Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 556 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • فراڈیوں نے ساحر علی بگا اور فضا علی کے کنسرٹ کے نام پرعوام کو لوٹ لیا

    فراڈیوں نے ساحر علی بگا اور فضا علی کے کنسرٹ کے نام پرعوام کو لوٹ لیا

    لاہور: نامعلوم افراد نے گلوکار ساحر علی بگا اور فضا علی کے نام پر کنسرٹ کے ٹکٹس بیچ کر عوام کو لوٹ لیا۔

    گلوکارہ اور اداکارہ فضاعلی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ساحر علی بگا اور ان سمیت عوام کے ساتھ بڑا فراڈ ہوا ہے۔

    فضا علی نے بتایا کہ 28 جنوری کو انہیں اور ساحر کو ایک کنسرٹ کیلئے مدعو کیا گیا جو کہ بھاولپور کے نور محل میں ہونا تھا اس کیلئے ساحر اور فضا کا نام استعمال کر کے ایڈوانس بُکنگ کی گئی اور ٹکٹس فروخت کیے گئے تاہم انہیں کنسرٹ کیلئے معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کب اور کس طرح بھاولپور کیلئے روانہ ہوں۔

    گلوکارہ نے بتایا کہ ہمارے نام پر کنسرٹ کے ٹکٹس فرو خت کرنے کے بعد منتظمین نے ان سے رابطہ منقطع کر دیا اور اب کنسرٹ نہیں ہوگا۔

    فضا علی کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے اور عوام کے محنت کے پیسے کمپنی نے ایڈانس ٹکٹ بکنگ کے زریعے ہڑپ لئے ہیں، فضا نے ٹکٹس خریدنے والوں سے درخواست کی کہ کسی طرح اپنے پیسے ریفنڈ کروا لیں کیونکہ وہ اور ساحر کنسرٹ کیلئے نہیں آرہے۔

  • شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم

    شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال کو 29 لاکھ روپے کی رقم شہری کو واپس کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

    صدر مملکت کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ مریض کی موت اسپتال کے ڈاکٹرز کی طبی غفلت اور پیشہ ورانہ بدانتظامی کی وجہ سے ہوئی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسپتال پر 9 لاکھ روپے کے جرمانے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ہیلتھ اتھارٹی کی درخواست مسترد کر دی۔

    حکم میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ایسے ہی کیس میں شفا اسپتال پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا گیا بلکہ میڈیکل بل واپس کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔ شکایت کنندہ (مرحومہ کی بیٹی) کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قانون کا مقصد تب ہی پورا ہوتا ہے جب شکایت کنندہ کو اسپتال کی طرف سے کسی غفلت پر ریلیف فراہم کیا جائے۔

  • شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج

    شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج

    راولپنڈی کی عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔

    راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی بھی ادارے کوقانون کے مطابق کسی بھی قسم کی کارروائی کی کارروائی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عدالت نے 15 فروری کو آئندہ سماعت مقرر کرتےہوئے فریقین کو طلب کرلیا۔

    شیخ رشید کی جانب سے دائر حکم امتناع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال حویلی کیس اور محکمہ وقف متروکہ املاک فیصلے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ لال حویلی جبری خالی کرانا غیر قانونی اور سیاسی انتقام ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ محکمہ وقف متروکہ املاک سیاسی انتقامی کارروائی کر رھا ہے اس لیے حکم امتناع جارج کر کے لال حویلی خالی کرانے سے روکا جائے۔

  • لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا

    لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا

    ابوظبی: مریم نواز کو ابوظبی ایئرپورٹ پر لیگی کارکن نے سونے کا تاج پہنا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق لندن سے پاکستان واپس آنے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ابو ظبی ایئرپورٹ پر لیگی کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔

    مریم نواز کو ابوظبی ایئرپورٹ پر لیگی کارکن کی جانب سے سونے کا تاج بھی پہنایا گیا۔

    مریم نواز ابو ظبی سے روانہ ہو چکی ہیں جبکہ آج ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔

  • 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست

    17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست

    کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین نے 17 ارب کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست کردی۔

    سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے ریفرنس سے بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔

    ریفرنس سے بریت کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی، جس میں وکلا بریت کی درخواست پر اپنے دلائل دیں گے۔
    احتساب عدالت میں پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہوکر فیصلے لیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ معاملہ منی بجٹ سے حل نہیں ہوگا، ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے۔ عوام کو سمجھنا پڑے گا کہ ہم کس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملک بہت ہی سخت حالات کی طرف جا رہا ہے۔ ہم نے ٹھیک اقدامات نہ کیے تو حالات سنگین ہوں گے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر فیصلے لیے جائیں۔

  • انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    اسلام آباد: انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

    دہشت گردوں کے خود کش حملوں کے نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

    19 جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور داخل ہوا تھا، جس کی فائرنگ سے 3 پولیس اہل کار شہید ہو گئے تھے اور فائرنگ کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو بم سے اُڑا لیا تھا۔ بعد ازاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پولیس چوکی پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

    چیک پوسٹ پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے گولیوں کے خول، خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضا فرانزک کے لیے جمع کیے اور جیو فینسنگ سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا گیا۔ جس کے بعد 21 جنوری کو ملنے والی معلومات کے مطابق خودکش حملے کے پیچھے عمر نامی ٹی ٹی پی رکن تھا۔

