Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 562 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

    تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

    تحریک انصاف نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کے وفاداروں کی تعیناتی سے روکا جائے۔ درخواست میں درخواست میں آئی جی پنجاب کیپٹن عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا نام شامل ہے۔

    الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی موصول درخواست میں رائو سردار علی خان، سہیل چوہدری، بابر سرفراز ایلپا، سہیل ظفر چٹھہ، ایاز سلیم، ناصر ظفر چٹھہ، انتظامی افسران میں کیپٹن عثمان، نبیل اعوان، عمر شیر چٹھہ ،محمد علی رندھاوا، سمیر سید، امجد بھٹی، احمد رضا سرور اور دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔

  • امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک

    امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکا میں 2023 کے آغاز سے لے کر 24 جنوری تک 39 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    غیر سرکاری ادارے گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث اسے ’امریکی بیماری‘ قرار دیا گیا ہے۔

    2023 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 167 زخمی ہوئے ہوچکے ہیں۔ آرکائیو نے انکشاف کیا کہ اس سال بڑے پیمانے پر فائرنگ کا ایک تاریخی آغاز ہے، گزشتہ 10 برس کے مقابلے میں جنوری 2023 کے پہلے 24 دنوں میں سب سے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

    گن وائلنس آرکائیو کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے پینسلوینیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، الینوائے، اوہائیو، ورجینیا، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، یوٹاہ، لوزیانا، ٹیکساس، کیلیفورنیا، لوزیانا، مسیسیپی، ایریزونا، مسوری، کولوراڈو، جارجیا اور الاباما میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

  • مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی

    مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کیلئے غیرملکی پرواز کے بجائے قومی ایئرلائن سے سفر کریں گی تاکہ پی آئی اے پر مسافروں کے اعتماد کو بڑھا سکیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں معمولی رد و بدل ہوا ہے، مریم نواز کل جمعہ کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی اور یہ سفر وہ پی آئی اے کی اکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ہمراہ طے کریں گی۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ آنے والے لیگی رہنما اور وزراء بھی اکانومی کلاس میں ہی سفر کریں گے، ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا قومی ایئرلائن میں سفر کرنے کا مقصد پی آئی اے پر مسافروں کے اعتماد کے فروغ دینا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات کے وقت پروازوں اور مسافروں کے رش کی وجہ سے مریم نواز کی واپسی کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی، اس سے پہلے مریم نواز کی وطن واپسی ہفتہ کی رات 8 بجے شیڈول تھی۔

    اب مریم نواز پرسوں ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرینگی، جہاں ن لیگی کارکن پارٹی کی سینئر نائب صدر کا والہانہ استقبال کریں گے۔

    مریم نواز لاہور ایئرپورٹ کے باہر استقبالیہ کیمپ پر اکٹھے ہونے والے لیگی کارکنوں سے خطاب کرینگی جس کے بعد وہ جاتی امراء کیلئے روانہ ہوجائیں گی۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے جلسوں، جلوسوں و ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں، وہ 6 اکتوبر 2022 کو لندن روانہ ہوئیں تھیں۔

  • خودکار ڈرون جو 45 کلوگرام وزن اٹھاکر 900 کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے

    خودکار ڈرون جو 45 کلوگرام وزن اٹھاکر 900 کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے

    نیویارک: امریکی کمپنی نے سامان لے جانے والے ڈرون میں ایک نئی پیشرفت کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا ڈرون مکمل طور پر خود مختار ہے جو 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر 600 میل (960) کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

    اسے مشہور کمپنی مائٹی فلائے نے بنایا ہے اور ڈرون کو سینٹو کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک وقت میں 450 کلوگرام وزن اٹھا کر اسے 960 کلومیٹر کے فاصلے تک لے جاسکتا ہے۔ مکمل طور پر خودمختار ڈرون اپنے سافٹ ویئر کے بل پر اڑتا ہے، لینڈ کرتا ہے اور خود ہی سامان کو باہر بھیجتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹیک آف کے لیے اسے بہت کم جگہ درکار ہوتی ہے۔

