Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 530 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا

    ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لے کر سائبر کرائم ونگ کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے عمران ریاض کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گزشتہ رات 3 بج کر 35 پرایمریٹس ایئر لائن کی پرواز پر لاہور سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جارہے تھے۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ عمران ریاض کو گرفتار اور انہیں آف لوڈ کرنے کے احکامات ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے موصول ہوئے تھے۔
    اینکر پرسن کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران ریاض کو ایئر پورٹ سے حراست میں لینے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کردیا ہے اور اب ان کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے پولیس کی بھاری نفری ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے دفتر کے باہر طلب کرلی جبکہ عمران ریاض کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقامی عدالت میں پیش کرنے کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کے خلاف پہلے سے درج مقدمہ کے بارے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ کابل بین الاقوامی برادری اور پاکستان سے اپنے وعدے پورے کرے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان دونوں کی مشترکہ دشمن ہے، وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری سے کی گئی یقین دہانیوں کو پورا کیا جائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ سمجھتا ہے کہ کسی بھی ملک کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے ہیں اور سرحدی واقعے پر بھی بات ہوئی، پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات میں بھی تمام امور کا احاطہ کیا گیا۔

    ترجمان نے فلسطین کے مختلف شہروں میں نہتے شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق کے مکمل حصول کے لیے ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

    ترجمان نے اسرائیلی قابض افواج کی غیر قانونی دراندازیوں اور ظالمانہ اقدامات کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے اور انتہائی جارحانہ فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اپنی تشویش ڈنمارک کے حکام تک پہنچا دی ہے، ہم اس طرح کی کارروائیوں کو نسل پرستی، زینو فوبک اور اسلامو فوبک سمجھتے ہیں۔

  • صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت

    صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت

    اسلام آباد: مصر کی معروف جامعہ الازہر الشریف نے پشاور مسجد حملے پر کہا ہے کہ صرف گمراہ اور اخلاقی اقدار سے بے بہرہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں۔

    پشاور مسجد حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے جامعہ الازہر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہ اور اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا، اس کا تقدس مجروح کرنا اور اسے مقتل بنانا اسلامی تعلیمات اور انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔

    جامعہ الازہر نے کہا ہے کہ صرف گمراہ، اسلامی تعلیمات، انسانی اور اخلاقی اقدار سے بے بہرہ اور خوف پھیلانے والے عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، الازہر الشریف حکومت پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

    جامعہ الازہر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر رحم فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔

  • سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

    سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 1955 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونا مہنگا ہوگیا۔

    فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2200 روپے اور 1887 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 207200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 177641روپے کی سطح پر آگئی۔
    اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھکر 2300 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.88 روپے بڑھکر 1971.88 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری

    نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری

    لاہور: احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ اور بھائی کو غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس سے بری کر دیا۔

    احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے ناکافی شواہد اور کرپشن کا الزام ثابت نہ ہونے پر فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ رباب حسن، بھائی وقار حسن اور قریبی عزیز ڈاکٹر انجم حسن کو بری کردیا۔

    یاد رہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کو 2018ء میں گرفتار کیا تھا، فواد حسن فواد اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فواد نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔
    نیب نے فواد حسن فواد پر 1 ارب 8 کروڑ روپے مبینہ غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کیس میں نیب کے ترمیمی بل کا کوئی سہارا نہیں لیا گیا بلکہ میرٹ پر پرانے قانون کے تحت بریت حاصل کی گئی۔

    فواد حسن فواد کی لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ضمانت منظور کی اور اب ان کی رہائی کا حکم دیا۔ فواد حسن فواد اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران ہی ملازمت کی میعاد مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے۔

  • دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم

    دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ بیٹی دعا عامر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    ملزمہ دانیہ شاہ کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے مدعی مقدمہ دعا عامر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست جمع کرادی۔

    ایف آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ لاہور میں زیر تعلیم ہیں، پیش نہیں ہوسکتی ہیں، مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔

    ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے ایف آئی اے کی درخواست پر اعتراضات اٹھادیئے۔ لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ پاکستان میں موجود ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نہ کیا جائے، مدعی مقدمہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست واپس لے لی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم

    بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم

    اسلام آباد: وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس نہیں جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ برہم ہوگئے اور ریمارکس دیے کہ یہ تو پتا چلے کہ لاپتا افراد زندہ ہیں، مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری مدثر نارو سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی جس میں لاپتا مدثر نارو کا بیٹا اپنی دادی کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوا جب کہ لاپتا افراد کے وکلا ایمان مزاری، عمر گیلانی اور کرنل (ر) انعام الرحیم ، وزارت دفاع کے نمائندے، پولیس حکام، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ نے 30 مئی 2022ء کو عدالتی حکم پر لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کے اب تک آٹھ اجلاس ہوچکے ہیں اور 60 فیصد کام ہوچکا ہے، کمیٹی نے لاپتا افراد کے اہل خانہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ ابھی تک ہوا کیا ہے؟ آپ کو پتا ہے جو کام نہ کرنا ہو اس پر کمیٹی بنا دی جاتی ہے، آپ نے اپیل کیوں کی؟ لاپتا افراد کدھر ہیں وہ بتائیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ سات ماہ پہلے کی سماعت پر بھی اٹارنی جنرل آفس سے کوئی نہیں آیا تھا، دوگل صاحب آپ کو کہہ رہے ہیں کمیٹی کمیٹی نہ کھیلیں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق ریاست مشنری ناکام رہی ہے، ہمیں یہ بتائیں لاپتا افراد مار دئیے ہیں یا ان لوگوں کو کس حال میں رکھا ہوا ہے؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ تین سال ہوچکے کوئی تھوڑی سی پراگریس بتادیں کچھ بھی نہیں ہوا، ہم یہ نہیں کہیں گے ایف آئی آر کاٹیں، ہمیں کمیٹیوں کا نہ بتائیں ہمیں یہ بتائیں لاپتا افراد کدھر ہیں؟ کم از کم ہمیں یہ تو بتائیں یہ لوگ ہیں کہاں پر؟ فائل دیکھ کر بتائیں کوئی تھوڑی سی پراگریس ہے؟

