Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 549 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    لاہور کے نواحی علاقے کالا شاہ کاکو میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھتیجے سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل عرف نکا پہلوان اپنے بھتیجے کے ساتھ لاہور جارہے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے مقام پر چار مسلح افراد نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں شیر افضل اور بھتیجا ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی لاشوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    پولیس حکام کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ وقوعہ کو بھی سیل کردیا ہے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتار کی ہدایت کردی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔

    وزیر خارجہ کا آمد پر روس کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداران اور روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔

    وزیر خارجہ روس کا دورہ ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔

  • کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی

    کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی

    کراچی: محکمہ بلدیات سندھ میں کراچی کے ترقیاتی فنڈز کی بے دردی سے بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں بلدیاتی حکومت کے پروجیکٹ افسران نے ٹھیکیدار کو ترقیاتی منصوبے پر کام شروع کیے بغیر 10 کروڑ روپے ادا کریے۔

    لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے افسران نے 21کروڑ سے زائد لاگت کے پروجیکٹ پر کام شروع کئے بغیر ٹھیکیدار کو10 کروڑ کی ادائیگی کرڈالی، سندھ حکومت محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ مانیٹرنگ ایوی لیشن سیل(MEC)نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے افسران کی غفلت،لاپرواہی اور بدعنوانیوں کا پردہ چاک کرکے رکھ دیا۔

    سندھ حکومت محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ مانیٹرنگ ایوی لیشن سیل(MEC)نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں محکمہ بلدیات سندھ کے حکام کی سرکاری فنڈز کی بندر بانٹ، بدعنوانی اور نااہلی کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ کی نگرانی میں کام کرنے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے افسران نے لیاری ایکسپریس وے کے اطراف سڑکوں کی تعمیر کے 21کروڑ سے زائد لاگت کے منصوبے پر کام شروع کئے بغیر ہی ٹھیکیدار کو10 کروڑ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کردی ہے۔

  • ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی

    ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی

    پشاور: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 جنوری کو ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر حاجی غلام علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ پورے ملک میں بجلی کی ترسیل کا ایک ہی فارمولہ ہے کسی صوبے کے الگ فارمولہ کے تحت بجلی نہیں دی جارہی ہے، جہاں بجلی چوری زیادہ ہوگی وہاں بجلی اسی حساب سے دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 23 جنوری کو ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد اب ترسیل معمول کے پر آگئی ہے ہمیں خدشہ ہے کہ بجلی بریک ڈاون کی وجہ سائبر اٹیک ہے لیکن ہم اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں جس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو مالیاتی بحران کا سامنا ہے اس لیے بجلی کے خالص منافع کی مد میں ہم ابھی خیبرپختونخوا کو ادائیگیاں نہیں کرسکتے، جونہی ہمارے معاشی حالات بہتر ہوئے سب سے پہلے صوبے کو اس کا حق دیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چترال کے عوام کا بجلی کا مسئلہ دیرینہا تھا، چترال کے عمائدین نے وزیراعظم شہناز شریف سے رابطہ کیا اور اپنے مسئلے سے آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے مجھے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی اور اسی باعث پشاور میں اجلاس کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپر چترال کو لوئر چترال کے برابر بجلی ملے گی،بجلی کے حوالے سے صوبوں کا علاقائی پالیسی میں کوئی فرق نہیں، معاشی بحران کی وجہ سے بجلی کی خالص منافع کی ادائیگی میں مشکل ہے، مالیاتی بحران سے نکلیں گے تو صوبوں کو اُن کا حق دیا جائے گا، جن علاقوں سے بجلی کے بل موصول نہیں ہوتے یا واجبات ہیں اس کے لیے فارمولہ بنا رہے ہیں، سابق قبائلی علاقوں میں صنعتوں سے بجلی بل ادائیگی سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایڈوانس بجلی میٹر لگانے جارہے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کا اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی پر مداحوں کا شکریہ

    شاہ رخ خان کا اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی پر مداحوں کا شکریہ

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار اور ریکارڈ توڑ کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اداکار نے فلم کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ ممبئی میں اپنے گھر ’منت‘ سے اپنے مداحوں کو اپنا دیدار کرایا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے گھر کی بالکونی پر کھڑے ہیں اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

    شاہ رخ خان نے اس موقع پر اپنے سیاہ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے اس موقع پر اپنے مشہور فلمی پوز بھی دیئے۔

    اس موقع پر اداکار کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ابرام خان بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی شرکاء کو ہاتھ ہلا کر جواب دیئے۔

    ’پٹھان‘ نے ریلیز ہوتے ہی ہندی سینما میں تہلکہ مچا دیا ہے اور صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ انڈین روپے سمیٹ لئے ہیں۔

  • قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف

    قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 33 نشستوں پر عمران خان ہی ضمنی الیکشن لڑیں گے۔

    عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور فواد چوہدری کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    اجلاس میں پنجاب کی نگراں حکومت اور دونوں صوبوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات ہوئی۔

    اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے مشترکہ پریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام نشستوں پر عمران خان ہی امیدواقر ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی صورت حال اور ضمنی الیکشن پر بھی غور کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین کے تحت 90 دن کے اندر تحلیل اسمبلیوں پر انتخابات کروائے جائیں پولیٹیکل انجینرنگ سے ضمنی انتخابات کروائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پولیس کے بل بوتے پر الیکشن کروائے گئے تھے لیکن عوام نے انکو مسترد کیا اور بلے کے نشان پر مہر لگائی، امید کرتے ہیں 16 مارچ کو بھی قوم واضح جواب دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں قوم ایک بار پھر بتائے گی کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے کیونکہ اُسے معاشی تباہی پھیلانے والے امپورٹڈ ٹولے سے اب نجات چاہیے، عمران خان کو ہٹانے کی کوشش ایک طبقے کے ذہن میں ہے مگر چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اللہ کی طاقت ہے اور وہ عوام کی کچہری میں سرخرو ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے بعد ہم نے عوام کا اعتماد پایا ہے جبکہ حکومت نے اپنی ساکھ کھوئی ہے، اقتدار میں آنے والوں کی ترجیح اپنے کیسز سے فرار ہے وہ اپنی کرپشن پر پردہ چاہتے ہیں جبکہ ہم چاہتے ہیں عوام فیصلہ کرے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چودھری کے ساتھ ہونے والا سلوک سب دیکھ رہے ہیں، ماضی میں جو فواد پر تنقید کرتے تھے آج وہ بھی اس روپے پر انکے ساتھ ہیں سب نے ان کے ساتھ سلوک کہ مذمت کی ہے ۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، صدر کی خواہش تھی کہ ہمیں آئین پر عملدرآمد کیلیے کوئی راستہ نکالنا چاہیے، سیاسی انجینئرنگ سے ضمنی الیکشن کروائے جارہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی بیان کہ الیکشن کی تاریخ ایجنسیوں اور الیکشن کمیشن طے کرے گی کے خلاف صدر مملکت سے نوٹس لینے کی قرار داد منظور بھی منظور کی گئی جبکہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور بگڑتی معاشی صورتحال پر بھی قرار داد منظور کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی نے اجلاس میں مہنگائی اور بگڑتی معاشی صورت حال کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جسے اراکین نے کثرت رائے سے منظور کیا۔ جبکہ تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے فواد چوہدری کے ساتھ ناانصافی کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور صدر مملکت سے بھی گورنر خیبرپختونخوا کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

  • اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور

    اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور

    کراچی: اسلامیہ کالج کی منتقلی ناکامی کا شکار ہوگئی، آرٹس اینڈ کامرس کالج میں طلبہ اور عملے کے لیے فرنیچر نہیں جب کہ سائنس کالج کی 15 تجربہ گاہیں نئی عمارت کی 4 لیبس میں منتقل ہوگئی لیکن لائبریری اور میوزیم پرانی عمارت میں ہی رہ گئے۔

    کراچی کے معروف سرکاری تعلیمی ادارے گورنمنٹ اسلامیہ کالج (سائنس/کامرس اینڈ آرٹس) مارننگ/ایوننگ کی منتقلی کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے، محکمہ کالج ایجوکیشن کی غفلت و لاپرواہی کے سبب یہ دونوں کالج تباہی کے دہانے پر آکھڑے ہوئے ہیں۔

    مزار قائد کے نزدیک گرومندر کے علاقے میں برسہا برس سے قائم اسلامیہ کالج کمپلیکس سیل (سربمہر) کردیا گیا ہے جب کہ محکمانہ غفلت کے سبب گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج کا تمام فرنیچر، دفتری ریکارڈ، لائبریری اور اسلامیہ سائنس کالج کا 70 فیصد ساز وسامان وہی رہ گیا ہے، جس کے بعد دونوں کالجوں کی نئی عمارتوں میں رکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے جس کے باعث ہزاروں طلبہ کا مستقبل ڈاؤ پر لگ گیا ہے۔

    نارتھ کراچی میں منتقل کیے گئے گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج کی نئی عمارت خالی پڑی ہے اور عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہے جب کہ اسلامیہ سائنس کالج کا محض 30 فیصد سامان نئی عمارت میں منتقل ہو پایا ہے باقی تمام سامان اسلامیہ کالج کمپلیکس کی پرانی عمارت میں ہی سیل ہوگیا۔

