Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 563 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، فنانشل ٹائمز

    پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، فنانشل ٹائمز

    واشنگٹن: امریکی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔ جنوری کی 23 تاریخ کو ہونے والے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کو زر مبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اورکاروبار کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 5 بلین ڈالرز سے بھی کم رہ گئے ہیں جو ایک مہینے کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس پیکج کو گزشتہ سال روک لیا گیا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال سنگین ہوگئی ہے اور پاکستان کا حال بھی سری لنکا جیسا ہونے کا خدشہ ہے۔

  • بزدار، پرویز الٰہی سمیت سابق پنجاب حکومت کی اہم شخصیات کی سکیورٹی واپس

    بزدار، پرویز الٰہی سمیت سابق پنجاب حکومت کی اہم شخصیات کی سکیورٹی واپس

    لاہور: پنجاب اور لاہور پولیس نے عثمان بزدار، پرویز الٰہی، مونس الٰہی، یاسمین راشد سمیت سابق پنجاب حکومت کی اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور اور پنجاب پولیس کے صوبائی دارالحکومت میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہل کار سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دیتے رہے ، جن میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد بھی شاہانہ پروٹوکول لیتے رہے ، تاہم اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جس کے تحت لاہور اور پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس سے لگائے گئے 554 اہلکار تھانوں اور یونٹس میں واپس بھجوا دیے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الٰہی سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ دونوں اہم شخصیات کو گرین بک کے مطابق سکیورٹی دی جا رہی تھی۔ علاوہ ازیں مونس الٰہی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری کو واپس بلوا لیا گیا ہے۔ سابق وزیر میاں اسلم اقبال ، راجا بشارت ، یاسمین راشد ، مراد راس سے بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
    سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر خرم منور، مصدق عباسی ، عمر سرفراز چیمہ ، ہارون گل ، پیر سیف عباس علی شاہ اور طاہر اشرفی سے بھی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔ ان کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکرٹری عنایت اللہ کی سکیورٹی بھی واپس بلا لی گئی ہے۔

    لاہور اور پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس سے 24 گاڑیاں اور 554 اہل کار سکیورٹی سے واپس لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس اب بھی 602 اہل کار اور افسران سکیورٹی کی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

  • چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

    چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

    لاہور: مسلم لیگ (ق) جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔

    جنرل کونسل اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔

    اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔

    مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عہدوں پر انتخاب بلامقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چودھری شجاعت حسین مرکزی صدارت اور طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیے گئے۔

    اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان اور سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ مرکزی اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ (ق) کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ علاوہ ازیں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹربھی اجلاس میں موجود تھے۔

  • پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کے خلاف  منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع

    پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور اور ارشد اقبال کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

    ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے تفصیلات طلب کرلیں۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے محکمہ ایکسائز پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں ڈیفنس کی رہائشی سائرہ انور کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔
    واضح رہے کہ سائرہ انور اور ارشد اقبا ل کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ایف آئی اے نے خط کے ذریعے دونوں ملزمان کی جائیدادوں اور ان کے ٹرانسفر کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے عمران خان حملہ جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

    پی ٹی آئی نے عمران خان حملہ جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

    لاہور: تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

    تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لیے پہلے سے جے آئی ٹی بنا رکھی ہے۔

  • پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس؛ عمران خان نے عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کردیا

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس؛ عمران خان نے عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کردیا

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قانونی ٹیم نے دہشت گردی کی دفعہ 23 اے کے تحت درخواست دائر کی، جس میں دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن کے روبرو وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے دلائل میں کہا کہ یہ دہشت گردی عدالت کا کیس نہیں بنتا، لہٰذا مقدمہ متعلقہ عدالت کو منتقل کیا جائے۔ پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشت گردی دفعات نہیں بنتی۔ پرامن احتجاج کیا گیا تھا جس پر دہشت گردی کی دفعات لگادی گئیں۔احتجاج آئینی دھارے میں رہتے ہوئے کیا گیا تھا ۔

    عمران خان کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پراسیکیوشن سے درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مستقل حاضری سے استثنا حاصل ہے ۔

  • یوکرین نے ایک رات میں روس کے 24  ڈرون مار گرائے

    یوکرین نے ایک رات میں روس کے 24 ڈرون مار گرائے

    کیف: یوکرین نے گزشتہ رات روسی حملوں کے دوران 24 ڈرون مار گرائے۔

    یوکرین کے فوجی حکام کے مطابق روسی فوج نے گزشتہ رات یوکرین کے دارالحکومت کیف اور ملک کے وسطی علاقوں پر حملے کیے۔ حملوں کے دوران یوکرین کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے روس کے 24 ڈرون مار گرائے۔

    کیف کی علاقائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 24 میں سے 15 روسی ڈرونز کو دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں گرایا گیا۔ یوکرینی فوج کا نشانہ بننے والے ڈرونز گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
    یوکرینی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے مزید فضائی اور میزائل حملوں کا خدشہ ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • بلدیاتی الیکشن؛ سعید غنی بولی لگانا چاہتے ہیں تو اب ایسا نہیں ہوگا، حافظ نعیم

