Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 580 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مجبور،عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے کی تیاری

    حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مجبور،عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، حکومت کی خواہش ہے عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے لیکن آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے۔

    میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں جانے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام باتیں ماننا پڑیں تو مان لیں گے، سخت فیصلے بھی لینا پڑے تو لیں گے۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان بحرانی صورت حال سے گزر رہا ہے، پاکستان کو ایک طوفان کا سامنا ہے، حکومت کے پاس روڈ میپ اور پلان ہے۔

    عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال ہوجائے اور اس کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں، ایکسچینج آف نوٹس ہورہے ہیں اور ورچوئل بات چیت بھی چل رہی ہے۔
    وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ ورثے میں ملا، ڈالر ریٹ بڑھنے کی وجوہات سب کے سامنے ہیں، ہمیں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، ڈیفالٹ اس وقت ہوتا ہے جب ریاست ذمہ داری پوری نہ کرے، ایل سیز نہ کھلنے کا مطلب ڈیفالٹ نہیں، مسائل ضرور ہیں لیکن کوئی ڈیفالٹ نہیں ہوا، نہ ہوگا۔

    سینیٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پہوچھے گئے سوالات پر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آج بھی غیر ضروری درآمدات ہو رہی ہیں، پاکستان کی 33 فیصد درآمدات پیٹرولیم کی ہیں، ہم نے شائد کوئی سبق نہیں سیکھا، لوگ استعمال میں کمی نہیں کر رہے، ہم نے پہلے ہی غیر ضروری اخراجات میں 30 فیصد کمی کر دی ہے۔

  • بالی وڈ نے پاکستانی کلاسک گانے کو چوری کرکے دوسرا ری میک بنادیا

    بالی وڈ نے پاکستانی کلاسک گانے کو چوری کرکے دوسرا ری میک بنادیا

    ممبئی: بھارتی میوزک ادارے ٹی سیریز نے پاکستان گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے کلاسک گانے کو چوری کرکے اس کا دوسری مرتبہ ری میک بنادیا۔

    ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کیے گئے گانے میں نورا فتیحی اور راج کمار راؤ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    کلاسک گانے ’ اچھا صلہ دیا‘ کو لیجنڈری گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے 1992 میں گایا تھا پھر اسے 1995 میں سونو نگم نے بالی وڈ فلم ’بے وفا صنم‘ کیلئے چوری کیا تھا۔

    بالی وڈ نے پاکستانی گانے کو نئے فنکاروں بی پراک اور جانی کے ذریعے ری میک کیا ہے۔

    نئے گانے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجکمار راؤ ایک کار حادثے سے بچ کر اپنے گھر لوٹتے ہیں تاکہ اپنی بے وفا محبوبہ نورا فتیحی سے انتقام لے سکیں۔

  • وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اپوزیشن کونام بھیجنے سے انکار

    وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اپوزیشن کونام بھیجنے سے انکار

    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کو نام بھیجنے سے انکار کردیا۔

    پی ٹی آئی کےترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نہ تو اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو نگراں وزیراعلی کے لیے نام بھیجیں گے اور نہ ہی مشاورت کے لیے ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں مشاورت ہوئی تو اب پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر ہی ہوگی۔

    انہوں نے کہا اکرم درانی کا چار سالوں کے دوران پارلیمان میں کیا کردار رہاہے جو ان سے مشاورت کریں۔ وزیراعلیٰ محمودخان ،نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی کے لیے اسپیکر کو بھجواسکتے ہیں۔
    کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وزیراعلی نے اسمبلی تحلیل کا عمل رکوانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعلی کے پی محمود خان نے اسے الزام قرار دیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے بیان پرشدید تحفظات کا اظہارکیا۔

  • سندھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں غیر ضروری تاخیر سے انتخابی عمل متاثر ہوا

    سندھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں غیر ضروری تاخیر سے انتخابی عمل متاثر ہوا

    اسلام آباد: انتخابی امور پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم فافن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود انتخابی نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوگیا۔

    سندھ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوسرا مرحلے کے حوالے سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں غیر ضروری تاخیر نے پرامن اور منظم انتخابی عمل کو گہنا دیا، کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح میں خاصا فرق رہا البتہ انتخابی عمل پرامن اور نسبتاً منظم رہا۔

    سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات نے انتخابات کی شفافیت کو متاثر کیا، ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ سے کراچی اور شہری حیدرآباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا، عام انتخابات کے سال میں انتخابی عمل پر شکوک و شبہات کے تنازعات سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوگا، شکوک و شبہات سے پاک انتخابات کے ذریعے ہی ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے جبکہ متنازع الیکشنز سے جمہوریت مزید کمزور ہوگی۔

  • دبئی کے ساحل پر سیکڑوں فن پارے بنانے والا فنکار

    دبئی کے ساحل پر سیکڑوں فن پارے بنانے والا فنکار

    دبئی: فلپائن کے غیر معمولی ریت فنکار دبئی کے ساحلوں پر اب تک سیکڑوں فن پارے بنا چکے ہیں اور اب بھی ان کا یہی معمول ہے۔

    سب سے پہلے 2014 میں انہوں نے دبئی میں جمیرا ساحل پر اپنی دادی کی یاد میں ایک بہت بڑا درخت بنایا تھا اور اس کے بعد وہ کل 1900 تصاویر بنا چکے ہیں جو چند گھنٹوں میں ہوا اور ریت سے دھندلا جاتے ہیں۔ پھر جنوری 2022 میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے تمام بڑے لیڈروں کا مٹی پر پورٹریٹ بنایا تھا جسے ریت پر بنایا جانے والا سب سے بڑا پورٹریٹ بھی تھا جو 23000 مربع میٹر وسیع تھا۔ اسے بنانے کے لیے خصوصاً 150 ٹرک بھر کے مٹی ڈالی گئی تھی۔

    اب وہ بین الاقوامی برانڈ کے لیے بھی اشتہار والی تصاویر بناتے ہیں اور یہاں تک کہ وہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں۔ نیتھانیال باغ میں گھاس جمع کرنے والی پنجہ نما جھاڑو یہ کام کرتا ہے جسے ریک کہا جاتا ہے۔

  • لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: وزارت صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے۔

    وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پولیو مہم کی کامیابی کے لئے پر عزم ہے، سال کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے۔

  • چارسدہ میں زیرتعمیر مارکیٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

    چارسدہ میں زیرتعمیر مارکیٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

    چارسدہ: خیبرپختونخوا کے علاقے اتمانزئی امن کالونی میں زیر تعمیر مارکیٹ کی چھت گرنے 1 شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    چارسدہ کے علاقے اتمانزئی امن کالونی کے قریب زیر تعمیر مارکیٹ کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے چار افراد دبے جن میں سے تین کو زندہ نکال لیا گیا۔

    واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا اور ملبے میں دبنے والے افراد کو باہر نکالا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبنے والے افراد میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو چار سدہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • لاہور میں کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا پڑوسی گرفتار

    لاہور میں کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا پڑوسی گرفتار

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی گھر سے کام کے لیے نکلی تو محلے دار اُسے زیادتی کے غرض سے زبردستی قریب میں موجود حویلی میں لے گیا۔

    لڑکی نے زیادتی کی کوشش پر شور مچایا تو ملزم بھاگ گیا، بعد ازاں وحدت کالونی پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو ملزم کی تلاش شروع کی اور اُس کو گرفتار کرلیا۔
    پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت احد اعجاز کے نام سے ہوئی جو متاثرہ لڑکے کا پڑوسی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

  • لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

    لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

    لندن: مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب کے عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کی فہرست پارٹی سربراہ نواز شریف کے سامنے پیش کردی۔

    پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے، اس سلسلے میں برطانوی دارالحکومت لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔

  • ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین اہلکار شہید

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین اہلکار شہید

    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    ضلع خیبر کے علاقے تختہ بیگ میں دہشت گرد نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    حملے اور خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور دیگر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

    ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر عمران خان نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، پولیس کے الرٹ رہنے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

    قائم مقام وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور جائے وقوعہ پر اضافی نفری بھیجنے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ خودکش حملے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ کا شہید ہونے والے اہلکاروں کی درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و تحمل کی دعا بھی کی۔

    قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے مسلم ڈھنڈ میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ دستی بم چیک پوسٹ کے قریب گر کر پھٹا۔