Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 555 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان

    اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر اور ولی عہد کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں 30 جنوری بروز پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں چھٹی دی گئی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطاب تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ معمول کے مطابق امور سرانجام دے گی۔
    علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس ، آئیسکو، ایس این جی پی ایل کے ملازمین بھی دفاتر آئیں گے جبکہ شہر اقتدار کے تمام اسپتال بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ مذکورہ اداروں کے علاوہ تمام نجی و سرکاری ادارے و دفاتر بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ امارات کے صدر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پیر کو دورۂ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

    دوسری جانب سوموار کو اسلام آباد میں مقامی چھٹی، تعلیمی اداروں سے متعلق حکام خاموش ہیں کیونکہ انہیں وزارت تعلیم کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

  • شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کا تین دن میں 313 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس

    شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کا تین دن میں 313 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

    یہ کسی بھی فلم کا ہندی سینما میں ابتدائی تین دن کا سب سے بڑا بزنس ہے اور ’پٹھان‘ نے اس ریکارڈ کے ساتھ ’کے جی ایف ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ’پٹھان‘ نے صرف انڈیا میں 201 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا جبکہ اوورسیز میں 112 کروڑ کا بزنس ریکارڈ ہوا ہے۔

  • مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار

    مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار

    مری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے چوری ہونے والی تینوں ڈائیلاسز مشینیں برآمد کرلی گئیں۔

    اےڈی سی ار مری قاسم اعجاز نے بتایا کہ مشینوں کی چوری میں ملوث راولپنڈی کے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مشینوں کے خریدار کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو مری سے چوری کی گئی تینوں مشینیں لاہور سے برآمد کی گئیں۔ ڈائیلاسز مشینوں کی چوری پر اے ڈی سی ار مری قاسم اعجاز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

  • عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے

    عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سابق صدر کے خلاف بیان پر وزیراعظم شہباز شریف آصف علی زرداری کی دفاع میں سامنے آگئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے بے بنیاد اور خطرناک الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین کے خلاف زہر پھیلانے کے لیے سازشی تھیوری کے نمونے کے مطابق بھی ہیں۔

  • فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ

    فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ

    ہمیں نہیں پتا کہ فواد چوہدری کو کہاں لے کر گئے ہیں۔ چیف جسٹس اور وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ ہمیں ان سے ملوایا جائے۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو دہشتگرد بنا کر لایا جاتا ہے اسکو روکا جائے، سٹیٹ کیطرف سے میرے گھر کے سرچ وارنٹ مانگا جارہا ہے، میری دو چھوٹی بچیاں ہیں آپکو کس چیز کا ڈر ہے، یہ فواد چوہدری کو موبائل سم بند نہیں کرنے دے رہے، گھر میں دو بچیاں ہیں اور یہ سرچ وارنٹ مانگ رہے ہیں، یہ شہباز گل والی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے پولیس پر یقین نہیں ہے، پہلے انہوں نے گھر سے اغوا کیا لیکن انکارویہ آپ کے سامنے ہے، چیف جسٹس صاحب مہربانی کرکے اس کیس پر ازخود نوٹس لیں، میرا دفاع کون کریگا، یہ پھر ریمانڈ مانگ رہے ہیں یہ کیا ہورہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سےدرخواست ہے کہ مجھے اڈیالہ میں فواد چوہدری سے ملنے دیا جائے، چیئرمین عمران خان اس پر جو فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری

    عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری

    اسلام آباد: فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں فیملی سے ملنے نہیں دیا گیا، شہباز گل والی تاریخ دہرائی جارہی ہے مگر عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں حبہ چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کو ایسے عدالت لایا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو لایا جاتا ہے۔ عدالت نے بخشی خانے میں فیملی سے ملوانے کو کہا لیکن مجھ سے اوردونوں بچیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔

  • ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق

    ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق

    بہاول پور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے۔

    سراج الحق نے بہاول پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75سال سے تمام تجربات ناکام ہوگئے ہیں، 35 سال سے اس ملک پر جرنیلوں نے حکومت کی، آج کا وزیر خزانہ کہتا ہے کہ پاکستان کا اللہ حافظ، آج پاکستانی آلو ٹماٹر پیاز کے لئیے ترس رہا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ وہ پاکستان ہے جو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے دیا، اس ٹرائیکا کی وجہ سے تیس کروڑ عوام تباہ ہورہے ہیں، آپکی حکومت سارا نظام سود اور خیرات کی بنیاد پر چلا رہی ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ ایک شہزادی آج لندن سے آچکی ہے اور ڈیمانڈ کرتی ہے کہ میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پی ڈی ایم اور ان حکمرانوں کا احتساب نہیں کر سکی ، انکا احتساب آپ عوام نے کرنا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آئے توسودی نظام کو ختم کریں گے، میں اپنے آپ کو مسجد میں احتساب کے لیے پیش کر سکتا ہوں، کیا یہ تمام حکمران اپنے آپ کو مسجد میں احتساب کے لیے پیش کر سکتے ہیں یہ نہیں کریں گے، عوام اسلامی نظام کے لیے جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔

  • عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو

    عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران خان کے زرداری سے متعلق بیان کے بعد اگر والد ، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو اُس کا حساب لیا جائے گا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے میرا اور میری پارٹی کا نام لے کر براہ راست دھمکیاں دئیے جانے کے بعد عمران خان اب میرے والد سابق صدر آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کررہا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ عمران خان کے بیانات نے میرے والد، میری فیملی اور میرے متعلقین کیلئے خطرات بڑھادئیے ہیں، ہم اپنے خاندان کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور عمران خان کے حالیہ توہین آمیز اور خطرناک الزامات کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ان الزامات سے قبل میرے والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے، عمران خان اور اس کے حواریوں کی دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ہمدردی کے حوالے سے دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں، عمران خان جب حکومت میں تھا تو دہشتگردوں کو رہا اور جمہوریت پسندوں کوگرفتار کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کو دہشتگردتنظیموں کے حوالے کیا، آج تک اس کی پارٹی دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے، اگر مجھ پر میرے والد یا پارٹی پر کوئی حملہ ہوا تو اس سب کا بھی حساب لیا جائے گا، عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ ہر مرتبہ اس کی بیوی کو خواب آنے پر وہ ٹی وی پر آکر لوگوں سے متعلق الزامات عائد نہیں کرسکتا، عمران خان کی اہلیہ کے خواب عدالتوں میں ثابت نہیں کئے جاسکتے۔

  • عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز

    عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی۔

    لندن سے براستہ ابوظبی لاہور پہنچنے پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے شرکا کو اپنی اور پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے سلام کرنے کے بعد اعلان کیا کہ آپ کا اور میرا محبوب قائد جلد واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین بار نکالے جانے کے باوجود آج بھی نواز شریف ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے، جو آپ کی محبت میں جلد واپس آ رہے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ 28 جولائی پاکستان کا بہت بڑا سانحہ تھا۔ آپ نے 3 مرتبہ نواز شریف کو حکومت دی،انہوں نے 3 بار نواز شریف کو نکالا۔ ان لوگوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن وہ نواز شریف ہی تھا جس نے 3 بار پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اللہ کے حساب کا نشانہ بنے ہو۔ ہم ان شا اللہ پاکستان کی معیشت کو مشکلات سے نکالیں گے۔ ترقی کرتا ہوا پاکستان جلد واپس آئے گا۔

  • اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

    اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

    کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

    ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، ابلاغ عامہ میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مفاد عامہ میں غلط افواہوں سے گریز کیا جائے۔

    ملک میں پٹرول کی قلت کی تردید، 18 دن کے ذخائر دستیاب
    واضح رہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے اور پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی افواہیں اڑی ہوئی ہیں۔

    قرض فراہم کرنے کےلیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