    وزارت دفاع کا نمائندہ عدالت کے سامنے پیش ہوا اور کہا کہ ہم نے دو تین دفعہ کوشش کرکے رپورٹس جمع کرائی ہیں، آئی ایس آئی، ایم آئی ہماری ایجنسی ہے انہیں لاپتا فرد ساجد کا نہیں پتا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ صرف ایک کا نہیں ہے بلکہ اور بھی لاپتا افراد ہیں۔

    چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیان حلفی دے دیں فلاں تاریخ کو بندے بازیاب ہوجائیں گے، کمیٹی کمیٹی کیا کرتے ہیں کمیٹی کیا کرلے گی؟ کمیٹی پارلیمنٹ کے کمرے میں بیٹھ کر چائے پی کر کہہ دے گی بہت برا ہوا، ہمیں بتائیں لاپتا بندے زندہ ہیں، مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ کس بنیاد پر ہم سے چاہتے ہیں سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیں؟

    لاپتا فرد مدثر نارو کی وکیل ایمان مزاری نے سابق چیف جسٹس کا آخری آرڈر پڑھا اور کہا کہ آرمی ملازم کے دو بیٹے لاپتا ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہوئے لیکن ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے، ان کے والد آرمی میں تھے یہ کوئی دہشت گرد نہیں، اگر ان کے بیٹوں نے کچھ کیا ہے تو قانون کے مطابق اسے دیکھیں۔

    لاپتا فرد کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم نے کہا کہ ایک اور مسنگ پرسن آپ کے سامنے کھڑا ہے، پنڈی بنچ کے سامنے وزارت دفاع کا نمائندہ جھوٹ بولتا رہا ہے۔

    برگیڈیئر (ر) فلک ناز نے کہا کہ میں کرنل (ر) انعام سے سینئر ہوں یہ میرے خلاف ایسے الفاظ استعمال نا کریں اس پر کرنل (ر) انعام نے کہا کہ ان کا یہ کہنا کہ اٹھایا ہی نہیں یہ تو درست نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کرنل (ر) انعام کو مزید بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ کرنل صاحب! عدالت میں ایسی گفتگو ناقابل برداشت ہے۔

    عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ میں اپنا تفصیلی اور تحریری جواب عدالت کو جمع کراچکا ہوں، بہت وقت گزر گیا ہے ان کیسز کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

    وزارت دفاع کے نمائندے کو جھوٹا کہنے پر حکام نے عدالت سے نوٹس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے غیر متعلقہ زبان استعمال کرنے سے کرنل (ر) انعام ایڈووکیٹ کو روک دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے چار ہفتوں میں تمام فریقین کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت دی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل اور عدالتی معاون کو کچھ دیر سن لیں گے اور اس کیس میں فیصلہ دیں گے۔

  • شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم

    شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم

    کراچی: صارف عدالت شرقی نے اضافی رقم وصول کرنے کے خلاف درخواست پر شادی ہال کے مالک کو اضافی وصول کیے گئے ایک لاکھ 80 ہزار روپے شہری کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی صارف عدالت شرقی کے روبرو اضافی رقم وصول کرنے پر شادی ہال کے مالک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل نے 28 اکتوبر 2021 کو بیٹی کے شادی کا ہال بک کروایا تھا جہاں 5 سو مہمانوں کے 4 لاکھ 50 ہزار روپے میں معاملات طے پائے تھے۔ کورونا کی صورتحال کے باعث حکومت نے صرف 300 مہمانوں کو شادی میں بلانے کی اجازات دی تھی۔

    وکیل نے بتایا کہ ہال کے مالک سے کہا کہ 500 کی جگہ 300 مہمان آئیں گے اس حساب سے ادائیگی کی جائے گی لیکن ہال مالک نے شادی سے ایک دن قبل دھمکی دی کہ مہمان 300 ہوں یا 500 رقم پوری ادا کی جائے۔ شادی ہال مالک نے 300 کے بجائے 500 مہمانوں کی رقم وصول کی۔

    دلائل سننے کے بعد عدالت نے شادی ہال کے مالک کو اضافی وصول کیے گئے ایک لاکھ 80 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دیا جبکہ شادی ہال کے مالک پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

    عدالت نے شادی ہال کے مالک کو 30 دن میں تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار دے دی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی بینچ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

    عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار دے دی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عمل بھی درست قرار دیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا۔

    چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (KANUPP) کے تیسرے یونٹ (K-3) کے آغاز سے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ کے تھری منصوبے کا افتتاح میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کو سستے اندھن کی ضرورت ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈرل پاور کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان توانائی کی مد میں 27 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے منصوبے سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دیامیر،بھاشا اور داسو ڈیم پر بھی کام جاری ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں بجلی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