Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 566 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور: اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے “آئینی ادارے کے خلاف تشدد پر اکسانے” کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے پولیس کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ محفوظ شدہ فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو 27 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

    رہنما پی ٹی آئی کو 25 جنوری کی صبح حراست میں لیا گیا۔ ان کے خلاف اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ایک اہلکار کی جانب سے انتخابی ادارے کے ارکان کو “دھمکی” دینے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

    اس سے قبل فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ فواد چوہدری کو صبح 5:30 بجے 4 گاڑیوں میں لے جایا گیا جن پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ فیصل نے بتایا کہ اس وقت خاندان کو فواد کے مقام کا علم نہیں تھا۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما کو لاہور کینٹ کی عدالت لایا گیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس فواد کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو جج نوید خان کے روبرو پیش کیا اور 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ حکام کو فواد چوہدری کا فون اور اس کا لیپ ٹاپ درکار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فوٹو گرافی میٹرک ٹیسٹ اور وائس میچ کرانے کے لیے پی ٹی آئی رہنما کی تحویل ضروری ہے۔

    سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے انتخابی نگران کو منشی (کلرک) قرار دیا ہے۔

    وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ای سی پی ایک آئینی ادارہ ہے، حکومت کی تبدیلی کا بیانیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، فواد چوہدری نے دھمکی آمیز بیانات دے کر ای سی پی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد نے اپنے ریمارکس پر معافی نہیں مانگی اور وہ اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں، سیاستدان کے خلاف بہت سارے “الیکٹرانک ثبوت” موجود ہیں۔

  • سونے کے عالمی نرخ کم ہونے کے باوجود مقامی قیمت میں اضافہ

    سونے کے عالمی نرخ کم ہونے کے باوجود مقامی قیمت میں اضافہ

    کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود سونے کے مقامی تاجروں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالرز گھٹ کر 1925 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوا۔
    جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 190600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 163409 روپے کی سطح پر آگئی.

  • سندھ میں ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی سفارش

    سندھ میں ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی سفارش

    کراچی: چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک اور دینی مدرسے کو جامعہ کا چارٹر دینے کی سفارش کی ہے، جسے الکوثر یونیورسٹی کا نام دیا گیا ہے۔

    سندھ میں دوسرے دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا چارٹر دینے کی سفارش کردی گئی ہے جسے الکوثر یونیورسٹی کا نام دیا گیا ہے ، یہ بات چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی موجودگی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ دینی مدارس کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر بتائی۔

    واضح رہے کہ الکوثر یونیورسٹی کراچی کے معروف علاقے گلشن اقبال میں سپاری پارک کے سامنے قائم کی جارہی ہے، اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں قائم ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جاچکا ہے اور سندھ مدارس کو قومی دھارے میں لانے اور وہاں جدید علوم کی تعلیم دینے کی مہم میں سبقت لے جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ افتخار کا باعث ہے کہ مدارس کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوا ہوں یہ خوش آئند بات ہے کہ مدارس کے طلبہ یونیورسٹی کی سطح پر عصر حاضر کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، دین اسلام رواداری کے ساتھ ساتھ ہمیں جسمانی مضبوطی کا بھی درس دیتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے بدھ کی شب این ای ڈی یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں دس دینی مدارس کے مابین منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

    ٹورنامنٹ کا اہتمام سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے کرایا گیا تھا، اس موقع پر چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع ، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی اور ڈائریکٹر چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو کمیٹی نعمان احسن بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا فائنل رابط مدارس اور تنظیم المدارس کے مابین فائنل کھیلا گیا، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے مدارس کے طلبہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

  • ’فواد چوہدری کی گرفتاری عقل مندوں کے لیے نشانی،‘ سوشل میڈیا پر گرفتاری زیر بحث

    ’فواد چوہدری کی گرفتاری عقل مندوں کے لیے نشانی،‘ سوشل میڈیا پر گرفتاری زیر بحث

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما فواد چوہدری کو بدھ کی صبح لاہور سے گرفتار کیا گیا کیونکہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ادارے کے افراد کو دھمکیاں دینے کے الزام پر اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    فواد چوہدری کو چند ہی گھنٹوں بعد لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کو ہدایات جاری کی گئیں کہ انہیں طبی معائنے کے بعد اسلام آباد لے جایا جائے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    عدالت میں پیشی کے وقت فواد چوہدری نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خلاف جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر انہیں فخر ہے۔
    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ’کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی۔ نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ درج ہوا تھا۔‘

    فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر ممتاز سیاسی اور میڈیا سے متعلق شخصیات کی جانب سے ملے جُلے تاثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
    فواد چوہدری کے بیان پر شنیلا عمار نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’یہ نیلسن منڈیلا بھی لوگوں کے خاندانوں کو دھمکیاں دیتا تھا؟‘

    محمد عاصم نصیر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’فواد چوہدری کو گرفتار کرنا عقل مندوں کے لیے نشانی ہے کہ بات بہت آگے جا چکی ہے۔ اب جو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے گا یا سیاسی و معاشی عدم استحکام کی جانب لے کر جائے گا وہ اپنی تیاری خود پکڑ لے کیونکہ اب وہ پکڑا جائے گا۔‘

    حکومتی اتحاد کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر ہینڈل سے فواد چوہدری کا ویڈیو بیان شیئر کیا گیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ہم الیکشن کمیشن اور ان کے ممبران کو، ان کے خاندانوں کو اور یہ جو لوگ ہیں ان کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر ہمارے ساتھ زیادتی کا سلسلہ ہوا، یہ زیادتیوں کے سلسلے کا خمیازہ آپ کو بھگتنا ہو گا۔‘

  • پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اورعہدیداروں کیخلاف مقدمات درج

    پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اورعہدیداروں کیخلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: پنجاب میں گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں شامل کارکنوں اور عہدیداروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں اورعہدے داروں پر گزشتہ سال نومبر میں کیے احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام پر بند کرنے، خلاف قانون مجمع لگانے اور نعرے بازی پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ درج ہونے والے تمام مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 6 شامل کرلی گئی۔

    مقدمے کی ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں راجہ ساجد جاوید، راجہ عبدالوحید قاسم، ملک یاسر، مون چوہدری، ملک طاہر، امیر افضل ، راجہ ضیا، ملک وحید اختر، شہزاد خان، مرزا بشیر، غنی پٹھان، مبین افضل ، رب نواز قریشی سمیت ایک سوستر نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اعلی سطح سے احکامات ملنے پر تھانہ نصیر آباد، تھانہ ٹیکسلا وغیرہ میں درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ کا اضافہ کر دہا گیا ہے۔

    نومبر میں شاہراہیں بلاک کرنے پرپی ٹی آئی عہدیدران و کارکنوں کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں دو ،تھانہ ٹیکسلا، تھانہ صادق اباد، میں ایک ایک مقدمہ درج تھا۔ مقدمات میں گرفتار ہونے والے اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔

  • افواج کے لیے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری

    افواج کے لیے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022 کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔

    سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت دی۔

    پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ افواج پاکستان، سول فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو جغرافیائی و سیاسی حدود کے دفاع میں خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق تمغہ عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور اندورنی اور بیرونی طور پر قیامِ امن کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا

    افواج پاکستان کیلئے قائم کردہ نیا قومی تمغہ قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ 14 اگست 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔

  • صدریواے ای نے شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی

    صدریواے ای نے شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی

    لاہور: متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات رحیم یار خان میں ہوئی جہاں یو اے ای کے صدر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچے تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔
    ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان وزیراعظم کا ہاتھ تھام کر اپنے جہاز میں لے گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کرائی جبکہ شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔

    ذرئع کے مطابق صدر یو اے ای نے رحیم یار خان آنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ محمد بن زید النہیان نے شہباز شریف کو کہا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

  • موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا،عمران خان

    موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرنے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں، اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ملک میں مہنگائی اس ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور وکلا کو چاہیے قانون کی حکمرانی کےلیے کھڑے ہوں، موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، جب اللہ کا فیصلہ ہوگا وقت آگے پیچھے نہیں ہوتا، ڈال دیں جیل میں ، کتنے لوگوں کو ڈالیں گے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے، عدلیہ نہ کھڑی ہوئی تو جسٹس منیر کو تاریخ نہیں بھولی، ججز جمہوریت کو بچائیں، عوام کے حقوق کی حفاظت کریں۔

    عمران خان نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن بتائے چن کر ہمارے مخالف محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی بنایا، ہمارے نام کیوں مسترد کیے، سکھیرا صاحب وزیراعظم کے کابینہ سیکرٹری ہیں، ناصر کھوسہ نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں، ہم نے نیوٹرل امپائرز رکھنے کی کوشش کی۔

  • صدرمملکت کا گورنرپنجاب پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور

    صدرمملکت کا گورنرپنجاب پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور

    لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے۔

    دورہ لاہور کے دوران بلیغ الرحمان سے ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے۔ علاوہ ازیں ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہیے۔
    ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعہ تک لاہور میں قیام کریں گے۔

  • زمین کے اندرونی مرکز کے گھماؤ کی سمت پلٹنے کا انکشاف

    زمین کے اندرونی مرکز کے گھماؤ کی سمت پلٹنے کا انکشاف

    لندن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین کے اندرونی مرکزنے ممکنہ طور گھومنا بند کرتے ہوئے الٹی سمت میں گھومنا شروع کردیا ہے۔

    جرنل نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ تحقیق زمین کی گہرائیوں میں ہونے والے عملیوں کے زمین کی سطح پر پڑنے والے اثرات، بشمول دن کے دورانیے کے، کی سمجھ کو بہتر بنائے گی۔

    اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ زمین کی سب سے اندرونی جہت کو ایک بیرونی مائع تہہ باقی زمین سے علیحدہ کرتی ہے۔ اس کی مقناطیسی فیلڈ اندرونی تہہ کے گھومنے سمیت مینٹل کے کششِ ثقل کے اثرات کا سبب بنتی ہے۔
    گزشتہ مطالعوں میں زمین کے اندر سے آنے والی زلزلے کی لہروں کے تکرار کے درمیان وقت میں تبدیلی کی بنا پر بھی یہی نتیجہ اخذ کیا جا چکا ہے کہ ان لہروں کو اندرونی مرکز سے بھی اس ہی راستے سے گزرنا چاہیئے۔تاہم، اندرونی مرکز کے گھومنے کی رفتار مبہم رہی ہے۔

    اس نئی تحقیق کے لیے محققین نے 1960 سے زمین کے اندرونی مرکز کے مساوی رستوں سے گزرنے والی زلزلے کی لہروں کا جائزہ لیا۔

    سائنس دانوں نے ان لہروں کے خم اور ان لہروں کے درمیان وقت میں فرق کا جائزہ لیا۔ محققین نے کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ 2009 کے بعد سے زلزلوں کی ان لہروں کے راستوں میں معمولی سی تبدیلی ہوئی ہے۔

    تحقیق کے نتائج اس خیال کی جانب اشارہ کرتے ہیں زمین کے اندرونی مرکز نے گھومنا بند کردیا ہے۔ اس کا تعلق ممکنہ طور پر اندرونی مرکز کے گھومنے کی سمت پلٹنے سے ہوسکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق ان تبدیلیوں کا تعلق سطح زمین پر ہونے والے معاملات، جیسے کہ دن کے دورانیے، سے ہوتا ہے۔