Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 561 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے

    زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے

    اسلام آباد: ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں 92 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی مزید کمی واقع ہوگئی ہے جس کے بعداسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب 67 کروڑ 84 ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے. اس بارے میں اسٹیٹ بیبنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر9 ارب 45کروڑ 32لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

    مرکزی بینک کے مطابق 3 ارب 67کروڑ 84ڈالراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں جبکہ5 ارب77 کروڑ 48لاکھ ڈالر ملک کے دیگر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔

  • فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان

    فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اغوا، ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جعلی ایف آئی آر پر2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے۔

    سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ واضح کرتا ہے ملک میں سب غلط ہورہا ہے، یہاں انصاف نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ریاست اوربدمعاشوں کا خیال ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کرسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں، لوگ اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میری پارٹی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اورانصاف کے لیے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑیں گے۔

  • نیٹ فلکس سروس مفت استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی

    نیٹ فلکس سروس مفت استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی

    نیویارک: پاسورڈ شیئرنگ کے ذریعے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔

    نئی اطلاعات کے مطابق نیٹ فلکس گھر سے باہر سروس کے استعمال کو ختم کررہا ہے اور رواں برس اپریل کے اختتام تک اس کا نفاذ ہوجائے گا۔

    نیٹ فلکس نے پچھلے برس جولائی میں پاسورڈ شیئرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا تھا اور ایک دہائی کے دوران 2022 کی سہ ماہی میں نیٹ فلکس کو دو لاکھ کے قریب سبسکرائبر سے ہاتھ دھونا پڑا۔
    سٹریمنگ سروس کے اعلامیے کے مطابق اگر کسی صارف نے گھر سے باہر سروس کو استعمال کرنا ہے تو اسے اضافی پیسے ادا کرنے ہوں گے۔

    نیٹ فلکس کے مطابق وسیع پیمانے پر پاسورڈ شیئرنگ سے اس کو اپنی سہولت کو مزید بہتر اور اچھا کرنے میں سرمایہ کاری کیلئے کم مواقع مل رہے ہیں۔

    امریکا کی بعض ریاستوں میں ٹرائل کے طور پر گھر سے باہر کے فرد کو اکاؤنٹ شیئر کرنے پر دو سے تین ڈالر اضافی چارج کیے جارہے ہیں جس پر متعدد افراد نے اپنی سبسکرپشن کینسل کرادی ہے۔

  • وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور

    وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماۓ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا، ملاقات میں پارٹی امور پر پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی انتخابات پر بھی تینوں بڑوں کے مابین مشاورت ہوئی۔
    علاوہ ازیں وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی آصف زرداری اور فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔

  • نورا فتیحی کو گھر اور بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید کر دی، سکیش چندر شیکھر

    نورا فتیحی کو گھر اور بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید کر دی، سکیش چندر شیکھر

    ممبئی: کروڑوں کی منی لانڈرنگ کے مبینہ ملزم سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ نورا فتیحی نے ان سے رقم لے کر ایک گھر خریدا تھا۔

    سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی کے اداکارہ جیکولین کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے پر اپنا بیان دیا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ نورا فتیحی کے اصرار پر اُس نے بی ایم ڈبلیو کی مہنگی کار اداکارہ کو تحفے میں دی تھی۔

    میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے سکیش نے کہا کہ آج نورا کہہ رہی ہے کہ میں نے اس کو گھر لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا حالانکہ کاسابلانکا موروکو میں گھر خریدنے کیلئے میں نے اسے بڑی رقم دی تھی۔

    انہوں نے مزید بتایا نورا فتیحی قانون سے بھاگنے کیلئے جھوٹی کہانیاں بنا رہی ہے۔

    چندر شیکھر کے مطابق اس کے تمام دعوؤں کے ثبوت چیٹس اور اسکرین شاٹس کی شکل میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہیں۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا اور 31 جنوری سے ہی پاکستان اور انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

    وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے درمیان 31 جنوری سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کا جائزہ مشن 31 جنوری 2023 کو پاکستان پہنچے گا اور اسی روز سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات شروع ہوں گے جو 9 فروری تک جاری رہیں گے۔

  • ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط

    ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط

    راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کو تحویل میں لیکر کرنسی و آلات ضبط کرلیے۔

    فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنک سرکل نے انٹیلجنس ادارے کے ہمراہ مال پلازہ راولپنڈی میں غیرقانونی ایکسچینج چلانے والے ڈیلر کے خلاف کارروائی کی۔

    ایف آئی اے کی کارروائی کا علم ہوتے ہی کرنسی ایکسچینج مالک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم ایف آئی اے ٹیم نے تعاقب کرکے اسے قابو کرلیا۔

    ایف آئی اے اہلکاروں نے کرنسی ایکسچینج شاپ کے مالک کی گاڑی بھی تحویل میں لی، گاڑی سے بھی کرنسی برآمد ہوئی۔

  • رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ

    رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ

    اسلام آباد: سابق چیئرمین سینٹ اور رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دے دیا ہے۔

    رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکشن 124 اے ، پی پی سی 1860 کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری بلاجواز ہے، بغاوت کے الزامات کے معاملے پر میرا بل سینٹ نے 9جولائی 2021 کو پاس کیا تھا مگر جان بوجھ کر یہ بل قومی اسمبلی میں غائب کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ ہے کہ سیاستدانوں اور سویلین کے خلاف بغاوت اور غداری کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بغاو ت کے الزامات کے تحت خصوصی عدالت کی کارروائی کو ختم کردیا تھا جو کہ آرٹیکل 6کے تحت سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف تھی۔
    رضا ربانی نے اپنی ہی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ان دفعات کے تحت کارروائی کرنے سے گریز کرے، حکومت کو چاہیے کہ وہ خود میرے نجی بل کو دیکھے جو کہ قومی اسمبلی میں کہیں موجود ہے۔

  • نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری

    نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تیاری شروع کردیا۔

    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے بجٹ سازی کا عمل شروع کردیا ہے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ایف بی آر فیلڈ فارمشنز سے بجٹ تجاویز طلب کرلی ہیں۔

    علاوہ ازیں اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے تمام متعلقہ فیلڈ فارمشنز کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں وزارت خزانہ نے نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کا پلان ہے، بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

    حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹیجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 سے 31 مارچ کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا۔

  • پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم

    پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور پاکستان کے امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    وزیر اعظم محمّد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس ملاقات کے دوارن وزیراعظم نے جنیوا میں حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی رذیلیئینٹ پاکستان کانفرنس اور سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کے لیے امریکا کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، انہوں نے پاکستان کے امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان منظم اور وسیع رابطے دوطرفہ اور علاقائی شعبوں میں دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے عمل کے حوالے سے اہم ہیں۔

    اس موقع پر ڈونالڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا سیلاب سے بحالی کے علاوہ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