    بلدیاتی الیکشن؛ سعید غنی بولی لگانا چاہتے ہیں تو اب ایسا نہیں ہوگا، حافظ نعیم

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سعید غنی بولی لگانا چاہتے ہیں تو اب ایسا نہیں ہوگا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سعید غنی مجھ سمیت سب سے رابطے میں ہیں۔ اگر سعید غنی بولی لگانا چاہتے ہیں تو اب ایسا نہیں ہو گا ۔ ہماری جدو جہد کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن ہوئے، جس میں حکومت کی دلچسپی نہیں تھی۔ ایسے میں ٹرن آؤٹ بھی بہت کم تھا جب کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی اور حکومتی مشینری کی مدد بھی لی۔ نتائج کی تاخیر بتاتی ہے کہ کہ حکومت نے نتائج تبدیل کیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہی حال عام انتخابات میں ہوگا تو اس کی شفافیت پر آواز اٹھے گی۔ الیکشن پراسس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی پر سیل قائم کیا۔ کسی بھی جماعت کو اگر ہماری ضرورت ہو تو ہم مدد کرنے کو تیار ہیں۔ یہ سیل ان انتخابات میں جو خامیاں سامنے آئیں، انہیں سامنے لائے گا۔ یہ سیل آئندہ عام الیکشن میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بنائی گئی کمیٹی نے تاحال کام شروع نہیں کیا۔ گیارہ سیٹوں پر اب ضمنی الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن آر اوز اور ڈی آر اوز سندھ سے نہ لے، یہ افسران دیگر صوبوں سے لیے جائیں۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں۔ آر اوز اور ڈی آر اوز حالیہ انتخابات پر اثر انداز ہوئے۔ ری کاؤنٹنگ کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل میں بھی جائیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریں گے۔ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کی ترقی کرے گی۔ ہم نے بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں لی ہیں۔ میئر کراچی جماعت اسلامی ہی کا بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سویڈن میں ترک ایمبیسی کے سامنے افسوس ناک واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت اس کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔

  • بجلی کے ملک گیر بریک ڈاﺅن کی وجوہات سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی

    بجلی کے ملک گیر بریک ڈاﺅن کی وجوہات سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور: بجلی کا ملک گیر بریک ڈاﺅن گدو سے نکلنے والی ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپنگ سے ہوا اور ان لائنز کی ٹرپنگ سے پورا ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا۔ ملکی تاریخ کے طویل ترین بریک ڈاﺅن کا دورانیہ 20 گھنٹے تک رہا۔

    تفصیلات کے مطابق 23 جنوری کو بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا، جس سے ایسے بحران نے جنم لیا کہ جس کے اثرات سے بجلی کا ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم ابھی تک سنبھل نہیں پایا، بڑے بریک ڈاﺅن کے بعد پاور جنریشن میں کمی سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    بجلی کے ملک گیر بریک ڈاﺅن کی وجوہات اور بحالی کے حوالے سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) نے گیارہ صفحات پر مشتمل محکمانہ رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔ این ٹی ڈی سی کے ذیلی ادارے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے جنرل منیجر سسٹم کنٹرول کی رپورٹ کا ڈائری نمبر 33-41-GM(SO)NPCC/DD(S/D) ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بجلی کا ملک گیر بریک ڈاﺅن گدو سے نکلنے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپنگ سے ہوا اور 500 کے وی کی ان ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپنگ سے پورا ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا۔ اس خرابی سے 23 پاور پلانٹس بند ہوگئے جس کی بندش سے 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ختم ہوگئی۔ بجلی بریک ڈاﺅن 23 جنوری کی صبح 7 بجے کر 34 منٹ پر ہوا۔

    بجلی کی بحالی کا کام 9 بج کر39 منٹ پر شروع ہوا اور پورا سسٹم 24 جنوری رات 3 بج کر 21 منٹ پر بحال ہوا۔ ملکی تاریخ کے طویل ترین بریک ڈاﺅن کا دورانیہ 20 گھنٹے تک رہا۔

    انرجی ماہرین نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بروقت حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث خرابی پورے سسٹم میں پھیل گئی، بحالی کے عمل میں تاخیر سسٹم آپریٹر کی نااہلی ہے۔

    ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جا رہا ہے، گزشتہ چار سال سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کا کوئی مستقل میجنگ ڈائریکٹر نہیں ہے جبکہ کنٹریکٹ پر رکھے گئے ایم ڈی کا کنٹریکٹ 6 جنوری کو ختم ہوچکا ہے، کئی مرتبہ انجینیئرز کے انٹرویوز ہوئے لیکن وزارت توانائی کے دو بڑوں کی باہمی لڑائی کے باعث این ٹی ڈی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری نہ ہوسکی، ملک کی واحد ٹرانسمیشن کمپنی ایم ڈی کے بغیر چل رہی ہے اور اسی طرح گدو پاور پلانٹ کا سی ای او بھی نہیں لگایا جاسکا۔

    انرجی ماہرین کے مطابق ملک گیر بریک ڈاﺅن ایک سے زائد مرتبہ ہوچکا ہے جس کی بڑی وجہ پاور سیکٹر میں گروپنگ اور سیاسی تعیناتیاں ہیں، اہل انجینیئرز کے بجائے بڑے عہدوں پر جونیئرز کو تعینات کرکے پاور سیکٹر کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس چلانے کا اعلان

    کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس چلانے کا اعلان

    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل انعام کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
    صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی۔ دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی۔

    اجلاس میں سکھر، لاڑکانہ، حيدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز اور کراچی میں روٹ 4، 5, 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر کا سکھر میں 29 جنوری کو پیپلز بس سروس کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔

    صوبائي وزير نے ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کراچی میں پیپلز بس سروس کے بقیہ روٹس کا دورہ کرنے اور سڑکوں کی بہتری کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے روٹ 4، 5, 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہو۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنا ، آپریشن منیجر این آر ٹی سی عبدالشکور نے شرکت کی ۔