Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 552 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • دوران حراست تشدد کا خدشہ، عدالت نے فواد چوہدری کی طبی رپورٹ مانگ لی

    دوران حراست تشدد کا خدشہ، عدالت نے فواد چوہدری کی طبی رپورٹ مانگ لی

    اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری پر تشدد کے خدشے پیش نظر کل تک طبی معائنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دےدیا۔

    جسمانی ریمانڈ کے دوران فواد چوہدری پر تشدد کے خدشے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست فواد چودھری کے وکلا نے دائر کی ہے جس میں ان کے طبی معائنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ درخواست ڈیوٹی مجسٹریٹ راجہ وقاص کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی۔

  • ایف آئی اے کے بعد پولیس کو بھی انٹرپول کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا معاہدہ

    ایف آئی اے کے بعد پولیس کو بھی انٹرپول کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا معاہدہ

    اسلام آباد: ایف آئی اے کے بعد پولیس کو بھی انٹرپول کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا معاہدہ طے پاگیا، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مرحلہ وار رسائی دی جائے گی۔

    نیشنل سینٹرل بیورو-انٹرپول پاکستان اور ایف آئی اے کے قانون نافذ کرنے والے تین یونٹوں سمیت اسلام آباد پولیس کے مابین معاہدوں پر دستخط ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب میں کیے گئے جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے کی۔

    تقریب میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان، ڈائریکٹر این سی بی پاکستان ملک سکندر حیات، ایف آئی اے حکام اور انٹرپول کے تین رکنی وفد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر نیشنل سینڑل بیورو انٹرپول پاکستان سکندر حیات نے شرکاء کو ڈیٹا بیس پروگرام و کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے سے شرکاء کوڈیٹا بیسز کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاہدوں پر دستخط ہونے کے نتیجے میں انھیں بھی انھیں جرائم کے مختلف ڈیٹا بیس تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔

    انٹرپول کے وفد نے بھی شرکاء کو ’’iARMS‘‘ ڈیٹا بیس کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ تقریبا ایک ملین سے زیادہ ریکارڈ کے ساتھ، iARMS آتشیں اسلحے، اسمگلنگ کے نمونوں اور اسمگلنگ کے راستوں کی شناخت میں مدد کر سکتا ہے، پولیس کی معاونت سے ایسے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے دنیا بھر میں پولیس کی معاونت میں انٹرپول کے اہم کردار کو سراہا۔ ڈی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹرپول کے آلات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا کر اور بین الاقوامی پولیس روابط کو مضبوط کرکے پاکستان میں پولیس جدید دور چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

    ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ معاہدوں سے فائدہ اٹھانے والی ایجنسیوں کو حقیقی طور پر بروقت انٹرپول ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہو سکے گی اور جرائم، خصوصاً بچوں کے جنسی استحصال اور سائبر کرائم اور مالیاتی جرائم سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

  • چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق

    چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق

    چکوال: چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق اور کئی دب گئے جبکہ تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا۔

    چکوال ماٹن کلاں میں کوئلے کی کان کی چھت گرگئی جس میں مزدور دب گئے۔ اطلاعات کے مطابق دو مزدور حاں بحق ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

  • ایف آئی اے نے پیٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے نے پیٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے پٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے ملزم امجد خان نجی پیٹرول کمپنی کی درخواست پر کارروائی کی، ملزم نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریموٹ کنٹرول چپ پیٹرول پمپ پر فکس کی ہوئی تھی، جس کے باعث ایک لیٹر سے 200-300 ملی لیٹر پٹرول چوری کررہا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے ہوئے یہ سسٹم آن ہو جاتا تھا اور ملزم ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے پیٹرول بوتھ کے ڈیجیٹل سسٹم کو اپنے کنٹرول میں کر لیتا تھا۔
    ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون، فیول کٹ اور فیول کٹ ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، مصباح کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے

    بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، مصباح کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے

    لاہور: سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بابراعظم کو ’’ورلڈ کلاس کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہے تاہم سمجھتا ہوں کے بابر ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں۔

