Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 557 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • ڈالر بے قابو، پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں

    ڈالر بے قابو، پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں

    راچی: ڈالرریٹ بے قابو ہونے سے پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں جب کہ پی ایس ایل کے معاوضوں میں بیٹھے بٹھائے اضافہ ہو گیا۔

    پاکستان سپر لیگ کاآٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہو گا،گذشتہ کچھ عرصے سے ملک میں ڈالر کا ریٹ مسلسل بڑھتے چلے جا رہا ہے، اس کا اثر کرکٹ پر بھی پڑنے لگا، پی سی بی کو یقین ہے کہ اسے ایونٹ میں ڈالرز کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس حوالے سے حکومت سے یقین دہانی بھی لی جا چکی، البتہ فرنچائزز کو خسارے کا سامنا ہے۔

    پی ایس ایل میں پلاٹینیم کرکٹرز کی فیس ایک لاکھ 70 ہزار سے ایک لاکھ30 ہزار ڈالر تک ہے، ڈائمنڈ کو85 سے60 ہزار جبکہ گولڈ کو 50سے 40 ہزار ڈالرز دیے جاتے ہیں، سلور پلیئرز25 سے15 ہزار جبکہ ایمرجنگ ساڑھے 7 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔
    2021 میں غیرملکی کرکٹرز اور پروڈکشن وغیرہ کے سوا دیگر ادائیگیاں روپے میں کی گئی تھیں مگر گذشتہ برس رمیز راجہ نے دوبارہ ڈالرز رائج کر دیے، پاکستانی روپیہ ان دنوں تاریخی بے قدری کا شکار ہے۔

    گزشتہ روز تک ریٹ 262 سے زائد ہو چکا، پی ایس ایل فرنچائزز کھلاڑیوں کو معاوضہ ڈالرز میں دینے کی پابند ہیں، اس سال ڈرافٹ کے دن 15 دسمبر والے ریٹ 225 کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوگی۔

    اس حوالے سے ایک ٹیم آفیشل نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی بات تو سمجھ آتی ہے پاکستانی کرکٹرز کو ڈالرز میں ادائیگی کی تو کوئی منطق نہیں بنتی۔

    گزشتہ برس ہم نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بہت کہا لیکن وہ نہ مانے، ہم خود پاکستانی کرکٹرز کا معاوضہ روپے میں طے کریں تو وہ ناراض ہو جائیں گے، یہ پی سی بی کا کام ہے کہ اس مسئلے کو حل کرے، اس سال ڈالر کی وجہ سے ہماریاخراجات 30 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ فرنچائز اونرز نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے بات کی تھی مگر وقت کی کمی کے سبب کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، امید ہے کہ اگلے سال کوئی بہتر سسٹم بن جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ادائیگی ڈالر کو روپے میں تبدیل کرکے ہوتی ہے،70 فیصد رقم پہلے جبکہ بقیہ30فیصد ایونٹ کے بعد ملتی ہے،البتہ ساتویں ایڈیشن کی پہلی ادائیگی ٹورنامنٹ شروع ہونے کے کئی روز بعد ہوئی تھی۔

    گزشتہ برس فروری میں ڈالر کا ریٹ 175سے زائد تھا، آٹھویں ایڈیشن میں ڈرافٹ والے دن15دسمبر کو 225 رہا، یعنی 50 روپے کا اضافہ ہو گیا، ساتویں ایڈیشن میں اگر کسی پلاٹینیم کرکٹر کو 3 کروڑ روپے معاوضہ ملا تھا تو اب اسے 82 لاکھ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ایک آفیشل نے کہا کہ ہم بھی اس بات سے متفق ہیں کہ پاکستانی کرکٹرز کو ادائیگی روپے میں ہی ہونی چاہیے،البتہ چونکہ یہ سابقہ انتظامیہ کا فیصلہ تھا اس لیے فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، بعد میں یقینا غور کیا جائے گا۔

  • طاقت کا نشہ اور عقل کا استعمال

    طاقت کا نشہ اور عقل کا استعمال

    طاقت ور ہوجانا اصل کامیابی نہیں، بلکہ اصل کامیابی یہی ہے کہ آپ طاقت، اختیار اور اقتدار حاصل کرنے کے بعد اپنا رویہ کیسا رکھتے ہیں۔ یہ رویہ آپ کی کامیابی یا ناکامی کی راہ متعین کرتا ہے۔

