Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 550 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

    جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

    بھونیشور: جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 جیت لیا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبینشور میں کھیلے جانے والے فائنل میں جرمنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3۔3 گول سے برابر رہا تھا۔
    واضح رہے کہ یہ جرمنی کا تیسرا عالمی ٹائیٹل ہے، جرمنی نے پہلی مرتبہ 2002 میں ملائیشیا میں ہونے والے عالمی کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ چار سال 2006 میں اپنی ہی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

  • سوشل میڈیا اسٹار نے اسلام کیلئے لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اور یوٹیوب اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے

    سوشل میڈیا اسٹار نے اسلام کیلئے لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اور یوٹیوب اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے

    کراچی: پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل حسن عابد نے اسلام کیلئے اپنے لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے۔

    حسن عابد کو انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ان کے لاکھوں فالوورز اور سبسکرائبر تھے۔

    اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ پر حسن عابد نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی وڈیوز کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ وڈیوز کی گردش ان کے گناہوں میں مزید اضافہ کرے۔

    انہوں نے ایک تفصیلی نوٹ تحریر کیا جس میں اسلام سے متعلق اپنی رغبت کو بیان کیا ہے، ایک موٹیویشنل وڈیو شیئر کرکے حسن عابد نے لکھا کہ اس وڈیو نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور مجھے درست راستہ دکھایا ہے۔

    حسن عابد نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں نے لاکھوں فالوورز والے اپنے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے ہیں اور مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے اور نہ کبھی افسوس ہوگا۔

  • باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور

    باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے کنونشن سینٹر میں جاری دو روزہ باچا خان کانفرنس اختتام پذیرہوگئی، جس کے اختتام پر قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کی جائے، پاک افغان تجارتی راستوں کو کھولا جائے، 18 ویں آئینی ترمیم پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور لاپتہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے جبکہ علی وزیر کو رہا کیا جائے۔

    اسلام آباد میں جاری دو روزہ باچا خان کانفرنس میں آخری روز سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پختون قوم کے لئے سیاسی اور معاشی بیداری کا سہرا باچا خان اور ولی خان کو جاتا ہے، شخصیت کو مٹا سکتے ہیں مگر ان کے خیالات، مشن اور وژن کو ختم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ نظریاتی لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئےمالیاتی نظم بہت ضروری ہے جبکہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا چلینج دہشت گردی ہے، بد قسمتی سے اہم سیاسی شخصیات بھی دہشت گردی کا نشانہ بنیں، ہم نے اپنے وسائل سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، ہماری افواج ملک کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانی دے رہی ہیں، ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت ہونی چاہیے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ علی وزیر کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے ، آج کی سیاست میں برداشت ختم ہوچکی ہے ، باچا خان کا فلسفہ ہے میرے دوسرے گال پر تھپٹر مارلو مگر اپنا حق نہیں چھوڑوں گا، افغانستان میں غلامی کی زنجیریں نہیں ٹوٹیں، افغانستان آج بھی امریکا کا غلام ہے، پہلے والی افغانستان کی حکومت ووٹ جبکہ موجودہ افغانی حکومت امریکہ کے غلاموں پر مبنی ہے۔

    کانفرنس کے اختتام پر قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں شرکاء نے تالیاں بجا کر ووٹ دیا ۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کی جائے، پاک افغان تجارتی راستوں کو کھولا جائے۔ گیس کا پہلا حق اسی علاقے کو ہوگا جہاں سے نکلے، 18 ویں آئینی ترمیم پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں، نواں اور دسویں این ایف سی ایوارڈ منظور کیا جائے۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاست پاکستان کی آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی بنائی جائے، افغانستان میں غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتے ہیں، لاپتہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے،علی وزیر کو رہا کیا جائے۔

  • عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف

    عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان پیپلز پارٹی کے لیے خطرات کا باعث ہوسکتا ہے، عمران خان کے اس پینترے سے خون خرابا ہو سکتا ہے۔

    سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست میں ایسے واقعات نہ پہلے ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے، بے نظیر بھٹو نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جان گنوائی جبکہ ہیپلزپارٹی نے پرتشدد طریقے کی بجائے جمہوری طریقہ اپنایا۔

    انہوں نے کہا کہ اقتدار چھننے کا غم عمران خان کو نہیں چھوڑ رہا اور اس کا الزام امریکا سے شروع ہو کر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی تک پہنچ گیا، عمران خان پہلے اور آج ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اگر ملک میں کوئی بھی سانحہ ہوا اسکا ذمہ دار عمران خان ہو گا، قانون اور آئین سیاسی طابع نہیں ہونا چاہئے، چوہدری فواد کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، مجھے انہوں جیل میں صرف دو کمبل دیے تھے، ان کو ہر سہولت مل رہی ہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کہتا ہے کہ فوج سے میری ملاقات کرواؤ، اب سیاست 2012 کی طرح کی نہیں چلے گی بلکہ اب اپنے بل بوتے پر ہو گی۔

  • حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری

    حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری

    کراچی: وفاقی وزیر شازیہ مری نے آئی ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نا پڑنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اس حق میں نہیں کہ ہمیں قرض لینے پڑیں۔

    وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے اور کوئی بھی اس حق میں نہیں کہ ہمیں قرض لینے پڑیں، وزیر اعظم محمد میاں شہباز شریف نے کفایت شعاری کو اپنانے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ملکی ترجیحات دیکھی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے صدر آصف علی زرداری سے متعلق کے الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عمران خان ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس مدعے پر عمران خان کے خلاف عدالت ے رجوع کرے گی۔

    ان باتوں کا اظہار آج انہوں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر کفالت میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے الزامات تشویش ناک ہیں، ان کی حکومت میں دہشتگردوں کیلئے جیلیں توڑی گئیں، ان کے صدر آصف علی زرداری کیخلاف الزامات پر عدالت جائیں گے۔

    شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے اہلخانہ کو خطرات ہیں، عمران خان دہشتگردوں کے سہولت کار رہے ہیں، پیپلزپارٹی کا ماضی میں بھی سیاسی استحصال کیا گیا۔

    عمران خان پہلے بھی دم دبا کر بھاگے تھے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ 4 سال انتہائی غلط فیصلے کیے گئے، گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے “بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو با اختیار بنانا” کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج خواجہ سراؤں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر کفالت پروگرام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے اب خواجہ سراؤں کی بھی بینظیر کفالت پروگرام سے معاشی معاونت کی جائی گی۔

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نادرا کے کارڈز بنواکر خواجہ سرا بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواجہ سراوں کو 7 ہزار روپے سہہ ماہی ملیں گے خواجہ سرا کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپکے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے کیونکہ آپ بھی پاکستانی ہیں،انسان ہیں، پاکستان اکٹھا ترقی کرے گا، پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچانا ہے تو مل کر کام کرنا ہے،خواجہ سرا بھی پاکستان کی ترقی میں شامل رہیں گے، پاکستان میں جو تکلیفیں خواجہ سراؤں کو ملتی ہیں سب آگاہ ہیں، ہماری کوشش ہے انکی تکالیف کم کریں، معاشرے میں ایسی کمیونٹیز جو پریشانیوں کا مقابلہ کر رہی ہیں انکی بھر پور مدد کریں گے۔

    تقریب سے بیریسٹر مرتضی وھاب، خواجہ سرا کمیونٹی کے رہنمائوں ڈاکٹر میرب، بندیا رانہ و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے خواجہ سرا کمیونٹی کی بینظیر کفالت میں شامل کرنے کے اعلان کو سراہا اور وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا شکریہ ادا کیا۔

  • ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات

    ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات

    لاہور: ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو سی ٹی او (سٹی ٹریفک پولیس آفیسر) لاہور تعینات کردیا گیا، ان کا شمار انتہائی محنتی اور پروفیشنلز افسران میں ہوتا ہے۔

    سی ٹی او لاہور مقرر کیے گئے کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا تعلق پولیس کے 35 ویں کامن سے ہے، کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے 2008ء میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروسز میں شمولیت اختیار کی۔

    انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اے ایس پی مارگلہ سرکل سے کیا، انہیں بعد ازاں ایس پی سی آئی اے اسلام آباد اور ایس پی سٹی اسلام آباد تعینات کردیا گیا، وہ ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن بھی تعینات رہے، انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پانچ اضلاع میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    مستنصر فیروز ڈی پی او چنیوٹ، ڈی پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولنگر، ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او میانوالی بھی فرائض سرانجام دیتے رہے، انہوں نے ایس پی سیکیورٹی لاہور اور ایس پی سی آر او لاہور بھی فرائض سرانجام دئیے، انہیں دو مرتبہ بطور ایس ایس پی آپریشنز لاہور فرائض سرانجام دینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

    سی ٹی او لاہور تعیناتی سے قبل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فرائض سرانجام دے رہے تھے، ان کا شمار انتہائی محنتی اور پروفیشنلز افسران میں ہوتا ہے۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر اسد ملہی نے سی ٹی او لاہور کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، جس کے بعد ان کا مختلف چوکوں میں استقبال کیا گیا اور وہ وارڈنز سے گلے ملے۔

