Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 554 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

    گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی جبکہ شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں تمام مسائل کو مشترکہ مشاورت سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید

    بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید

    کراچی: بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔9ماہی گیر ضلع ٹھٹھہ سجاول جبکہ 3 کراچی کے رہائشی ہیں۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے بھارتی قید سے رہائی پانے والے 12ماہی گیروں کو بھارتی قید سے رہائی پانے پر مبارک باد دی ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاوئنڈیشن کے ذریعے جلد لاہور سے کراچی پہنچایا جائے گا۔اور ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔
    واضع رہے کہ 106پاکستانی ماہی گیر تاحال بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ا قوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی قید میں موجود پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی کےلیے مودی حکومت پر دباؤ بڑھائیں۔

    رہائی پانےوالے ماہی گیروں میں میر جت ولد جمن جت،لالو ملاح ولدغلام ملاح،سید مقبول شاہ ولد سید حسین شاہ،جمن جت ولد حاجی موسی جت،عثمان جت ولد جمعہ جت،عالم جت ولد اللہ رکھا جت، سید اللہ بچائیو ولد سید پلو شاہ،ساون جت ولداللہ رکھا جت اور مٹھن جت ولد اللہ رکھا جت ضلع ٹھٹھہ سجاول کے علاقے شاہ بندر کے رہائشی جبکہ عبدالسلام ولد محمد کالا،شبیر احمد ولد امیر حسین اور محمد رفیق ولد جعفر عالم محمدی کالونی بنگالی پاڑہ کراچی کے رہائشی ہیں۔ان ماہی گیروں کو2013اور2014میں بھارتی فورسیز نے گرفتار کیا تھا۔

  • پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج

    پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج

    اسلام آباد: پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور اور گن مین کو شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے چوہدری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور اور گن مین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایات پر لاہور سے رقم بھرا لفافہ لے کر آئے۔

    سابق وزیراعلیٰ کے ڈرائیور اور گن مین نے مجسٹریٹ کے سامنے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے مبینہ ملازمین فہیم اور ارشاد نامی اشخاص کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ دونوں مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کے فرنٹ مین ہیں۔
    ملزمان نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں ملازمین چوہدری پرویز الہیٰ کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں، وزیر اعلیٰ کے لیے نجی رہائش گاہ پر نجی محفلوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

    انہوں ںے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے لیے عاصم چیمہ نامی شخص بھی نجی محفلوں کا انتظام کرتا ہے، اسلام آباد سے شراب بھی اسی مقصد کے لیے منگوائی گئی تھی اور مبینہ طور پر عاصم چیمہ نامی شخص بھی پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے،

  • لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ

    لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ

    سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، صوبائی حکومت لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

    سرکاری ملازمین کو مستقل نہ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کیا کررہی ہے، کچھ لوگوں کو کنٹریکٹ پر سرکاری ملازمت دیتے ہیں اور کچھ کو مستقل کردیتے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت ناانصافی نہیں کرنے دے گی، حکومت لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلے، سرکاری افسران اپنے رشتے داروں کے کام کرتے ہیں۔
    عدالت نے متعلقہ افسران کو سیکریٹری کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

  • عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط

    عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے زیر حراست رہنما فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

    عمران خان نے خط میں لکھا کہ فواد چوہدری کو آئینی حقوق کا تحفظ فراہم کیا جائے اور اُن کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آیا جائے۔

    خط میں چیئرمین پی ٹی آئی نے دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور اعظم سواتی اور شہباز گل پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ زیر چیف جسٹس پاکستان آئین کے محافظ ہونے کے ناطے زیر حراست افراد کی عزت اور وقار کے لیے اقدامات کریں کیونکہ زیر حراست افراد پر تشدد یا غیر اخلاقی اقدامات آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’جس طرح فواد چوہدری کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اور سر/چہرہ ڈھانپ کر ایک دہشت گردکیطرح عدالت میں پیش کیاجارہا ہے اُس سےظاہرہوتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور ریاست گراوٹ کی کِن گہرائیوں میں اترچکی ہے‘۔

  • ’پٹھان‘ کی کامیابی پر پاکستانی فنکاروں کی شاہ رخ کو مبارکباد

    ’پٹھان‘ کی کامیابی پر پاکستانی فنکاروں کی شاہ رخ کو مبارکباد

    کراچی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو نئی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر جہاں بالی وڈ سے مبارکبادیں مل رہی ہے وہیں پاکستانی فنکاروں نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    پاکستانی فنکارہ انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں شاہ رخ خان کی دل کھول کر تعریفیں کی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ اگرچہ بہت سے لوگ ان کو پسند نہیں کرتے اور بطور پاکستانی ہمیں بالی وڈ کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے لیکن میرے لئے شاہ رخ خان ایک یونیورسل سپر اسٹار ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ بطور فنکار ہم لوگوں کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر ملاتے ہیں۔

    ثمینہ پیرزادہ نے ٹویٹر پر شاہ رخ کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ محبت کے ساتھ نفرت سے جیت رہے ہیں۔

    شان شاہد نے ’پٹھان‘ کی کامیابی پر مبارکباد تو نہیں دی لیکن معنی خیز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان کو انڈیا کے مسلمانوں کی مدد کرنی چاہئے اور وہ ایک پٹھان کا انتظار کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کیا اور دوران آپریشن دہشت گروں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا جبکہ بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔

  • حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان

    حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان

    پشاور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی پریشانیاں اور چلینجز موجودہ نظام کی وجہ سے ہیں، حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

    پشاور میں ایمرجنگ پاکستان پروگرام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں سیاست نفرت اور دشمنی میں تبدیل ہوگئی، اسمبلیوں سے سیاست کھیلی جاتی ہے، سیاسی نظام کی ناکامیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں، آج کی پریشانیاں اور چلینجز موجودہ نظام کی وجہ سے ہیں، سیاسی نظام کی خامیوں کو عوام کے سامنے رکھا جائے، سیاسی اکابرین اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی ناک سے آگے دیکھیں۔
    انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مسائل پانچ سال بعد بھی حل نہیں ہوسکے۔ ہم سب کو اکھٹا ہوکر بیٹھنا ہوگا تب ہی جاکے مسائل حل ہوں گے۔

  • پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے متعلق بیان پر عمران خان کو رات تک معافی کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بیان سے دستبردار نہ ہوئے تو انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ اور نیئر بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی سوچ اور سیاسی کردار کے حوالے سے مرچکا ہے، عمران خان ڈپریشن کا شکار ہے اسی باعث وہ اداروں پر الزامات لگا رہا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

    متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد: متحدہ امارات کے صدر محمد بن زید النہیان پیر کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

    وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ امارات کے صدر نجی دورہ پر پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں اور رواں ہفتہ رحیم یار خان پہنچے تھے۔

    محمد بن زید النہیان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، دورے کےدوران دوطرفہ امور سرمایہ کاری پربات چیت کی جائے گی. دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر خصوصی بات چیت کی جائے گی.