Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 579 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈوکی سعودی آل اسٹارز کوشکست دے دی

    لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈوکی سعودی آل اسٹارز کوشکست دے دی

    ریاض: سعودی عرب میں کھیلے گئے کلب میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی۔

    گزشتہ دنوں قطر میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فٹ بال کے دونوں عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ اورلیونل میسی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے کلب میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔

    سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹارز ٹیم کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ نیویارک کے ٹائمزاسکوائرسے الریاض بلیوارڈ تک پی ایس جی اورسعودی ٹیم کا میچ براہ راست دکھایا گیا۔ لندن، قاہرہ اور کویت میں بھی میچ بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔
    الریاض کے النصرکلب کے ساتھ معاہد ے کے بعد پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈوکا یہ پہلا میچ تھا۔ لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل سعودی آل اسٹار ٹیم النصر اور ہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

    میسی نے سعودی آل اسٹارز کے خلاف ابتدائی تین منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے گول کیپرکیلورنواس کے ساتھ ٹکرکے بعد پیلنٹی حاصل کی اور پہلے ہاف کے آخر میں پینلٹی پرگول کر کے میچ برابر کر دیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پی ایس جی کے مارکوئنہوس نے گول کرکے اسکورکو 2-1 کردیا۔اس کے بعد رونالڈو نے اضافی وقت میں ایک بار پھرگول کرکے میچ برابرکردیا۔

    دوسرے ہاف کے آغاز میں سرجیو راموس نے کیلیان ماپے کی مدد سے پی ایس جی کی طرف سے تیسرا گول کیا۔اس کے چند منٹ ہی بعد ہی الہلال کے ‘جنگ ہیون سو’ نے ایک اور گول کرکے سعودی اسٹارزکے لیے برابری حاصل کرلی۔

    ماپے نے پی ایس جی کی جانب 60 ویں منٹ میں چوتھا گول کردیا۔78ویں منٹ میں پی ایس جی کی ٹیم نے ایک اور گول کردیا اور اسکور 5-3 کردیا۔ اس کے بعد النصرکے تالیسکا نے 93 ویں منٹ گول کردیا اورپی ایس جی نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح حاصل کی ۔

  • کراچی میں ایک مرتبہ پھر یخ بستہ ہواؤں کا راج؛ سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں ایک مرتبہ پھر یخ بستہ ہواؤں کا راج؛ سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی: بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں نے پھر کراچی کا رخ کرلیا، جمعرات کو کم سے کم پارہ 9.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

    بلوچستان میں گذشتہ روز داخل ہونے والے ہواؤں کے نئے مغربی سلسلے کے شہر پر اثرات پڑنے شروع ہوگئے۔

    بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہر میں معمول سے تیز شمال مشرقی (بلوچستان) یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوئیں، جس کا سلسلہ پورے دن جاری رہا، ہواؤں کی رفتار ابتداء میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ جب کہ رات کے وقت 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
    شہر کے مضافات سمیت چندعلاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم پارہ 9.5 ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 26.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند کے سبب حد نگاہ ڈھائی کلومیٹر رہ گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعے کو ہواؤں کی رفتار معتدل رہنے کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 22 اور 23 جنوری کے درمیان سرد ہوائیں ایک مرتبہ پھر سردی کا سبب بن سکتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کم سے کم پارہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، سردی کی نئی لہرایک ہفتہ جاری رہ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے دو روز کے دوران شہر کا مطلع سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، آج (جمعے) کو کم سے کم پارہ 14 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، نئے مغربی سسٹم کے سبب جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

  • روس نے سونامی بنا کرپورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

    روس نے سونامی بنا کرپورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

    ماسکو: روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو ’پوسائیڈن ‘ تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے۔

    ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پوسائیڈن ‘ نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔

  • نیو دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئی، بھارت میں قید پاکستانی رہا

    نیو دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئی، بھارت میں قید پاکستانی رہا

    لاہور: پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوششوں سے بھارت میں قید ایک پاکستانی نوجوان کو رہائی نصیب ہوگئی۔

    بھارتی حکام نے 18 سالہ پاکستانی نوجوان فرحان خان کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرزپنجاب کے حوالے کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کو حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق فرحان خان کا تعلق پنجاب کی تحصیل چشتیاں، ضلع بہاولنگر سے ہے اور اسے بھارتی حکام نے 2019 میں گرفتار کیا تھا۔

    فرحان خان گھر والوں سے ناراض ہوکر نکلا اور غلطی سے بارڈر کراس کرگیا تھا۔ پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ اور بھارتی حکام سے مسلسل رابطوں اور کوششوں سے نوجوان کی رہائی ممکن ہوئی ہے جو جمعرات کے روز واپس پاکستان پہنچ گیا۔

    واضع رہے کہ پاکستان اور بھارت نے رواں ماہ یکم جنوری کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کو51 بھارتی سویلین اور 654 ماہی گیروں کی تفصیلات فراہم کی تھیں جبکہ بھارت نے 339 پاکستانی سویلین اور 95 ماہی گیروں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے حوالے کی تھی۔
    پاکستان بھارت سے متعدد بار مطالبہ کرچکا ہے کہ اسے بھارتی جیلوں میں قید بعض پاکستانی شہریوں سے ملاقات کے لیے قونصلر رسائی دی جائے جبکہ دونوں ملکوں کی جیلوں میں کئی ایسے قیدی بھی ہیں جن کی شہریت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے رہائی نہیں مل سکی ہے۔