    ٹی ٹی پی رکن عمر کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی۔ 23 جنوری کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خودکش حملہ آور سے تعلق رکھنے والے فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو پکڑا گیا۔ ٹی ٹی پی نے قبول کیا کہ کارروائی میں سہولت کار ستانا جان مارا گیا۔

    27 جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی پہلے سے موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا، جس میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو پکڑلیا گیا۔ ستانا جان کے خلاف کارروائی میں 2 افغان شہری بھی پکڑے گئے۔ دوران تفتیش سہولت کار فضل احمد نے انکشاف کیا کہ خود کش حملہ آور افغان شہری تھا، جسے ستانا جان پاکستان لے کے آیا تھا۔ ستانا جان ہی نے خود کش حملہ آور کو ہتھیار اور خود کش جیکٹ بھی فراہم کی تھی۔

    سہولت کار فضل احمد نے 18 جنوری کو اپنے موبائل سے جائے وقوع کی تصاویر لیں۔ ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان کو چلا رہا تھا اور چھپنے کے لیے 4 مکانات کا استعمال کررہا تھا۔ یہی مکان خود کش حملوں کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ افغان خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا۔

  • مریم نواز کی وطن واپسی، والدہ کی قبر پر حاضری

    مریم نواز کی وطن واپسی، والدہ کی قبر پر حاضری

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے طیارے نے آج شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ لیگی کارکنان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

    مریم نواز کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ سے جاتی امرا تک راستے میں بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
    واضح رہے کہ مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچی ہیں۔ وہ اکتوبر کے شروع میں لندن روانہ ہوئی تھیں۔

    بعد ازاں مریم نواز نے لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کیا اور پھر وہ سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا پہنچیں، پھر انہوں نے اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی ، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا نے مریم نواز کے استقبال کو تاریخی قرار دیتے ہوئے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’الحمدللہ! آج پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کےثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے، عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے، توشہ چور کے جھوٹ کا عوام نے آج جواب دیا ہے۔ شکریہ پاکستان‘۔

  • قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول

    قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول

    اسلام آباد: قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہیں۔

    قومی کفایت شعاری کمیٹی نے بیورو کریسی اور ججز سے ایک سے زائد پلاٹ واپس لینے اضافی پلاٹ واپس لیکر نیلام کرنے کی سفارش کردی۔

    2024تک ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 15فیصد کمی کی بھی سفارش، قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلیے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔
    کمیٹی نے وزیراعظم آفس کو سالانہ 500سے ایک ہزار ارب روپے تک بچت کی سفارشات بھجوادی ہیں، جن میں سرکاری ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کی سفارشبھی کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کو بھیجی گئی سفارشات میں بیورو کریسی اور ججز سے ایک سے زائد پلاٹ واپس لینے کے ساتھ اضافی پلاٹ واپس لے کر انھیں نیلام کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

  • 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    اسلام آباد: سی ڈی ڈبلیو پی نے 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

    سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

    فورم نے4 ارب 66 کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ کے نیویگیشن چینل کی مینٹیننس اور ڈریجنگ کا منصوبہ، 4 ارب 82 کروڑ روپے کی لاگت سے صحت، غذائیت، تعلیم، نوجوان اور صنفی امور کے لیے سوشل سیکٹر ایکسلریٹر کا منصوبہ، قائداعظم یونیورسٹی میں3 ارب 86 کروڑ روپے کی لاگت سے تعلیمی اور تحقیقی سہولیات اور گرلز ہاسٹل کی فراہمی کا منصوبہ، صحتِ کے شعبے میں مسائل سے نمٹنے کیلیے بل اور میلنڈا گیٹس فانڈیشن اور حکومت پاکستان کے درمیان شراکت داری کا قیام کا منصوبہ جس کی لاگت 22 کروڑ روپے ہے۔
    ترلائی، اسلام آباد میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود اسپتال، جس کی لاگت2 ارب 49 کروڑ روپے ہے۔

  • ہم جناب سے مزاج نہیں پوچھتے نہ ہی سرمہ ٹوپی لگاتے ہیں، عدنان صدیقی

    ہم جناب سے مزاج نہیں پوچھتے نہ ہی سرمہ ٹوپی لگاتے ہیں، عدنان صدیقی

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے نئی بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر تنقید کرتے ہوئے اپنا ردِعمل دیا ہے۔

    بالی ووڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دہشتگرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    فلم مشن مجنوں ایک ایسے بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو پاکستان میں درزی کا رُوپ دھار کر ملک کے ایٹمی منصوبے کو ناکام بنانے کے مشن پر کام کرتا ہے۔

    تاہم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سدھارتھ ملہوترا کے مسلمان روپ کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے، سدھارتھ نے فلم میں مسلمان دکھائی دینے کیلئے سر پرٹوپی گلے میں تعویذ جبکہ آنکھوں میں سُرمہ لگا رکھا ہے اور وہ پاکستانیوں کو جناب اور آداب کہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    عدنان صدیقی نے بھی پاکستانیوں کو دہشتگرد دکھانے کے ایجنڈے پر مبنی اس فلم پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے خوب تنقید کی ہے۔