Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 578 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • مریم نواز کی وطن واپسی، مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کیلئے شیڈول تیار

    مریم نواز کی وطن واپسی، مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کیلئے شیڈول تیار

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، ان کے وطن پہنچنے پر پارٹی کی تنظیم نو کے لیے ڈیڑھ ماہ کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔
    ذرائع ن لیگ کے مطابق سینئر نائب صدر ن لیگ وطن واپسی پر پریس کانفرنس میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گی، تنظیمی دوروں میں صوبائی قیادت ان کے ساتھ ہو گی، ن لیگ کا بیانیہ کیا ہو گا مریم پریس کانفرنس میں بتائیں گی۔
    مسلم لیگ ن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی واپسی کا اعلان تنظیمی دوروں کے بعد ہو گا، مریم نواز ہی نواز شریف کی واپسی کا حتمی اعلان کریں گی۔
    پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاسی قوت کیا ہے جلد ہی باقی سیاسی جماعتوں کو بھی پتہ چل جائے گا۔

  • پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار

    پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار

    اہور: پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون ہو گا عوام کو تاحال الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔
    آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس کل بلا لیا، اجلاس میں عہدے پر تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر غور ہو گا۔
    سرکار کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔

  • مسلم لیگ (ن) کے پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

    مسلم لیگ (ن) کے پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

    سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کے پیر محمد امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر امین الحسنات نے کہا کہ میرے پاس محترم لوگ تشریف لائے ہیں، میرا جس بھی پارٹی سے تعلق رہا اچھا وقت گزرا ہے، اسد عمر کے ساتھ 5 سال اسمبلی میں گزارے ہیں، جب بھی انہوں نے گفتگو کی تو دلائل کے ساتھ کی، ہم اپنا دل آپ کے راستے میں بچھاتے ہیں، وقت گزرتا ہے تو اسباب پیدا ہوتے رہتے ہیں، اپنے دائیں بائیں بیٹھے تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیر امین الحسنات کو خوش آمدید کہتے ہیں، اس علاقے اور پورے پاکستان کی بہتری کیلئے ہم ساتھ مل کر سفر جاری رکھیں گے، ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس کا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا۔
    شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پیر حسنات شاہ کو خوش آمدید کہنے آیا ہوں، پیر امین الحسنات کی پارٹی میں شمولیت سےتحریک انصاف کو تقویت ملے گی، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیر امین الحسنات اور ان کی تمام فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سرگودھا سے عملی طور پر ختم ہو گئی، آج رہی سہی کسر پوری ہو گئی، یقین سے کہہ سکتا ہوں عمران خان کی رگ رگ میں عشق رسولؐ کا فلسفہ ہے، جس طرح عمران خان نے دین کیلئے خدمات سرانجام دیں سب کے سامنے ہیں۔

  • وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کو دل کا دورہ، انجیوپلاسٹی کر دی گئی

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کو دل کا دورہ، انجیوپلاسٹی کر دی گئی

    حیدرآباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا۔
    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
    شرجیل میمن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔

  • اعظم خان نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    پشاور: اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام کی منظوری دے دی گئی

    واضح رہے کہ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے گزشتہ روز گورنر کے پی کو نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گزشتہ روز پشاور میں ہوئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی کا کہنا تھا کہ دو، تین نام ان کے تھے، دو نام ہمارے پاس تھے، ہم نے مشورہ کیا کہ عوام کو مزید مشکلات میں نہیں ڈالیں گے، تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن اور وزیراعلیٰ نے بیٹھ کراہم فیصلہ کیا۔
    انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر محمود خان، پرویز خٹک اور سپیکر کا مشکور ہوں
    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں، وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہے، اعظم خان پٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکرٹری بھی رہے۔

  • پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

    لاہور: پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی، نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔
    لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے عہدے پر تقرری کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کسی بھی نام پر متفق نہ ہو سکی۔
    حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

  • روس سے مارچ کے بعد خام تیل، انرجی مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی، مصدق ملک

    روس سے مارچ کے بعد خام تیل، انرجی مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی، مصدق ملک

    اسلام آباد: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے مارچ کے بعد خام تیل اور دیگر انرجی مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
    روس سے سستے تیل اور گیس خریدنے کے معاملہ پر وزیر پٹرولیم نے چند ہفتوں بعد روس سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی نوید سنا دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس میں انرجی سکیورٹی پر جامع پلان تیار کرنے پر اتفاق ہوا ے
    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد روس سے خام تیل اور دیگر انرجی مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی، روس سے اگلی سردیوں سے پہلے گیس کے حصول کیلئے بھی انتظامات کر لیے جائیں گے، تجارت کیلئے کرنسی کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے۔
    وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے بھی مذاکرات چل رہے ہیں، پائپ لائن، ٹرمینلز کے امور پر بھی بات چیت چل رہی ہے۔

  • ملکی حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، نواز شریف

    ملکی حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی حالات کو ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی 4 سالہ حکومت کا موازنہ ہمارے ساتھ نہ کیا جائے، ملک کے خراب ہوتے ہوئے حالات ٹھیک کریں گے۔

    قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا، اس کے دور کی نسبت ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے۔

  • پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔

    سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔

    خسرو بخیتار اور عامرکیانی کے ساتھ ساتھ فخر امام اور کرامت کھوکھر بھی شامل ہیں۔

    استعفے منظور ہونیوالوں میں شیر اکبر خان، علی خان جدون، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، سید فیض الحسن، شوکت علی بھٹی بھی شامل ہیں۔

    عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللہ، محبوب حسین قریشی، ابراہیم خان، طارق اقبال، اورنگزیب خان کھچی، عبدالمجید خان، اسماء قدیر، منور بی بی بلوچ کے بھی استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    چند روز قبل بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