  • جوکر کی وضاحت کرنی چاہیے: سلیمان شہباز کی ٹویٹ پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل

    جوکر کی وضاحت کرنی چاہیے: سلیمان شہباز کی ٹویٹ پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی جانب سے سابق وزرائے خزانہ کو ’جوکر‘ کہے جانے پر وضاحت دینے کا کہا ہے۔
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے انگریزی اور اردو زبانوں میں الگ الگ کی گئی دو ٹویٹس میں ’تین سابق وزرائے خزانہ کو جوکر‘ کہا گیا تھا۔

    تین جوکروں نے بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں‘، کے جملے کے ساتھ کیے گئے تبصرے میں موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’چیلنجز بہت بڑے ہیں وہ اپنے عزم اور ہمت کے ساتھ بہترین کوشش کر رہے ہیں۔‘
    متعدد ٹویپس نے اس معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا سلیمان شہباز نے تین سابق وزرائے خزانہ میں اپنی ہی پارٹی کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی فہرست کا حصہ‘ بنایا ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
    پاکستان کے محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    سرکاری ادارے کے مطابق ’بڑی شدت‘ کے زلزلے کا مرکز خیبرپختونخوا کے ضلع چترال سے 37 کلومیٹر مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔

  • ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے نئی سبسکرپشن پالیسی کا اعلان

    ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے نئی سبسکرپشن پالیسی کا اعلان

    سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ’ٹوئٹر بلیو‘ کی سبسکرپشن اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیے بھی آئی فون کی طرح 11 ڈالر ماہانہ میں ہی ملے گی جبکہ ویب پر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سالانہ سبسکرپشن میں رعایت کی جائے گی۔
    عرب نیوز کے مطابق ٹوئٹر کا بلیو ٹِک جو قبل ازیں سیاست دانوں، مشہور شخصیات، صحافیوں اور عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے مفت تھا اب کوئی بھی صارف اس کو خرید سکے گا۔

  • پی ٹی آئی نے انتخابات کیلیے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کی درخواستیں طلب کرلیں

    پی ٹی آئی نے انتخابات کیلیے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کی درخواستیں طلب کرلیں

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلیے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کے نام 25 جنوری تک مانگ لیے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کے چناو کے لیے اضلاع کی سطح پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیے جبکہ پارٹی ورکرز، سابق ارکان اسمبلی اور متحرک پارٹی شخصیات سے مشاورت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق اضلاع کی سطح پر تشکیل دیے جانے والے پارلیمانی بورڈ میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ صدور، جنرل سیکریٹریز شامل ہوں گے۔
    پارلیمانی بورڈ علاقے کے ورکرز، ارکان اسمبلی، پارٹی کی متحرک شخصیات سے مشاورت کریں گے، پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے نام 25 جنوری تک صوبائی سیکرٹریٹ کو ارسال کریں گے جس کے بعد صوبائی پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرکے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو حتمی منظوری کے لیے بھجوائیں گے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین نے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیئے۔

  • تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز اور سامان کا جرمانہ معاف

    تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز اور سامان کا جرمانہ معاف

    کراچی: وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے تاجر برادری کی احتجاج کے بعد بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے کنٹینرز اور درآمدی سامان پر پورٹ کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کی وجہ سے کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزارت بحری امور نے بندرگاہوں کو ملنے والے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نجی ٹرمینلز سے بھی جرمانے خاطر خواہ کم کرانے کی کوشش کی جائیگی۔

  • پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی نکالیں گے، نواز شریف

    پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی نکالیں گے، نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی باہر ہم ہی نکالیں گے۔

    لندن میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے 4 سال کا میرے4 سال کے ساتھ مقابلہ کریں، ہمارے دورمیں کیا حالات تھے اوراس کے دورمیں کیا تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں لوگ خوشحال تھے،عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی۔

    نوازشریف نے کہا کہ کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کا نام، پاکستان کو اپنی ذات کے گرد گھما کر ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا جس کی وجہ سے ملک آج مشکلات کا شکار ہے اور اس کو ہم ہی مسائل سے باہر نکالیں گے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلےکہا وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے تھے، جوالیکشن ہونے جا رہا ہےاس میں(ن) لیگ کامیابی حاصل کرے گی، نوازشریف سے رہنمائی لی، اس کےمطابق آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    رانا ثنا للہ نے کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، نوازشریف عام انتخابات میں(ن)لیگ کی مہم چلائیں گے، نوازشریف کی واپسی طے ہے تاہم اس میں کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں جنہیں جلد دور کرلیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ اپنے لوگ ہی ان سےناراض تھے، عمران خان نے بار باراسمبلیاں توڑنےکی تاریخیں دیں، توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردارسامنےآیا، عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے تو اداروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