    اس کی کامیابی کا راز کاربن فائبر فریم ہے جس کا کل وزن 161 کلوگرام ہے۔ ڈرون کو اٹھانےکےلیے اس میں 8 پنکھڑیاں لگائی گئ ہیں۔ جبکہ یہ کم رن وے کےلیے اپنے پروپلشن پوڈ بھی استعمال کرتا ہے۔ اسی بنا پر یہ زیادہ سے زیادہ 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ سینو کی لمبائی 5 اور چوڑائی 4 میٹر ہے جبکہ اس کے اندر ایک کنویئر بیلٹ بھی لگایا گیا ہے جس پر چیزیں رکھی اور اٹھائی جاسکتی ہے۔ یہ بیلٹ ایئرپورٹ کی سامان پٹی کی طرح ازخود کام کرتا ہے۔

    کمپنی کےمطابق یونائیٹڈ پوسٹل سروس کے 96 چھوٹے پیکٹ لے جاسکتا ہے اور زمینی گاڑی سے دوگنی رفتار سے سفر کرتے ہوئے سامان کی تیزترین رسائی کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ امریکی ایف اے اے اتھارٹی نے اسے استعمال کی اجازت بھی دے چکی ہے۔

  • مصالحوں سے بنی سب سے بڑی تصویر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

    مصالحوں سے بنی سب سے بڑی تصویر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

    برٹش کولمبیا: کینیڈا کے ایک فنکار نے مصالحوں سے 908.39 مربع فِٹ بڑی تتلی کی تصویر بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے سے تعلق رکھنے والی پریتی وجے نے ہلدی، پیپریکا اور لونگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک تصویر بنائی جس کے متعلق گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی کہ یہ مصالحوں سے بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی تصویر ہے۔

    سابق سافٹ ویئر انجینئر پریتی وجے نے پینٹنگ کرنا خود سیکھا اور اب وہ اپنا کام سوشل میڈیا پر فروخت کرتی ہیں۔
    پریتی کا کہنا تھا کہ وہ کافی کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ ایک دن اچانک انہیں ہلدی، پیپریکا جیسے مصالحہ جات کے ساتھ کام کرنے کا خیال آیا۔

    انہوں نے کہا کہ مصالحوں سے بنی ریکارڈ ساز پینٹنگ کے لیے کپڑا ان کے آبائی گھر چنئی، بھارت، سے آیا تھا اور ان کی تصویر کے لیے تقریباً پانچ کلو گرام وزنی مصالحوں کا مرکب استعمال کیا گیا۔

  • ق لیگ کی صدارت؛ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک فریق کو گھر بیٹھنا ہوگا، طارق چیمہ

    ق لیگ کی صدارت؛ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک فریق کو گھر بیٹھنا ہوگا، طارق چیمہ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہی تبدیل کرکے انہوں نے اپنے پیروں پر خودکلہاڑی مار لی ہے۔

    پارٹی کے پرویز الٰہی گروپ کی جانب سے جنرل کونسل اجلاس میں مرکزی و صوبائی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے تبدیل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مار لی ہے۔ اب ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلا لیڈر دیکھا ہے جو اپنی حکومتیں خود توڑ کر بیٹھا ہوا ہے۔قومی اسمبلی اپنی مدت پورے کرے گی۔ فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے کچھ نہیں ہوا۔ فواد چوہدری جتنا سیریس بندہ ہے سب کو معلوم ہے۔

    طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا کہ جو ارکان صوبائی اسمبلی پرویز الٰہی کے ساتھ تھے، وہ ہم سے رابطے میں ہیں۔ پہلے ہمیں ان کی ضرورت تھی مگر اب فیصلہ ہم کریں گے۔

    ق لیگ کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ الیکشن کے لیے اخلاقی طور پر فورس کیا جاتا ہے۔ ہم تو کہتے ہیں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی ہیں تو آؤ الیکشن لڑیں۔ اپنے حلقوں میں الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ چودھری شجاعت ہی دیں گے کیوں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک فریق کو تو گھر بیٹھنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے پرویز الٰہی گروپ نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد کیا، جس میں چودھری شجاعت کو پارٹی کی صدارت اور طارق بشیر چیمہ کو بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو بلامقابلہ مرکزی صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ق پنجاب کا بلامقابلہ صدر بھی منتخب کیا گیا۔

  • اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرامز کرتے اور اینکرز سے بھی کرواتے رہے، مفتاح اسماعیل

    اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرامز کرتے اور اینکرز سے بھی کرواتے رہے، مفتاح اسماعیل

    کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرامز کرتے رہے ہیں اور اینکرز سے بھی کرواتے رہے ہیں۔ یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ آئی ایم ایف سے دوری کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا۔

    آئی بی اے میں مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دیگر عالمی اداروں سے قرض لینا آسان ہو جاتا ہے۔ ہم بہت محنت سے آئی ایم ایف کو واپس لائے۔ بجلی پیٹرول مہنگا کرنا پڑا، پراپرٹی پر ٹیکس لگایا،مجھے ہٹایا گیا تو آئی ایم ایف سے پیچھے ہٹ گئی۔

    ڈالر کی بڑھتی قیمت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کو روکنا پاگل پن ہے۔ پکڑ دھکڑ یا انتظامی اقدامات سے فرق نہیں پڑسکتا۔ 80 ارب ڈالر کی امپورٹ اور 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔ 22 کروڑ عوام اوورسیز سے بھی کم ویلیو ایڈیشن کررہے ہیں۔ ڈالر سستا کرنے کے بجائے ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کی مدد سے آئی ایم ایف بھی منع نہیں کرتا ، پورے ملک کو سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔ بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ قلیل مدتی حل کے طور پر آئی ایم ایف سے بات کررہے ہیں۔ ڈالر کی ریشینلائزیشن پہلا قدم ہے ۔ جو ڈالر باہر چلا گیا واپس آئے گا، ترسیلات بھی بڑھیں گی۔ ڈالر کی قدر روکنے سے ڈالر ذخیرہ کیا جارہا تھا۔ اب ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی میں کمی آئیگی۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک ادارے سے قرض لے کر دوسرے کا ادا کرتے رہے کیونکہ ہمارے پاس زرمبادلہ نہیں۔ اس سال کا قرض اگلے سالوں میں بھرنا ہوگا۔ کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس کرنا ہوگا۔ انتظامی مسائل اور ٹرانسمیشن کی خامیوں کی وجہ سے بجلی 30 فیصد مہنگی ہے۔ پی آئی اے اور گیس جیسے اداروں کی نج کاری سے معیشت میں ایفی شئینسی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مانیٹری پالیسی ایک طریقہ ہے جس سے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور شرح سود میں اضافہ مشکل فیصلہ ہے، تاہم اس سے مدد ملتی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے فری مارکیٹ کے اقدام سے امید ہے کہ آئندہ جائزے میں شرح سودبڑھائی جائے ۔ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ڈالر کو سستا نہ کیا جائے ۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھارت نے 50 کی دہائی میں آئی ٹی کے تعلیمی ادارے بنائے ، ہم نے اس دہائی میں 7 وزرائے اعظم بنائے۔بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ آج 150 ارب ڈالر اور ہماری 2.5 ارب ڈالر ہے ۔ زرعی شعبے میں کسانوں سے زیادہ سبسڈی کھاد فیکٹریوں کو جارہی ہے۔ پاکستان میں سالانہ 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضرورت پوری کرنے کے لیے زراعت پر توجہ دینا ضروری ہے ۔ تعلیم پر سالانہ 2 ہزار ارب روپے خرچ ہورہے ہیں۔ بنگلا دیش نے آبادی کنٹرول کی اور تعلیم پر توجہ دی۔

    ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کوئی نئی جماعت نہیں بنارہے ، بلکہ سیمینارز کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ مختلف جماعتوں کے لوگ ساتھ ہیں۔ کراچی، اسلام آباد لاہور پشاور میں بھی سیمینارز کریں گے ۔ پاکستان کو معاشی اور سماجی مسائل سے نکالنے کا پلان بنارہے ہیں۔ ایک پریشر گروپ بنائیں گے تاکہ آنے والی حکومتیں اور اپوزیشن ملکی مفاد میں فیصلہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈالر فری فلوٹ سے آئی ایم ایف ناراض ہوا ۔ 10 فیصد ترسیلات ایکسپورٹ کم ہوئیں۔ آئی ایم ایف کا پروگرام رکنے سے عرب ملکوں کے بینکوں نے ری رول نہیں کیا۔ مارکیٹ میں پہلے ہی 230 پر امپورٹ کی جانے والی درآمدی اشیا 260 کے ریٹ سے بک رہی ہیں۔ قیمتوں پر اثر آئے گا لیکن حکومت کے پاس کوئی راستہ نہ تھا۔

    انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں پارٹی کا حصہ ہوں۔ اسحاق ڈار کافی عرصے سے میرے خلاف ٹی وی پروگرام کرتے رہے اور اینکرز سے بھی کرواتے رہے ، میری صلاحیت پر سوال اٹھایا جائے تو مجھے جواب دینے کا حق ہے ۔ پارٹی نے مجھے جواب دینے سے منع نہیں کیا۔

  • بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم نے لگاتار 50 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

    بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم نے لگاتار 50 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

    میڈرڈ: اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے 50 میچز لگاتار جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں تاہم انکے دو میچز اب بھی باقی ہیں، جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019 کے بعد سے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔
    مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

    بارسلونا کی ٹیم شاندار لیگ فارم کے باوجود سیزن میں ویمنز چیمپئنز لیگ میں ہار گئی تھی، انہیں جرمن سائیڈ بایرن میونخ نے گروپ مرحلے میں 1-3 سے شکست دی تھی تاہم اسکے باوجود انکی پرفارمنس پر کوئی اثر نہ پڑا۔

    اسپین کے معروف فٹبال کلب کی ویمنز ٹیم کے جارحانہ کھیل نے ویمنز چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان میچ 91 ہزار 553 افراد نے دیکھا تھا۔

  • عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آئے گا، صدر عارف علوی

    عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آئے گا، صدر عارف علوی

    لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس کا شدید عوامی ردعمل آئے گا۔

    سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر مزید حالات خراب ہوں گے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ شدید عوامی ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کے معاملے پر پارٹی نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی، انہیں جس طرح ہتھکڑیاں لگائی گئیں، شرم آنی چاہیے۔

    صدر علوی نے کہا کہ سیاسی میدان میں حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ماہ میں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ اس وقت کسی سطح پر مذاکرات نہیں ہورہے۔ عمران خان مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں۔ میں اس کا ذمے دار حکومت کو سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ میرا خیال تھا کہ لوگ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں گے۔ فوج کہہ چکی ہے کہ وہ سیاست میں دخل اندازی نہیں چاہتی۔ اس وقت ملک کو ضرورت ہے کہ لوگ بیٹھ کر بات کریں،سیاستدانوں کو خود اس خلا کو پر کرنا ہوگا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ قبل ازوقت نہیں تو الیکشن ہی پر بات کرلیں گے۔ فواد چودھری و دیگر رہنماؤں کے بیانات سامنے ہیں کہ مذاکرات کرنے چاہییں۔ کچھ لوگ آئین میں تاخیر کے لیے گنجائش دیکھ رہے ہیں،یہ میرے لیے باعث تشویش ہے، لیکن عوام اور سیاستدانوں پر مکمل بھروسا ہے۔ مجھے ایسا خیال نہیں کہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہ ملے۔

    انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات ہوئی تھی، وزیراعظم سے کوئی بات نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جو فیصلے کرے وہ ذمے داری سے کرے۔ پاکستان میں مائنس ون کا فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہوا۔پاکستان ان شا اللہ ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

  • ریلوے کو عوامی استعمال کیلیے زمین لیز پر دینے کی اجازت

    ریلوے کو عوامی استعمال کیلیے زمین لیز پر دینے کی اجازت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کو عوامی استعمال کے لیے زمین لیز پر دینے کی اجازت دے دی۔

    عدالت عظمیٰ میں پاکستان ریلوے کی زمینوں کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پاکستان ریلوے کی لیز ہونے کے بعد زمینوں کی حیثیت تبدیل نا کی جائے اور ریلوے کی زمین پر پارک ہے تو اس پر تعمیرات نا کی جائیں، ریلوے اپنی زمینوں سے متعلق قانون سازی پارلیمنٹ یا کابینہ سے کروائے۔

    دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا میں ثابت ہوگیا ہے کہ ریاستی اداروں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا کیونکہ اسٹیل ملز، پی آئی اے اور دیگر اداروں میں کاروبار کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریاستی ادارے اسی لیے خسارے میں ہیں کہ ان پر حد سے زیادہ بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، کسی بھی ریاستی ادارے کو کاروبار کرنے سے پہلے پارلیمنٹ سے اجازت لینا ہوتی ہے۔

    پاکستان ریلوے نے بزنس پلان بھی عدالت میں جمع کروا دیا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے کے پاس کل 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد ایکڑ زمین ہے، جس میں سے ایک لاکھ 26 ہزار زمین آپریشنل مقاصد اور 16 ہزار 742 ایکڑ زمین مستقبل کی پلاننگ کے لیے مختص ہے۔

    عامر رحمان نے مزید بتایا کہ ریلوے کی 9 ہزار 985 ایکڑ زمین پر تجاوزات ہیں اور 10 ہزار 750 ایکڑ زمین اس وقت لیز پر ہے، تقریباً 6 ہزار ایکڑ زمین کسی استعمال میں نہیں ہے، سپریم کورٹ کے لیز کی پابندی کے حکم کے بعد ریلوے کی 2.5 ارب روپے کی آمدن رک گئی ہے۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ پاکستان ریلوے کو سیلاب کے دوران کتنا نقصان پہنچا ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بزنس پلان میں ریلوے نے اپنی آمدن، اخراجات اور نقصان کی تفصیل نہیں دی۔

    سیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ عدالت اجازت دے تو طے کیا ہے کہ ہر پراپرٹی لیز کے بدلے ریلوے اپنا حصہ لے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لاہور کے دل میں متروکہ وقف املاک کی ایک پراپرٹی 500 روپے لیز پر لیکر کرایہ دار اس کا لاکھوں روپے کرایہ لے رہا ہے۔

    جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ ریلوے لیز پر دی گئی زمینوں پر حصہ لینے سے ایک نیا پنڈورا باکس کھول رہا ہے، ایف بی آر کے اربوں روپے کے کیسز زیر التوا ہیں اور معاونت صفر ہے، مقدمات کی عدم پیروی سے پرائیویٹ پارٹیز جیت جاتی ہے اور ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید ریمارکس دیے کہ ریلوے زمین فروخت کر کے نقصان پورا کرنا مسئلے کا حل نہیں اور ریلوے عوامی زمین پر کاروبار کرنے لگا تو وہ سنبھلے گا نہیں، سپریم کورٹ معاملات میں صرف تب مداخلت کرتی ہے جب عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جائے، ریلوے کو اپنے بزنس پلان کے معاملے میں محتاط ہونا پڑے گا، ریلوے مارکیٹ کے حقائق کو نظر انداز نہیں کر سکتا اور تسلسل کے لیے ایک موثر نظام لانا ہوگا۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ریلوے کاروبار کے بجائے اپنے اخراجات اور کھانا پینا کم کرے، ریاستی ادارے کاروبار کریں تو دوسرے کے کام میں مداخلت کرتے ہیں۔

    سیکریٹری ریلوے نے کہا کہ پینشن کے اخراجات سے پاکستان ریلویز کی جان چھڑوا دیں، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ کیا اب ریلوے ہر چیز کے لیے عدالت آئے گا؟ پاکستان ریلوے اپنے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کرے، اگر ایک انتہائی قابل افسر کو گھی کمپنی چلانے کا کہیں تو وہ کیسے چلائے گا؟ اسی لیے آپ سے کہہ رہے ہیں کہ ریلوے کاروبار کرنے کا تجربہ نہیں رکھتا۔ ایک پائلٹ کو چیئرمین پی آئی اے لگا دیا گیا، جہاز اڑانے اور ایئر لائن چلانے میں فرق ہوتا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریلوے اپنے 6 ہزار ایکڑ خالی زمین پر جنگل ہی لگا لے، زرعی زمین کا بہترین استعمال درخت لگانا بھی ہے۔

    بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ عدالت حکم دے تو ریلوے سے متعلق پالسی اور رولز بنا کر کابینہ میں پیش کر دیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریلوے کے منصوبوں کے پیچھے قانونی جواز ہونا چاہیے۔

    چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت مارچ تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2019 میں پاکستان ریلوے کی زمینیں 5 سال سے زائد عرصے کی لیز پر پابندی عائد کی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے 2021 میں کراچی میں ریلوے زمینوں کے کیس میں لیز پر پابندی عائد کی تھی۔ وفاقی حکومت نے لیز پر پابندی کے حکم کے خلاف نظر ثانی دائر کر رکھی ہے۔