روپے ماہانہ اور دوسرے اسٹاف کو آٹھ ہزار روپے ماہانہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔

  • سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ

    سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ

    کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ نہیں لڑ سکتے۔

    سیلانی ویلفیئر کے تحت نیشنل اسلامک اکنامک کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظامِ معیشت کا کام میرے دل کے قریب ہے۔ خواہش ہے کہ ملک سے جلد سودی نظام کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت سب کو اس نیک عمل کے حصول کے لیے کاوشیں کرنا ہوں گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں اللہ سے توبہ کرنی چاہیے، ہم بہت کمزور ہیں۔ سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ نہیں لڑ سکتے۔ ہم سرنڈر کریں اور کوشش کریں۔ اللہ برکت دے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ 5 سال سے قبل ہی سود سے پاک اسلامی بینکاری نافذ ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں بینکوں سے درخواست واپس لی۔ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام ہی سے معیشت کی بحالی ہوگی۔ مِس مینجمنٹ کی وجہ سے آج معاشی حالات بدترین ہوچکے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2017 تک جب میں وزیر خزانہ تھا تو اسلامک بینکنگ نظام پر کام کیا تھا، اس دوران اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی نے مفتی تقی عثمانی کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس کے مسئلے کو حل کیا ہے۔ اسلامک بینکنگ کو فروغ دینے کے لیے لسٹڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو 2 فیصد ٹیکس کی رعایت دی گئی تھی۔ اس وقت صرف میزان بینک اسلامک بینکنگ کا نظام چلا رہا تھا، جس کی صرف 100 برانچیں تھیں اور آج ان کی محنت سے ایک ہزار سے زائد برانچیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکنگ میں ڈپازٹس لینے کی گنجائش کم پڑگئی تھی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ لوگوں کا رجحان اسلامک بینکنگ کی طرف ہے، جب بینکوں نے اسلامک بینکنگ کے خلاف اپیل دائر کی تومیں نے فیصلہ کیا کہ یہ نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارے دور میں اسٹاک مارکیٹ دنیا کی پانچویں بہترین مارکیٹ تھی۔ عالمی ادارے رپورٹ کررہے تھے کہ پاکستان جی20 میں شامل ہوگا۔ ہمارے دور پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ بدانتظامی کی وجہ سے آج ملک کے معاشی حالات انتہائی بدتر ہو چکے ہیں۔کسی کو پسند نہیں تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت بنے۔ 1998 کے ایٹمی دھماکوں کے بعد ہم نے مشکل وقت دیکھا۔ پاکستان کو بدترین پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے مشکل حالات سے ملک کو نکالا ہے۔ 2013 میں بھی ملک ڈیفالٹ کی طرف تھا ، ہم نے آکر حالات بہتر کیے اور 2016 تک مضبوط ترین ملکوں میں شامل تھے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامک بینکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوچکا ہے، ہماری نیت ہے کہ ملک میں سود سے پاک نظام قائم کریں گے، اس کے لیے کوشاں ہیں۔

  • میری شادی خطرے میں ہے، راکھی ساونت

    میری شادی خطرے میں ہے، راکھی ساونت

    ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ابھی بہت زیادہ ڈسٹرب ہوں۔ میری شادی خطرے میں ہے۔ابھی کچھ نہیں بتا سکتی وقت آنے پر سب سامنے آ جائے گا۔

  • پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی

    پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی

    پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے پر پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسایا جائے اور نہ لاشوں پر سیاست کی جائیں۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ پولیس لائنز دھماکا ڈرون نہیں بلکہ خودکش حملہ تھا، جوانوں کو گمراہ کرکے سڑکوں پر نکالنے کو برداشت نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جنازوں کی تدفین سے فارغ نہیں ہوئے کہ نیا طوفان کھڑا کر دیا گیا، ہم غم میں ہیں لہٰذا افواہوں سے ہمارے دکھ میں مزید اضافہ نہ کیا جائے، جوانوں کو سڑکوں پر لانا کسی صورت قبول نہیں اور ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔

    معظم جاہ انصاری نے دعویٰ کیا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے اور اب دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب ہیں۔ دہشت گرد اکیلا نہیں تھا بلکہ پیچھے پورا نیٹ ورک تھا، خود کش حملہ آور کو ہدف دیا گیا جوکہ 12 بجکر 36 منٹ پر پولیس لائنز میں داخل ہوا۔

    آئی جی کے پی نے کہا کہ خودکش حملہ آور کا پتا لگا لیا اور اسکا چہرہ بھی پتا چل گیا، خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں موٹر سائیکل پر آیا جس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، موٹر سائیکل پر انجن اور چیسز نمبر جعلی تھا۔ موٹر سائیکل کو ڈرامہ کر کے سائیڈ پر لے کر گیا اور اس نے پولیس لائنز پہنچ کر حوالدار سے پوچھا مسجد کہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی ہے، خیبر روڈ سے فوٹیج میں خودکش حملہ آور کا پتا چلا جس نے ماسک پہنا ہوا تھا، جائے وقوع سے خودکش حملہ آور کا ملنے والا سر اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا حملہ آور ایک ہی ہے۔

    معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ ڈرون حملے کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی یہ بالکل غلط بات ہے، آئی ڈی لگانے کے شواہد نہیں ملے اور جائے وقوع پر کوئی گڑھا نہیں، بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں دھماکا خود کش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ٹی این ٹی بارود استعمال کیا گیا جبکہ بلڈنگز کو گرانے والا بارودی مواد استعمال کیا گیا، زخمی احتیاط کی وجہ سے بچ گئے ان کو ملبے سے نکالا گیا۔ دھماکے میں 5 سے 10 لوگ شہید ہوئے ہوں گے لیکن زیادہ اموات ڈھائی ہزار فٹ چھت گرنے سے ہوئیں، 50 فٹ کا ہال تھا جس کے پلرز نہیں تھے جس کے باعث چھت گری۔ مسجد 50 سال پہلے بنی جبکہ مسجد کا کمرہ مکمل بند تھا اور پرانا ہال تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ 5 سے 10 ہزار ٹیلی فونز کی جیو فینسنگ کر رہے ہیں البتہ 24 گھنٹے کی فوٹیجز دیکھنے کے لیے ایک دن چاہیے۔

    آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو بات کہوں گا اس پر کھڑا ہوں گا، واقعہ میری کوتاہی ہے سپاہیوں کی نہیں تھی، صوبے کے لوگوں کے سامنے ملزمان کو لاؤں گا۔

  • ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

    ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

    تہران: ایران نے اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔

    ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کی رات اسرائیل نے اصفہان میں ڈرون حملے کیے۔

    ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ہفتے کی رات ایرانی شہر اصفہان میں ہوئے ڈرون حملوں میں ایرانی حکام کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