Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 551 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

    تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

    لندن: امریکا میں ایک شخص نے 31 فٹ اور 10 انچ لمبی ایک پہیے کی سائیکل بنا کر سواری کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ویسلے ولیمز کی تازہ ترین یونی سائیکل نے ان کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

    ویسلے نے یہ ریکارڈ اسپینز گاٹ ٹیلنٹ 2021 میں پیش آنے والے ایک حادثے کے ایک سال بعد بنایا ہے۔ ویسلے 27 فٹ کی اونچائی سے گرے تھے اور ان کی کمر میں چوٹ آئی تھیں جس کی پانچ بار سرجری کی گئی تھی۔
    گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ویسلے کو ان کی بلند یونی سائیکل کم از کم 27 فِٹ اور 10 انچ کے فاصلے تک چلانی تھی اور یہ کامیاب کوشش انہوں نے جرمنی کے شہر اسسٹ گارٹ میں 29 دسمبر ہونے والے ایک سرکس میں کی۔

  • ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں

    ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں

    لندن: سخت ورزش اور وزن اٹھانے والے نوجوان اپنے پٹھوں کی مضبوطی اور افزائش کے لیے پروٹین یا اس کے سپلیمنٹ استعمال کرتے ہیں۔ اب ماہرین کا اصرار ہے کہ چقندر کا رس کسی منفی اثر کے بغیر عین یہی کردار ادا کرسکتا ہے۔

    برطانیہ کی جامعہ ایکسیٹر کے سائنسدانوں کے مطابق چقندر میں کئی طرح کے نائٹریٹ پائے جاتے ہیں جو دورانِ ورزش پٹھوں کو مناسب قوت فراہم دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ نہ صرف جسمانی قوت بڑھاتے ہیں بلکہ سخت ورزش کے قابل بھی بناتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چقندر کے نائٹریٹ جسم میں جاتے ہی نائٹرک آکسائیڈ میں بدل جاتے ہیں اوراب تک اس پورے عمل کو درست سمجھا ہی نہیں کیا گیا ہے۔

    اس کے لیے دس رضاکاروں کو چقندر کا نائٹریٹ دیا گیا اور ان کے لعاب، خون، پٹھوں اور پیشاب میں اس کی مقدار نوٹ کی گئی۔ ان میں سے ہر ایک شخص کو ٹانگوں کی ایسی ورزش کرائی گئی جو سخت تھی اور اس کی حد کو بھی ناپا گیا۔ ماہرین نے نائٹریٹ دینے کے بعد رضاکاروں کو کئی طرح کی ورزشیں کرائیں اور ان کے پٹھوں کی قوت میں سات فیصد اضافہ نوٹ کیا۔

    تحقیق میں شامل سائنسداں، اینڈی جونز نے کہا کہ سائنسی طور پر چقندر میں موجود نائٹریٹ سے پٹھوں کی مضبوطی اور کاکردگی کے درمیان اہم تعلق سامنے آگیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹھوں میں بھی نائٹریٹ کا نفوذ بڑھا ہوا دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے چوٹ اور پٹھوں کی اینٹھن میں بھی چقندر کا رس استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی

    پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی

    کراچی: وفاقی وزیر خزانہ کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافہ کے اچانک اعلان سے شہر میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی، شہریوں نے اعلان ہوتے ہیں پٹرول بھروانے کے لیے پٹرول پمپس کا رخ کرلیا تاہم پٹرول پمپس مالکان نے 11 بجنے سے قبل ہی پٹرول کی فروخت بند کردی۔

    پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان 31جنوری کو کیا جانا تھا تاہم آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے قبل از وقت یکدم 35.35 روپے کا اضافہ کردیا جس سے پیٹرول 250.50 جبکہ ڈیزل 263.50 روپے لیٹر کا ہوگیا۔

    پیٹرول مہنگا کرکے ٹیکس خسارہ پورا کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط کی بازگشت گزشتہ ہفتہ سے ہی کراچی میں سنی جارہی تھی اسی لیے گزشتہ ہفتہ سے ہی پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا تھا اور شہر کے تقریباً 50 فیصد پٹرول پمپس پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پٹرول کی فروخت بند کردی گئی تھی۔

    جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کو اطلاع تھی کہ پٹرول مہنگا ہونے والا ہے۔ اتوار کی صبح شہریوں کو اچانک پٹرول مہنگا ہونے کی اطلاع ملی تو بائیک، رکشہ اور کاروں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے پیٹرول پمپس پر افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    شہریوں نے وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کو مہنگائی کی نئی اور شدید لہر کا آغاز قرار دیا۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو مہنگائی اور سخت معاشی حالات کا شکارعوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجٹ خسارے کا تمام تر بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے۔

  • معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار

    معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار

    لاہور کے علاقے ٹبی سٹی کی پولیس نے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے گیارہ سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا جو معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر لوگوں سے بھیک مانگتا تھا۔

    گیارہ سالہ زین کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر فوری ایکشن کی ہدایت کی۔

    اعلیٰ حکام کے نوٹس اور ہعدایت پر ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کی قیادت میں ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے 11 سالہ زین کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

    زین نے پولیس حکام کو بتایا کہ وہ گھر والوں کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر بھیک مانگتا ہے۔، اُس کے والدین ذہنی معذور اور بچوں کی پرورش سے قاصر ہیں۔

    ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ جرائم کو قابو کرنے کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

  • ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان ’مینا کماری‘ بنیں گی

    ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان ’مینا کماری‘ بنیں گی

    کراچی: بالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان ’مینا کماری‘ کا کردار ادا کریں گی۔

    1972 کی بلاک بسٹری کے پاکستانی ری میک کو حامد حسین اپنی یو اے ای پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائیں گے۔