    آپ طاقت حاصل کرنے کے بعد اپنے رویے میں نرمی لاتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں تعمیری سرگرمیوں میں صرف کرتے ہیں تو نا صرف آپ کی طاقت معاشرے کو فلاح کی راہ پر گامزن کر دیتی ہے بلکہ آپ کی اپنی ذات پر بھی مثبت اثر چھوڑتی ہے۔ طاقت کے حوالے سے انفرادی شخصیات، ادارے اور ممالک کے علاوہ ممالک پر مشتمل گروپ بھی ہوسکتے ہیں۔

    سادہ سی مثال ملاحظہ کیجیے۔ کسی بھی دفتر کا چپڑاسی سائلین پر اپنی طاقت کا رعب جماتا ہے۔ چھوٹا کلرک اس چپڑاسی پر اپنی طاقت کا سکہ چلاتا ہے۔ ہیڈ کلرک اس چھوٹے کلرک کو سکون کا سانس نہیں لینے دیتا اور بابو کی توپوں کا رخ ہیڈ کلرک کی جانب ہوتا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ (چھوٹا منیجر، فورمین وغیرہ) اپنی دھاک ہیڈ کلرک پر بٹھاتے ہیں، اس سے اوپر افسری کا پیمانہ تبدیل ہوکر ڈائریکٹر صاحبان اور سیکریٹری و وزرا تک جاتا ہے، جب کہ کارپوریٹ کلچر میں یہ کڑیاں منیجر، جنرل منیجر، ڈائریکٹر یا مالکان تک جاپہنچتی ہیں۔ طاقت کو اپنے اختیارات کا مرکز بنانے والے دفاتر ہوں یا کمپنیاں، گروہ اور ممالک، ہر جگہ ہی آپ کو پیشانی پر بل، مشکلات کا بڑھنا، کام کا رکنا، افراد کا نفسیاتی مسائل کا شکار ہونا عام ملے گا۔ اس کے برعکس جہاں پر طاقت کے نشے میں گم ہونے کے بجائے، طاقت کو فلاح کا مرکز بنایا جانا عمومی رویہ ہو، وہاں حالات قدرے بہتر ہوں گے۔ طاقت حاصل ہوتے ہوئے عقل کا استعمال عام افراد سے لے کر اشرافیہ تک، اور گروہ سے لے کر ممالک تک جاتا ہے۔

    پاکستان کے معروضی حالات میں ہر رویہ عام روش سے ہوتا ہوا ہر حال میں سیاست تک ضرور جاتا ہے۔ آج کل موضوع بحث عمران خان، قاسم علی شاہ اور ان کی ملاقات ہے۔ تبدیلی کی توپوں کا رخ قاسم علی شاہ کی جانب ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اس شخص کی کچھ باتیں تبدیلی کے سرخیلوں کو بری لگ گئیں۔ بنیادی بات پاکستانی معاشرے میں یہ ہے کہ یہاں ہمیں موٹیویشن سے زیادہ دو وقت کی روٹی چاہیے ہوتی ہے، ہم آئیڈیاز یا تخیلات کے بجائے عملی سطح پر چیزوں کو پرکھنے کے زیادہ عادی ہیں اور کسی کی ذات کو تنقید کا نشانہ تب بنایا جاسکتا ہے جب خود کردار کی بلندی پر فائز ہوں۔ اسی لیے قاسم علی شاہ ہوں یا نیلسن منڈیلا کی مثال دیے جانا ہو، بحث عبث ہے۔ بعد از گرفتاری فواد چوہدری بھی اپنا موازنہ بھگت سنگھ اور نیلسن منڈیلا سے کر رہے ہیں۔ یہاں ہم صرف عمران خان اور ان کی طاقت کا ذکر کرتے ہیں۔

  • شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت

    شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شان مسعود کی دعوت ولیمہ کی تقریب جمعہ کو کراچی میں ہوئی۔

    نجی تقریب میں رشتے دار اور عزیز واقارب کے علاوہ کرکٹرز، کھیلوں سے وابستہ شخصیات، صحافی اور عمائدین شہر کے ساتھ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف سلیکٹر ہارون رشید ودیگر شامل تھے۔

    تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری، جلال الدین، صادق محمد، عبدالرقیب،فواد عالم، سعود شکیل اور سہیل خان بھی شریک ہوئے۔

  • پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ

    پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی طلبا اور سیکیورٹی اسٹاف کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی۔