    دوسری جانب اسلامیہ سائنس کالج کو نارتھ کراچی کے دور دراز علاقے میں جو نئی عمارت دی گئی ہے اس کا رقبہ گزشتہ عمارت کے مقابلے میں 70 فیصد سے بھی کم ہے جس کے سبب اس نئی عمارت میں سائنس کالج چلانا محال ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بعض سائنسی مضامین کی تجربہ گاہیں بند ہوگئی ہیں اور بعض تجربہ گاہوں کو ایک ہی لیب میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں “ایکسپریس ” کو گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بتایا کہ پہلے تو محکمہ کالج ایجوکیشن نے ہمیں کسی تحریری حکم نامے کے بجائے زبانی احکامات دیتے ہوئے کالج منتقل کرادیا جب کہ منتقلی پر آنے والے اخراجات بھی کالج کو نہیں دیے اور کہا کہ یہ اخراجات کالج انتظامیہ خود برداشت کرے۔

    ابھی یہ بحث جاری ہی تھی کہ اسی اثناء میں اسلامیہ کالج کمپلیکس سیل کردیا گیا اور ہمارا بیشتر دفتری سامان، آفس کمپیوٹرز اور تدریس و غیر تدریسی استعمال کا فرنیچر وہیں رہ گیا جس میں طلبہ کے انرولمنٹ فارم بھی شامل ہیں جو انٹر بورڈ کو پورٹل کے ذریعے بھجوانے ہیں جب کہ پرانے طلبہ کا ریکارڈ بھی اسی میں شامل ہے۔

    عملے نے مزید بتایا کہ اب ہم کالج کی نئی عمارت میں جاتے ہیں تو زمین پر ہی بیٹھ جاتے ہیں دفتری سامان نہ ہونے کے سبب کچھ کرنے کو بھی نہیں ہے اور اگر طلبہ کلاسز لینے پہنچ گئے تو انھیں بٹھانے کے لیے بھی کچھ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ آرٹس اینڈ کامرس کالج سیل کیے گئے اسلامیہ کالج کمپلیکس سے تقریبا 15 کلومیٹر جبکہ سائنس کالج 20 کلومیٹر کی مسافت پر نارتھ کراچی کے علاقے میں ہے، آرٹس اینڈ کامرس کالج سے متعلق تمام ہی ساز و سامان اسلامیہ کالج کمپلیکس میں رہ جانے کے باعث کلاس رومز، دفاتر، لائبریری اور تمام تدریسی و غیر تدریسی استعمال کے لیے مختص کمرے و دفاتر خالی پڑے ہیں۔

  • صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم

    صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایف بی آر کو ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایف بی آر ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کرے۔ صدر مملکت نے ایف ٹی او کے فیصلے کے خلاف ایف بی آر کی نمائندگی مسترد کردی۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کاہ کہ یہ واضح طور پر ایک ہمدردی کا کیس ہے کیونکہ پبلک لائبریری اور سٹی ریڈنگ روم، ملتان ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر رجسٹر ہے، ریٹرن فائل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ٹیکس استشنیٰ سرٹیفکیٹ روکا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایف بی آر معاملے کو ہمدردی کی نظر سے دیکھے، لائبریری علاقے کے شہریوں کو 20 روپے کی معمولی قیمت پر کتب بینی کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہملتان لائبریری کے تقریباً 400 ممبران ہیں، بہت ہی کم عملہ انتہائی کم تنخواہ پر لائبریری چلا رہا ہے، لائبریری کے خرچے عطیات اور اس کی وقف شدہ رقم کے منافع سے پورے کیا جاتے ہیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بینک کے پاس رکھے ہوئے ڈپازٹس لائبریری کی بقا کا ایک بنیادی ذریعہ ہیں، استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کی وجہ سے چار ملازمین کو ان کی معمولی تنخواہوں یعنی 20,000/ روپے سے بھی کم سے محروم ہونا پڑا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ ایف بی آر پہلے ہی زیر بحث ٹیکس سال کے آخری چھ ماہ کے لیے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کر چکا، مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے لیے بھی استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا چاہیے ، مستقبل میں بھی معاملے پر ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

  • مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ

    مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم صفدر کی واپسی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول کی قیمت بڑھا کر سلامی دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے کا سہرا نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، امن و امان کی صورت حال تباہ ہوچکی، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے، ترقیاتی منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے بند ہوگئے، محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہوئی تو اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہے ہیں.

  • معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ

    معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں، ہمیں مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا۔

    اسلام آباد کے جناح کنونشن میں منعقدہ باچا خان کانفرنس میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی بحران پانچ سال کی تباہی کا نتیجہ ہے، بحران کے حل کیلیے بڑے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور چلینج دہشت گردی ہے جس کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے کیونکہ تشدد سے کوئی مسئلہ کبھی حل نہیں ہوا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی اُس طرح عمل نہیں ہوا جیسے ہونا چاہیے تھا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بد قسمتی سے اہم سیاسی شخصیات بھی دہشت گردی کا نشانہ بنیں، ہم نے اپنے وسائل سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، ہماری افواج ملک کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانی دے رہی ہیں، ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت ہونی چاہیے۔