    پروڈکشن ہاؤس کے ذرائع نےبتایا کہ ماہرہ خان کی طرف سے ’مینا کماری‘ کے کلاسک کردار کو نبھانے کا امکان ہے۔
    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’پاکیزہ‘ کے ری میک کیلئے متعدد مشہور فنکاروں سے ہماری گفتگو چل رہی ہے اور ماہرہ خان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    فلم ’پاکیزہ‘ کو ستر کی دہائی میں انڈین سینما کی مہنگی ترین فلمی سمجھا جاتا ہے اور یہ فلم اُس زمانے میں ایک کروڑ پچیس لاکھ انڈین روپے میں بنی تھی۔

    بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس کی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے یہ زیادہ مشہور ہوئی۔

  • سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج

    سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج

    لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ان پر محکمہ ہائی وے کے افسروں سے 46 کروڑ روپے سے زائد رقم بطور رشوت لینے کا الزام ہے۔

    رشوت کے الزام میں سرکاری افسر ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایس ڈی او محکمہ ہائی وے رانا اقبال، ملزم محمد خان بھٹی کو گزشتہ چند برس میں من پسند پوسٹنگ کے لیے کروڑوں روپے دے چکا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کے لیے کام کرتے اور اسے کروڑوں روپے رشوت دیتے رہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن محکمہ ہائی وے کے ایکسین دلشاد احمد، کاشف شکور، فتح محمد اور ارشد ندیم کے کردار کا تعین دوران تفتیش کرے گا، ایس ڈی او نعیم بٹ، ایکسین محمد فریاد، مالکان نوید کنسٹرکشن اور رضا کنسٹرکشن کے کردار کا تعین بھی دوران تفتیش کیا جائے گا۔

  • چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع

    چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع

    واشنگٹن: امریکی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تائیوان کے مسئلے پر 2025 کے اوائل میں چین کے ساتھ جنگ ہوسکتی ہے جس کے لیے فورسز تیاریاں شروع کردیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ایئر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک منیہن نے اپنی فورسز کو جنگ کی تیاریوں اور یونٹوں کی پیشقدمی کی ہدایت جاری رکتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ تائیوان کے معاملے 2025 کے شروع پر چین سے جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    جنرل مائیک منیہن نے اپنے کمانڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ابھی سے زیادہ سے زیادہ جنگی تیاریاں کرنا شروع کردیں۔ فائرنگ رینج میں جائیں، ایک کلپ فائر کریں اور سر کا نشانہ لینے کی مشق کریں۔
    امریکا کے ایئر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ نے یہ تمام باتیں ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومت کو پیش کی جس کی تصدیق پینٹاگون نے بھی کی اور اب سوشل میڈیا پر پہلی بار اس کے مندرجات سامنے آئے ہیں۔

    میمورنڈم میں متوقع جنگ کی دلیل کے طور پر جنرل مائیک منیہن نے مؤقف اپنایا کہ آئندہ برس تائیوان کے صدارتی انتخابات ہوں گے جس میں چین کے صدر شی جنپنگ امریکا پر فوجی جارحیت کا الزام عائد کرکے جنگ مسلط کرنے کا بہانہ پیش کریں گے۔

    ادھر پینٹاگون کے ترجمان نے جنرل مائیک منیہن کے میمورنڈم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کچھ مہینوں سے ایسا لگتا ہے کہ چین تائیوان پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے ٹائم فریم کو تیز کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ چین نے گزشتہ برس اگست میں اس وقت بڑی بڑی فوجی مشقیں کیں جب امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ چین نے انھیں دورے سے روکنے کے لیے حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔

  • بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی

    بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی

    وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا نہ ہی بجلی کی بنیادی قیمت میں کوئی اضافہ زیر غور ہے۔

    یہ بات انہوں ںے اپر چترال میں نجی بجلی کے نظام کو پیسکو میں شامل کرنے کے حوالے سے پشاور گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پیڈو کو نیشنل گرڈ پر لے جانے کے لیے قانونی معاملات کو ٹھیک کر ے تین ارب کے واجبات ادا کرنے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو واپڈا حکام نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ اپر چترال میں 475600 آبادی کی ضرورت 9 میگا واٹ ہے، اپر چترال میں قائم پیڈو سسٹم 6 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے، 1.163 ملین روپے پیڈو ڈسٹری بیوشن کو پیسکو پر منتقل کرنے کے لیے درکار ہے، اپر چترال میں فوری طور پر بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فنڈز چاہیئں۔

  • امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان

    امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان

    لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کچل ڈالا، پٹرول، گیس، بجلی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی 35 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور ڈالر کو 262.6 روپے پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے۔

  • سعودی عرب میں ملازمین کے اوقات کار سے متعلق اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب میں ملازمین کے اوقات کار سے متعلق اہم ہدایات جاری

    ریاض: سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت نے خبردار کیا ہے کہ ملازمین سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جا سکتا اور ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ ہونا چاہیے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے وضاحت کی کہ بغیر وقفے کے مسلسل 5 گھنٹے تک کام کرانا مناسب نہیں۔ پانچ گھنٹے کے دوران ایک گھنٹا وقفہ ہونا چاہیے۔

    وزارت افرادی قوت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور ماہ رمضان میں روزہ داروں کو 2 گھنٹے کی چھوٹ دینی چاہیے۔
    اوور ٹائم کے حوالے سے سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا کہ یہ یومیہ 2 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے یعنی اوور ٹائم ملا کر ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 144 گھنٹے سے زیادہ کام نہ لیا جائے۔

    سعودی وزارت افرادی قوت نے یہ بیان اس وقت جاری کیا ہے جب ملازمین نے کام کے دورانیہ کے حوالے سے شکایتیں کی تھیں۔