Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 581 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

    سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں کمی آئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر کر 1909 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث ملکی سطح پر سونے کی قیمت فی تولہ قیمت میں 1200 اور اور فی دس گرام قیمت میں 1029 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہوگئی۔

  • اسپورٹس پریزینٹرزینب عباس باؤنڈری لائن پر کھلاڑی سے ٹکرا گئیں، ویڈیو وائرل

    اسپورٹس پریزینٹرزینب عباس باؤنڈری لائن پر کھلاڑی سے ٹکرا گئیں، ویڈیو وائرل

    کیپ ٹاؤن: معروف اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس جنوبی افریقا ٹی20 لیگ کے دوران سنچورین کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑی سے ٹکرا کر گراؤنڈ میں گر گئیں۔

    میچ کے دوران اسپورٹس پریزینٹر باؤنڈری لائن پر کھیل کی تازہ ترین صورتحال سے کمنٹیٹر کو آگاہ کررہیں تھی کہ اس دوران فیلڈر گیند کو روکنے کے لیے باؤنڈری پر ڈائیو لگاتا ہے اور زینب سے ٹکرا جاتا ہے جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو دیتی ہیں اور گر جاتی ہیں۔

    واقعہ کے بعد زینب عباس فوراً اٹھ جاتی ہیں جبکہ ان کے ساتھی ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ ٹھیک ہیں! جس پر وہ جواب دیتی ہیں ہاں بچ گئے ہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
    کیپ ٹاؤن اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے درمیان کے میچ کے دوران واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

  • کروڑوں روپے کا فراڈ کیس؛ نورا فتیحی نے کئی انکشافات کر دیے

    کروڑوں روپے کا فراڈ کیس؛ نورا فتیحی نے کئی انکشافات کر دیے

    ممبئی: بھارت کی معروف رقاصہ نورا فتیحی نے کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں کئی اہم انشکافات کیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندر شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نورا فتیحی گواہ بنی ہیں جنہوں نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

    نورا فتحی نے انکشاف کیا کہ سکیش چندر شیکھر نے بڑے بڑے وعدے کیے، جس میں ایک بڑا گھر اور پرتعیش طرز زندگی شامل تھی۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ پنکی ایرانی نے انکی کزن سے رابطہ کرکے بتایا کہ جیکولین فرنینڈز ان کی طرف سے پیشکش کی منتظر ہیں لیکن سکیش مجھے چاہتے ہیں۔ سکیش کی کزن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی اداکارائیں اسکے لیے مر رہی ہیں۔

    ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے نورا نے کہا کہ مجھے شروع میں معلوم نہیں تھا کہ سکیش چندر شیکھر مجرم ہے کیونکہ سکیش ایل ایس کارپوریشن نامی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ میرا نہ تو کوئی ذاتی رابطہ تھا اور نہ ہی میں نے ان سے کبھی کوئی بات چیت کی۔

    نورا فتیحی نے بتایا کہ میں نے سکیش چندر شیکھر کو پہلی مرتبہ اس وقت دیکھا جب ای ڈی نے اپنے دفتر میں میرا سامنا کروایا۔

  • رز احمد آسکر اعلانات کرنے والے پہلے پاکستان نژاد اداکار بن گئے

    رز احمد آسکر اعلانات کرنے والے پہلے پاکستان نژاد اداکار بن گئے

    لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار رز احمد آسکر انعامات کا اعلان کرنے والے پہلے پاکستان نژاد فنکار بن گئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق رز احمد یہ ٹاسک ایلیسن ولیمز کے ساتھ مل کر اگلے ہفتے سرانجام دیں گے۔

    آسکر انعامات کے اعلان منگل کے روز اکیڈمی کے سیموئیل گولڈون تھیئٹر میں ہوں گے اور یہ اے بی سی گڈ مارننگ امریکا میں براہ راست دکھائے جائیں گے۔
    رز احمد نے پچھلے برس اپنی شارٹ فلم ’دی لانگ گڈبائے‘ پر پہلا آسکر جیت کر تاریخ رقم کی تھی اور وہ پہلے پاکستان نژاد ہالی وڈ مسلمان اداکار بن گئے جنہوں نے فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیتا۔

