Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 576 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

    محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد: محسن رضا نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔

    حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے حلف لیا۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا تھا.

  • عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

    عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

    لاہور: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو سربراہ سے اختلافات کے سبب تبدیل کردیا گیا۔

    وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تفتیش میں تنازعات سامنے آنے، سربراہ کی ارکان سے متعلق شکایات کے بعد محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ کے ساتھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان تبدیل کردئیے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق اس حوالے سے جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں نئے ارکانِ کی تقرری کا پچھلی تاریخوں میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا جس کی تاریخ 14 جنوری رکھی گئی ہے۔

  • شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    ریاض: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خانہ کعبہ کے صحن میں احرام پہن کر اپنی تصاویر بنوائی اور اُسے شیئر کیا۔ ساتھ میں انہوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

    شاہین آفریدی کی تصویر پر اُن کے مداحوں اور ساتھی کرکٹرز نے مبارک باد دی اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

  • چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب المرجب منگل کو ہوگی

    چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب المرجب منگل کو ہوگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کہیں بھی رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ یکم رجب 1444 ہجری منگل کو ہوگی۔

    رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار بلڈنگ پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
    پورے ملک میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں منعقد ہوئے، ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہات موصول نہیں ہوئی۔

    وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 1444 ہجری 24 جنوری بروز منگل کو ہوگی۔

  • لاہور اسکول واقعہ: علی ظفر نے غنڈہ گردی کے ذاتی تجربات شیئر کردیئے

    لاہور اسکول واقعہ: علی ظفر نے غنڈہ گردی کے ذاتی تجربات شیئر کردیئے

    لاہور: طالبات کی طرف سے نشے سے انکار پر ساتھی طالبہ پر تشدد کے واقعے پر اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کردیئے۔

    علی ظفر نے اسکول میں تشدد کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسکول میں اس طرح کے واقعات کو ختم کرنے کیلئے درست اپروچ اپنانے کی ضرورت ہے۔

    لاہور کے ایک ایلیٹ اسکول میں نشے سے انکار پر ایک لڑکی پر ساتھی طالبات نے تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لڑکیوں کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

  • سینئر لیگی رہنما پیر امین الحسنات تحریک انصاف میں شامل

    سینئر لیگی رہنما پیر امین الحسنات تحریک انصاف میں شامل

    سرگودھا: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیر امین الحسنات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر امین الحسنات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر حسنات کی شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اس وقت ملک میں تاریخ ساز تحریک چل رہی ہے۔ ہم ملکی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت کوئی سیاسی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے۔
    سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ن لیگ سرگودھا میں ختم ہوگئی ہے۔ جب ہم اپنے استعفے لے کر اسپیکر کے پاس جاتے ہیں تو وہ سرنگ میں چلے جاتے ہیں۔ ملک میں جوحالات ہیں، اس کا واحد حل انتخابات ہی ہے۔جب تک سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پیر امین الحسنات سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رہے رہیں۔ وہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بھی رہے۔ پیر امین الحسنات حلقہ این اے 64 سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • ڈالر کی قلت؛ غیرملکی شپنگ کمپنیوں کا پاکستان میں کام معطل کرنے پر غور

    ڈالر کی قلت؛ غیرملکی شپنگ کمپنیوں کا پاکستان میں کام معطل کرنے پر غور

    کراچی: ڈالر کی قلت نے ایکسپورٹ کے لیے بھی خطرہ کھڑا کردیا، غیرملکی شپنگ کمپنیوں نے پاکستان میں خدمات کی فراہمی معطل کرنے پر غور شروع کردیا۔

    شپنگ کمپنیاں فریٹ چارجز کی ادائیگی نہ ہونے اور کارگو میں نمایاں کمی کے سبب خدمات معطل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ پاکستان شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے حکومت کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

  • اسلام آباد میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    اسلام آباد میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ زمین پر قبضہ کرنے کی وجہ سے دونوں گروپوں کے درمیان ہوئی، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا.

  • سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کرنے والے تینوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم

    سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کرنے والے تینوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم

    اسلام آباد کی عدالت نے دو سال قبل سب انسپکٹر اسلم گل شہید کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں کو سزائے موت سنادی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کرنے والے تین مجرموں اجمل خان، مصطفی اور ذبیح اللہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا۔

    استغاثہ کے مطابق مجرموں نے 2020ء میں پولیس لائن کے قریب فائرنگ کرکے سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کیا تھا، مذکورہ مجرم ڈکیتی کی واردات کررہے تھے، اس دوران شہید اسلم گل نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم مجرموں نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔

  • لکی مروت میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

    لکی مروت میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

    پشاور: لکی مروت میں نمازہ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جنازے پر فائرنگ کا یہ واقعہ ٹپ تختی خیل میں پیش آیا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئیں، ملزمان فائرنگ کے فوری بعد فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