    طلبا تنظیم نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس پر انہیں سیکیورٹی اسٹاف نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو تصادم ہوگیا۔

    تصادم کے بعد مشتعل طلبا نے ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو طلبا تنظیم کے کارکنوں نے اہلکاروں پر بھی تشدد کیا۔
    بعد ازاں پولیس نے احتجاجی طلبا کو منتشر کرنے کے لیے بھرپور لاٹھی چارج کیا اور انہیں وی سی آفس کے سامنے سے منتشر کردیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین اور پولیس اہلکاروں نے جلتے ہوئے ٹائر ایک دوسرے پر بھی پھینکے۔

    بعد ازاں ایس پی اقبال ٹاؤن مزید نفری کے ساتھ یونیورسٹی پہنچے اور صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں پر حملہ کرنے والی تنظیم کے مشتعل کارکنان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا

    معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے معیشت پر مناظرے کے چیلنج کو قبول کرلیا۔

    اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور شہباز شریف کو عمران خان کے ساتھ براہ راست بحث کا چیلنج بھی دیتے ہیں۔

    شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان تو دور کی بات اسحاق ڈار پہلے مجھے بھگت لیں اور میرے سوالات کا جواب دیں، اسحاق ڈار عمران خان کو چیلنج دے کر اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کی کوشش نہ کریں اور بھڑکیں مارنے سے گریز کریں۔

  • توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم

    توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم

    پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے توانائی بچت کیلیے تجارتی مراکز رات ساڑھے آٹھ اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے پیش کردہ پالیسی پر خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کردیا۔

    اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تجارتی مراکز رات 8 بج کر تیس منٹ اور شادی ہالز ہر صورت رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
    اُدھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شادی ہالز کو رات دس ہال بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کل سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

    پشاور: تحریک انصاف حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کی پالیسی پر عمل درآمد سے انکارکیا تھا.

  • وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات

    وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات

    اسلام آباد/ پشاور: وزیراعظم محمد شریف نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات کی اور اُن کی خدمات کو سراہا ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسکواش کے سابق عالمی چویمپئن جان شیر خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اسکواش چیمپئن کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔

    وزیراعظم نے جان شیر خان سے کہا کہ ’آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کے لئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں‘۔
    انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

  • فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور

    فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور

    اسلام آباد: وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دی ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے اور وہ اس حوالے سے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو بھی قائل کریں۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں ضمنی انتخابات کے بارے غور کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بارے میں اپنی تجویز سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اب اس اہم ترین معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پر ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت اور پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو کسی بھی صورت تحریک انصاف کیلیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے۔

  • شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر شاندار خراج تحسین

    شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر شاندار خراج تحسین

    لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

    سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ تم (ثانیہ) نے اپنے کیریئر میں جو کامیابیاں حاصل کیں مجھے اس پر بے انتہا فخر ہے۔

    شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ وہ مضبوط رہیں کیوں وہ بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : ثانیہ مرزا ٹینس کو خیرباد کہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ویڈیو وائرل

    سابق اسٹار کرکٹر نے اپنی اہلیہ کو ایک ناقابل فراموش کیریئر کے اختتام پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔

  • نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل

    نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل

    کراچی: آئی بی سی سی نے پاکستان میں متعارف کرائے جانے والے نئے گریڈنگ سسٹم کے مطابق “رزلٹ کارڈ” کے نام سے نئی ماڈل مارک شیٹ تیار کرلی۔

    ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے آفیشل فورم آئی بی سی سی نے پاکستان میں متعارف کرائے جانے والے نئے گریڈنگ سسٹم کے سلسلے میں “رزلٹ کارڈ” کے نام سے نئی ماڈل مارک شیٹ تیار کرلی ہے جو سندھ سمیت پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر مرحلے وار آئندہ 3 سال میں طلبہ کو جاری کی جاسکیں گی۔

    میٹرک اور انٹر کی سطح پر رائج مارک شیٹ اسی سال 2023 سے ختم ہونا شروع ہوجائے گی جس کا آغاز ابتدائی طور پر نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج سے کیا جائے گا، اس نئے رزلٹ کارڈ کی منظوری پیر کو کراچی میں منعقد ہونے والے آئی بی سی سی کے اجلاس میں متوقع ہے جس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز شریک ہورہے ہیں۔