    ٹریفک وارڈنز نے کہا کہ ڈاکٹر اسد ملہی کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر اسد ملہی نے ڈیجیٹل چلاننگ، کلیمپنگ، اسمارٹ لائسنسنگ سمیت شہریوں کی سہولت و آسانی کیلئے متعدد اصلاحات متعارف کروائیں۔

    ڈاکٹر اسد ملہی نے 02 نومبر 2022 کو بطور سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھالا اور تین ماہ سی ٹی او کے فرائض انجام دئیے

  • ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    کراچی: حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ، تاجر برادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر 35 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت پر 18 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح گیارہ بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔ انہوں نے یہ بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی تاہم حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کم از کم بوجھ منتقل کیا جائے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام، تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا جبکہ ایم کیو ایم نے بھی اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینئر نسرین جلیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا اور اس کا اثر براہِ راست روزمرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ پر پڑے گا، ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ورکنگ کلاس پر ٹیکس حملے کرنے کے بجائے فلفور زرعی ٹیکس نافذ کرے، وڈیرے جاگیرداروں کے خوف سے زرعی ٹیکس نہ لگانا پاکستان اور عوام سے دشمنی کے مترادف ہے،کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے جس سے عوام میں اشتعال اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔

    نسرین جلیل نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فلفور واپس لینے کا حکم دیں۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پییٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بارپھر35روپے اضافہ انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کب تک ان کی نا اہلی کی قیمت ادا کریں گے؟کیا ارباب اختیار مزید تباہی کا انتظار کریں گے؟۔

  • ملک میں جاری معاشی بحران نے شوبز فنکاروں کو بھی پریشان کردیا

    ملک میں جاری معاشی بحران نے شوبز فنکاروں کو بھی پریشان کردیا

    کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران، بڑھتی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی نے شوبز فنکاروں کو بھی پریشان کردیا۔

    پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے ٹویٹر پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بحران سے کیسے نکلیں گے؟ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہو۔

    معاشی بحران پر لوگوں کی غیر سنجیدگی پر افسوس کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ ہم ادھر یا اُدھر پارٹی میں ہیں لیکن پاکستان میں نہیں ہے، کسی کو فکر نہیں ہے کہ ہم کہاں پہنچ گئے ہیں، کیا ہم نے امید کو ترک کردیا ہے؟

    یہ بھی پڑھیں : ’’گیس، بجلی پیٹرول کی قلت ہو! کافی نہ بن سکے تو ترانہ گانا مشکل ہے‘‘

    اداکارہ اعجاز اسلم نے سیاسی پریس کانفرنسوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کانفرنسوں میں صرف ایک دوسرے پر سیاسی الزامات لگائے جاتے ہیں جبکہ ہم مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ملک کو مستحکم کرنے منصوبہ بندی پر کوئی شخص گفتگو نہیں کرتا، کرنسی کی قدر گررہی ہے اور عام آدمی کیلئے ضروریات زندگی کا حصول ممکن نہیں رہا، ہم پر رحم کرو۔

  • متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا

    متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں تین دن سے ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد درجہ حرارت کم ترین سطح پر آگیا جب کہ کچھ علاقوں میں منفی بھی ریکارڈ کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات کی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رواں موسم سرما میں درجہ حرارت پہلی بار کم ترین سطح پر آ گیا کئی علاقوں میں یہ 1.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں درجہ حرارت نکتہ انجماد کو چھو گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک پہاڑی علاقے کے تالاب کو جما ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شارجہ کے اس تالاب کو دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔

    انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نثار احمد کونالور نے لکھا کہ پہاڑی سڑک پر 8.5 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے ایک جمے ہوئے تالاب پر پہنچے ہیں۔ ساتھ میں اہل خانہ بھی ہے اور ہم نے بمشکل چائے بنائی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے ایک صحرا کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا تھا جب کہ شہروں میں مسلسل تین دن سے بارش ہو رہی ہے۔ 118 ملی میٹر بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

    نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج صبح موسم صاف ہوگیا۔ اگلے پانچ دنوں تک بارش کا امکان نہیں تاہم موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ 31 جنوری کو درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

  • آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی

    آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی

    وادی نیلم: آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے مسافر بردار گاڑی بھاری برف تلے دب گئی جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

    برفانی تودہ گرنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے جاگراں روڈ پر پیش آیا، حادثے کے دوران لینڈ کروزر گاڑی بھاری برف کے نیچے دب گئی۔

    پولیس ذرائع کہنا ہے کہ لینڈ کروزر ایف ڈبلیو او کے ساتھ کام کررہی تھی، جس میں سوار ڈرائیور مصدق کے علاوہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
    پولیس ذرائع کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کردیا گیا۔