  • پی ایس ایل کی آٹھویں جنگ کے آثار دکھائی دینے لگے

    پی ایس ایل کی آٹھویں جنگ کے آثار دکھائی دینے لگے

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں جنگ کے آثار دکھائی دینے لگے جب کہ 13 فروری سے گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کو فائنل کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ اعلان جمعے کے روز متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    افتتاحی تقریب کی میزبانی ابھی تک ملتان کے ہی پاس ہے، اس پروگرام میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 4 وینیوز پر کھیلا جائے گا، میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے میچز ایک ساتھ ہوں گے۔

    پی ایس ایل سے قبل ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں بھی کھیلے جانے کا امکان ہے، جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوسکتے ہیں۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلیے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلیے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سطبین خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    اسپیکر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے تین تین اراکین شامل ہیں، جن میں سے حکومت بینچوں سے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان، حسن مرتضی اور ملک ندیم کامران شامل ہیں۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں نگراں وزیراعلی کے ناموں پر مشاورت کرے گی۔

    دوسری جانب پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کا معاملے پر تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی عمران خان سے ملاقات کی، جس میں سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور احمد نواز سکھیرا، سابق چیف سیکریٹری پنجاب نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق کیا۔

  • عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قرض کی منظوری مؤخر کرنے کی تردید

    عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قرض کی منظوری مؤخر کرنے کی تردید

    اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں ممکنہ آپریشنزکی منظوری میں تاخیرسے متعلق فیصلے کے حوالے سے خبروں کو بے بنیادقراردیاہے۔

    اس حوالے سے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کے حوالے سے عالمی بینک کے فیصلے کے بارے میں پریس رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مجوزہ آپریشنزاور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔
    انہوں نے کہاکہ عالمی بینک مناسب طریقہ کار کے بعد اور مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر بورڈ کے غور و خوض کے لیے پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔

    گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے رپورٹ میں کہا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قرض کی فراہمی توانائی کے قرضوں اور ٹیرف کے حوالے سے کچھ اقدامات کے سبب آئندہ مالی سال تک مؤخر کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اہم مسئلہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کی منیجمنٹ اور ٹیرف پر نظرثانی کا ہے۔

  • مجھے نااہل کردیا گیا تب بھی لوگ پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیں گے، عمران خان

    مجھے نااہل کردیا گیا تب بھی لوگ پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیں گے، عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل کردیا گیا تب بھی لوگ پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیں گے، گورنر پنجاب نے ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی یہ اقدام عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی، گورنر پنجاب کے اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے تاہم اگر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔
    عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے، مسلم لیگ (ن) کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم مشترکہ طور پر عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، پی ڈی ایم مکمل طورپر فیل ہوچکی ہے، ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، پی ڈی ایم نے مشترکہ طور پر عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا، صرف تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت طویل مدت تک چلنے سے پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کے لئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، نواز شریف قطعا! سیاست دان نہیں۔

    بلوچستان کے مسائل سے متعلق انہوں ںے کہا کہ بلوچستان کے لیے صرف اور صرف سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، اگر مجھے نا اہل کر بھی دیا تو لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔

  • عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان این اے 22، 24، 31 اور این اے 45 کرم سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

     

     

    عمران خان کی این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی سے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے آج ہی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

    яндекс

  • پہلا ون ڈے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    حیدر آباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔

    شبمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 149 گیندوں پر 208 رنز بنائے جس میں 19 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔
    کپتان روہت شرما نے 34 اور سوریا کمار یادیو نے 31رنز بنائے۔

    ہنری شِپلے اور ڈیریل مچل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں انتہائی سنسنی خیز انداز میں نیوزی لینڈ آخری اوور کی دوسری گیند پر 337 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔

    سینچری اسکور کرنے والے مچل بریسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔مچل سنٹینر نے57 اور فن ایلن نے 40 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادیو اور شارد ٹھاکر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