    مصباح الحق کا موقف تھا کہ کوہلی اور بابر کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا یہ وقت نہیں، دونوں کے میچز کی تعداد بہت مختلف ہے۔ بابر کو کھیلتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، اس کے مقابلے ویرات ایک لمبے عرصے سے میدان میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بابر کی صلاحیتوں پر یقین ہے کہ اگر وہ اسی تسلسل سے پرفارم کرتا رہا تو وہ اعزازت بھی اپنے نام کرلے گا جو شاید کوہلی حاصل نہ کرسکے۔

    خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا

    بابراعظم پر ہونے والی تنیقید کے حوالے سے مصباح نے اس ٹرینڈ کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور آئی سی سی کے ایورڈز جیتنا اس کا ثبوت ہے کہ دنیا اس کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ میں سبقت پانا آسان جاب نہیں۔اس کے لیے لگاتار رنز کرنا پڑتے ہیں، بابر کی وجہ سے ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بھی اوپر گیا ہے۔

  • اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔

    ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 150 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جس کے جھٹکے ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
    زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال، کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ، تین افراد ہلاک

    ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ، تین افراد ہلاک

    تہران: ایران کے علاقے خوی میں 5.9 زلزلے کے جھٹکے سے تین افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث کچھ عمارتوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ خوی کے آس پاس کے درجنوں دیہاتوں میں رہائشی عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

    عمارتوں کے نقصان پہنچنے کے باعث دیہاتوں کو بجلی کی بندش کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

    گزشتہ چند ماہ کے دوران خوی شہر میں کئی مرتبہ زلزلے کے شدید اور معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے حکام نے کمزور رہائشی عمارتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔

    گورنر کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں سے نقصانات صرف ان علاقوں میں رپورٹ کیے گئے جہاں عمارتیں پرانی تھیں اور مضبوط نہیں تھیں۔

  • 90 فیصد کنٹینرز نجی ٹرمینلز پر پڑے ہیں، کراچی چیمبر

    90 فیصد کنٹینرز نجی ٹرمینلز پر پڑے ہیں، کراچی چیمبر

    کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمینل آپریٹرز، شپنگ کمپنیوں کو ڈیمریج، ڈیٹینشن چارجز ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔

    کراچی چیمبر کے صدر محمد طارق یوسف نے کے پی ٹی اور پی کیو اے کی ڈیمریج چارجز معاف کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے ٹرمینل آپریٹرز اور شپنگ لائنز پر زور دیا کہ وہ بھی تاجر برادری کے ساتھ بھاری ڈیمریج اور ڈیٹینشن چارجز کا بوجھ بانٹ کر اسی طرز عمل کو اپنائیں تاکہ پھنسے ہوئے ہزاروں کنٹینرز کو جلد از جلد ریلیز کیے جاسکیں جس سے تقریباً رکی ہوئی تجارتی، صنعتی اور اقتصادی سرگرمیاں معمول پر آسکیں گی۔

    کے پی ٹی اور پی کیو اے میں بمشکل 5 سے 10 فیصد کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بقیہ90فیصد کنٹینرز نجی ٹرمینلز پر پڑے ہیں جنہیں حکومت پہلے ہی اپنے ڈیمریج چارجز سے دستبردار ہونے کی درخواست کر چکی ہے جبکہ شپنگ لائنز کو ڈیٹینشن چارجز میں بھی کچھ نرمی کرنی چاہیے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں تاجر برادری کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

    انھوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر ہونے والی تباہ کن صورتحال خالصتاً غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر عجلت میں نافذ کی گئی ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ؛ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال

    ہفتہ رفتہ؛ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال

    کراچی: ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔

    ڈالر کو آزاد کرنے سمیت آئی ایم ایف کے قرض پروگرام بحالی سے متعلقہ دیگر شرائط پر عمل درآمد کے آغاز اور شرح سود 27 سال کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی۔

    قرض پروگرام کی ممکنہ بحالی سے مقامی وغیرملکیوں کی دلچسپی بڑھی،مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیرملکیوں نے بھی آئل گیس ریفائنری میں ترجیحی سرمایہ کاری کی جس سے بیشتر سیشنز میں مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا، منی بجٹ کے متوقع اعلان سے بعض شعبے بلحاظ قیمت متاثر بھی ہوئیں۔

    ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی، ابتدائی ایک سیشن میں مندی اور باقی 4 سیشنز میں تیزی رہی، ہفتے وسط میں 1061 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی بھی ہوئی۔

    مجموعی طور پر تیزی کے سبب حصص کی مالیت 2کھرب 17ارب 60کروڑ 90لاکھ 87ہزار 167 روپے بڑھگئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 63کھرب 51ارب 69 کروڑ 10لاکھ 86ہزار 817 روپے ہوگیا۔

    ہفتہ وار کاروبار میں مختصرالمدت خریداری اور پرافٹ ٹیکنگ بھی ہوئی کیونکہ ان شعبوں کو معیشت کے مستقبل سے متعلق منفی خدشات بھی لاحق رہے۔

  • پنجاب کابینہ؛ وزرا کا تنخواہ و سرکاری گھر لینے سے انکار

    پنجاب کابینہ؛ وزرا کا تنخواہ و سرکاری گھر لینے سے انکار

    لاہور: نگران کابینہ نے رضا کارانہ طور پر تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ نے نگران وزرا کو ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، اجلاس میں عام انتخابات کے شفاف ، منصفانہ ، آزادانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    محسن نقوی نے اجلا س سے خطاب میں کہا کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمے داری شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے ، الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، چاہتے ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کیلیے کچھ ایسے کام کر جائیں جس سے عوام کو ریلیف ملے۔

    نگران کابینہ نے نگران وزیر اعلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رضا کارانہ طور پر تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان کیا، نگران کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ اور سرکاری گھر نہیں لے گا۔

    اجلاس میں پنجاب پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی مالی امداد کیلیے ایک ارب کے فنڈز کی منظوری دی گئی ، پولیس شہداء کے خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جائیگی ، گزشتہ ڈیڑھ برس سے پولیس کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن ان کی فیملیز کو مالی امداد نہیں ملی۔

    شہداء کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کیلیے محکمانہ رولز میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ، قد ، چھاتی کے حوالے سے شہداء کے بچوں کو خصو صی رعایت دی جائیگی ، دیگر حادثات میں شہید پولیس افسروں اور جوانوں کی بیواؤں کیلیے مالی امداد 25 سو سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی گئی ، عوام کی فوری داد رسی کیلیے انسپکٹر جنرل پولیس اور سینئر پولیس حکام کھلی کچہریاں لگائیں گے۔

    نگران وزیراعلی نے رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کیلیے پیشگی پلاننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سے رمضان پیکیج کی تیاری شروع کی جائے تاکہ مبارک مہینے میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔ نگران وزیراعلی نے صوبائی وزراء کو مختلف شہروں کے دورے کر کے سستے آٹے کی دستیابی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

    محسن نقوی نے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کیخلاف بلاامتیاز کارروائی اور تعلیمی اداروں میں آئس و دیگر منشیات کے استعمال کو روکنے کیلیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کاحکم دیا ۔ اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹیز برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ ، قانونی امور و نجکاری اور امن و امان کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔ نگران کابینہ نے ڈاکٹر عثمان انور کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تقرری کی باضابطہ منظوری دی۔

    کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ کابینہ کو گندم کے ذخائر اور ضروریات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

    علاوہ ازیں نگران وزیراعلی عوام کیلیے قربانیاں دینے والے پولیس شہدا کے بچوں کی آواز بن گئے ۔ محسن نقوی نے پولیس شہدا کے بچوں کی محکمانہ بھرتی کے طریقہ کار کو آسان بنا نے کا حکم دیا۔

    محسن نقوی کی ہدایت پر اوپن میرٹ پر آنے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمانہ بھرتی کے دوران 10 اضافی نمبر دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پولیس شہداء کے بچوں کو محکمانہ بھرتی کیلیے رولز کو مزید آسان کیا جائے گا اور متعلقہ ضلع میں سیٹ دستیاب نہ ہونے پر شہداء کے بچوں کو کسی اور ضلع میں بھرتی کیا جاسکے گا ، فرض کی راہ اور سماج دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے معذور ہو جانے والے بہادر غازیوں کے امدادی پیکیج میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